DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Students from Private Schools in Kallar Syedan Excel in Rawalpindi Board Exams

کلر سیداں کے نجی سکولوں کے طلبہ راولپنڈی بورڈ میں نمایاں، پہلی تین پوزیشنز پر قبضہ

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 26,جولائی، 2025):—راولپنڈی بورڈ میں میٹرک کے سالانہ امتحانات میں کلرسیداں کے نجی تعلیمی ادارے بجائے رہے پہلے دس ٹاپر میں پانچ طلبہ کا تعلق الائیڈ سکول،تین کا شاہین سکول اور دو کا فوجی فاؤنڈیشن سے ہے الائیڈ سکول نے تحصیل بھر میں پہلی اور تیسری پوزیشن حاصل کرلی،

تحصیل بھر میں سب سے زیادہ نمبر شازمین فاطمہ 1155 نمبروں کے ساتھ ٹاپر رہیں ایک نمبر کی کمی سے فوجی فاؤنڈیش سکول کی عبیدہ یاسر 1154 نمبروں کے ساتھ دوسرے اور الائیڈ سکول کی ودیقہ مشکوت 1152 نمبروں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہیں ودیقہ مشکوت ائیسکو سب ڈویژن چوآخالصہ کے اہلکار یاسر منظور کی دختر ہیں،

دیگر نمایاں طلبہ میں فوجی فاؤنڈیشن کے آمنہ ناصر 1146 شاہین سکول کی مبشرہ اشتیاق 1142 محمد خواہیب 1121 الائیڈ سکول کی ایمان فاطمہ 1119 شاہین سکول کی مہر النسا 1114 الائیڈ سکول کے راجہ سرمد حسین 1111 اور محمد شاہیر 1109 نمبروں کے ساتھ سر فہرست رہے النور ونگز سکول کی رابعہ زینب نے 1012 نمبر حاصل کیئے المنھاج سکول بھلاکھر کی مقدس بی بی 1013 ایمان آصف 903 اور عشامنور 869 نمبروں کے ساتھ اپنے سکول میں اول دوئم سوئم رہیں۔گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سینتھہ کی حمیرہ عمر 1149 نمبروں کے ساتھ تحصیل بھر میں چوتھے نمبر پر رہیں کنزا لیاقت نے 1084 حسنہ اقرار نے 1046 نمبر حاصل کرکے نمایاں رہیں
گورنمنٹ گرلز ہائیر سکینڈری سکول چوآخالصہ کی زینب اشفاق نے 1035۔مریم اجمل نے 1008 اور

مومنا گل نے 1000 نمبروں کے ساتھ پہلی دوسری تیسری پوزیشن حاصل کی۔
الائیڈ سکول بھورہ حیال کیمپس سے مرزا شعبان آف بھورہ حیال کی دختر نے سائنس کے مضامین میں 1200 سے 956 نمبر حاصل کر کے سیکنڈ پوزیشن حاصل کی کر کے والدین اور ادارے کا نام روشن کیا ہے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram ul Haq Qureshi | July 26, 2025):
Students from private educational institutions in Kallar Syedan performed exceptionally well in the annual Matriculation examinations conducted by the Rawalpindi Board, securing five out of the top ten positions.

Shazameen Fatima

Allied School led the performance by securing both the 1st and 3rd positions in the entire tehsil. Shazameen Fatima from Allied School topped the list with an outstanding score of 1155 marks, followed closely by Ubaida Yasir from Fauji Foundation School, who secured the 2nd position with 1154 marks, just one mark behind. The 3rd position went to Wadiqa Mashkoor, also from Allied School, who scored 1152 marks. She is the daughter of Yasir Manzoor, an IESCO sub-division employee at Choa Khalsa.

Other high-achieving students included Amna Nasir (1146) from Fauji Foundation, Mubashra Ishtiaq (1142) and Muhammad Khawib (1121) from Shaheen School, and Iman Fatima (1119), Raja Sarmad Hussain (1111), and Muhammad Shaheer (1109) from Allied School. Mehar-un-Nisa of Shaheen School scored 1114.

From Al-Noor Wings School, Rabia Zainab scored 1012 marks, while at Al-Minhaj School in Bhallakhar, Muqaddas Bibi (1013), Iman Asif (903), and Aisha Manzoor (869) secured the top three positions in their school.

From Government Girls High School, Saintha, Humeira Umar achieved a commendable 1149 marks, placing her fourth in the tehsil. Other notable performers included Kinza Liaqat (1084) and Hasna Iqrar (1046).

Students of Government Girls Higher Secondary School, Choa Khalsa, also performed well with Zainab Ashfaq scoring 1035, Maryam Ajmal 1008, and Momina Gul 1000 marks, securing first, second, and third positions at their institution.

Lastly, from Allied School Bhoura Hayal Campus, the daughter of Mirza Shaban of Bhoura Hayal secured 956 marks in science subjects out of 1200, earning second position in her category and bringing pride to her family and school.

جماعت اسلامی کا کلر سیداں میں جعلی خواجہ سرا بھکاریوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

Jamaat-e-Islami Demands Action Against Fake Transgender Beggars in Kallar Syedan

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 26,جولائی، 2025):—جماعت اسلامی تحصیل کلرسیداں کے امیر محمد توقیر اعوان نے کلرسیداں کو پیشہ ور اور جعلی خواجہ سرا بھکاریوں کی فوج ظفر موج سے پاک کرنے کا مطالبہ کیا ہے انہوں نے آرپی او راولپنڈی سے ملاقات کی اور انہیں بتایا کہ کلرسیداں میں بھاری تعداد میں پیشہ ور بھکاری موجود ہیں جو اخلاقی برائیوں میں پوری طرح سے ملوث ہیں انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والوں کی یہاں خیمہ بستی قائم ہے جہاں سے چھوٹے معصوم بچوں کے ساتھ ساتھ دوشیزائیں اور خواتین بھی شامل ہیں جو سارا دن مختلف بازاروں اور فوڈ مراکز کے باہر موجود ہوتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ مردوں کی ایک بڑی تعداد بھیس بدل کر خواجہ سرا کے روپ میں یہاں اقامت پذیر ہیں یہ سارے مرد ہیں جو خواتین کا لباس پہن کر بھیک مانگتے ہیں اب یہ اخلاقی برائیوں میں دھنس چکے ہیں جس کی مختلف ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے جماعت اسلامی شہر کو اس گند سے پاک کرکے دم لے گی آر پی او نے کہا کہ بھکاریوں کے خلاف سخت اقدامات کے احکامات جاری ہو چکے ہیں کلرسیداں میں جعلی خواجہ سراؤں کے معاملات کی تحقیقات کے لیئے ڈی ایس پی کہوٹہ کو کاروائی کا کہہ دیا ہے

JUI Leader Maulana Ihsanullah: “Devastating Rains Are a Result of Our Own Deeds

بارش اور تباہی ہمارے اعمال کا نتیجہ ہے، اجتماعی توبہ ہی نجات کا راستہ ہے: مولانا احسان اللہ چکیالوی

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 26,جولائی، 2025):—جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی رہنما مولانا احسان اللہ چکیالوی نے کہا ہے کہ موسلادھار بارشوں کے ساتھ ساتھ تباہی و بربادی اصل میں ہماری شامت اعمال ہے انہوں نے جامعہ مسجد ربانی میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم مسلمان ہیں اس کے باوجود ہماری زندگیوں میں اسلام کی کوئی جھلک دکھائی نہیں دیتی ہم جمعہ بھی پڑھ لیتے ہیں بھائ بہنوں کا حق بھی کھا لیتے ہیں ہمارے شر سے معاشرے کا کوئی بھی فرد محفوظ نہیں انہوں نے کہا کہ شمالی علاقہ جات ہی نہیں اسلام آباد میں بھی اس بار بارش کے بعد سیلاب نے بدترین تباہی مچائی مچائ جس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی مگر یہ سب ہمارے اعمال کا نتیجہ ہے اس سے مستقبل میں محفوظ رہنے کا واحد ذریعہ اجتماعی توبہ اور اللہ سے معافی یے

Kallar Syedan Police Arrest Two Drug Dealers, Recover 240 Grams of Hashish

کلر سیداں پولیس کی کارروائی، دو منشیات فروش گرفتار، 240 گرام چرس برآمد

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 26,جولائی، 2025):—کلر سیداں پولیس نے دوران گشت دو منشیات فروشوں کے قبضے سے 240 گرام چرس برآمد کر لی، پولیس کو مخبر کے ذریعے اطلاع ملی تھی کہ دو منشیات فروش دوبیرن روڈ پر واقع ایک ہوٹل کے قریب چرس فروخت کر رہے ہیں جس پر پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور دیکھا ملزم شاہد عباس چرس سے بھرے سگریٹ کے کش لگا رہا تھا جبکہ ذیشان ظفیر کے تلاشی پر اس کی جیب سے 240 گرام چرس برآمد ہوئی۔پولیس نے دونوں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا

Punjab Police Officer Caught Filming Women in Hospital Washroom, Citizens Demand Dismissal

پنجاب پولیس اہلکار ٹی ایچ کیو ہسپتال کے خواتین واش روم میں ویڈیو بناتے رنگے ہاتھوں گرفتار، شہریوں کا فوری برطرفی کا مطالبہ

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 26,جولائی، 2025):—پنجاب پولیس کا اہلکار ٹی ایچ کیو ہسپتال گوجرخاں کے زنانہ واش روم میں خواتین کی ویڈیو بناتے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا گوجرخاں پولیس نے مقدمہ کے اندراج میں لیے و لعل سے کام لیا اور پھر ایف آئی آر میں اس کا پنجاب پولیس کے حوالے سے سرے سے ذکر ہی غائب ہے اس کے موبائل سے بھاری تعداد میں خواتین کی ویڈیوز برآمد کرنے کی اطلاعات ہے ملزم پر 2020 میں بھی صادق آباد تھانے میں ایک خاتون سے زیادتی کا مقدمہ درج ہوا تھا شہریوں نے عادی مجرم کو محکمہ سے فوری برخاست کرنے کاطالبہ کیا ہے

Khawar Sher Zaman Passes Away in Bhallakhar After Prolonged Illness

بھلاکھر میں خاور شیرزمان طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 26,جولائی، 2025):—نوجوان خاور شیرزمان طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے نماز جنازہ ڈہوک چوہدریاں بھلاکھر میں ادا کی گئی جس میں مسلم لیگ ن کسان ونگ ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری فیصل حفیظ،سابق رکن پنجاب بار کونسل چوہدری واصف علی ایڈووکیٹ،مسلم لیگ ن تحصیل کلرسیداں کے صدر چوہدری عبدالغفار، سابق چیئرمین یوسی بھلاکھر محمد صفدر کیانی،چوہدری شاہد گجر،کامران عزیز ایڈووکیٹ،راجہ عبداللہ سرور،حاجی اخلاق حسین، صوبیدار غلام ربانی،راجہ ظفر محمود،مسعود احمد بھٹی،سردار محمد اصف، چوہدری شیراز حسین، چوہدری ابرار حسین،حق نواز ارائیں،شیخ شعور قدوس،شیخ سلیمان شمسی،چوہدری زین العابدین عباس،چوہدری عرفان ایڈووکیٹ،آصف نورانی و دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button