DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta: Preparations Finalized for Youth Convention; Key Meeting Held Under Raja Yasir Advocate’s Chairmanship
یوتھ کنونشن کی تیاریاں مکمل، راجہ یاسر ایڈووکیٹ کی زیر صدارت اہم اجلاس

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،25جولائی2025)
26جولائی کومنعقدہونے والے یوتھ کنویشن کے حوالے سے کواڈینیٹر ٹو ایم این اے راجہ یاسر ایڈووکیٹ کے صدارت میں اہم اجلاس، سابق بلدیاتی نمائندگان اور یوتھ کے جوانوں نے شرکت کی،کنویشن کو بھر پور کامیاب کر نے کا عزم، ممبر قومی اسمبلی راجہ اسامہ اشفاق سرور، ممبران صوبائی اسمبلی راجہ صغیر احمد اور بلال یامین ستی سمیت تمام معزز مہمانوں کا بھر پور استقبال کی تیاریاں مکمل،تمام پروگرام کو حتمی شکل دے دی گی،تفصیل کے مطابق گذشتہ روز مسلم لیگ ن سٹی کے آفس میں کواڈینیٹر ٹو ایم این اے راجہ یاسر ایڈووکیٹ کے صدارت میں اہم اجلاس منعقد ہو ا جس میں مسلم لیگ ن سٹی کے صدر ڈاکٹر محمد عارف قریشی،بریسٹر احمد صغیر،قاضی عبد القیوم،ملک غلام مرتضیٰ، سابق چیئرمین سجاد ستی، انور ستی،حاجی محمد سلیم،زوہیب وحید ستی سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی،اس موقع پر راجہ یاسر ایڈووکیٹ نے اپنے خطاب میں کہا کہ انشاء اللہ 26جولائی بروز ہفتہ کو ایک بڑا فنکشن منقعد کریں گے اور انشاء اللہ ن لیگ کے جوان بھر پور شرکت کر کے اپنے قائدین سے اپنی محبت کا ثبوت پیش کر یں گے انہوں نے حلقے بھر کے نوجوانوں، ن لیگی کارکنوں، ورکروں کو دھپری کے مقام پر ہونے والے یوتھ کنویشن میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

Mator (Pothwar.com – Kabir Ahmad Janjua | July 25, 2025):
An important meeting was held under the chairmanship of Raja Yasir Advocate, Coordinator to MNA, regarding the Youth Convention scheduled for July 26. The meeting was attended by former local government representatives and young political workers, all expressing their commitment to making the event a resounding success.
Preparations for welcoming honourable guests, including Member of National Assembly Raja Usama Ashfaq Sarwar and Provincial Assembly Members Raja Sagheer Ahmed and Bilal Yameen Satti, have been finalised. The entire program has been given its final structure.
The meeting took place at the PML-N city office, where key party figures participated, including Dr. Muhammad Arif Qureshi (President PML-N City), Barrister Ahmad Sagheer, Qazi Abdul Qayyum, Malik Ghulam Murtaza, former Chairman Sajjad Satti, Anwar Satti, Haji Muhammad Saleem, and Zohaib Waheed Satti, among others.
In his address, Raja Yasir Advocate expressed confidence in holding a grand function on Saturday, July 26, stating that the youth of PML-N will participate with full zeal to show their love and loyalty to their leadership. He extended a formal invitation to all youth and PML-N workers from the constituency to attend the convention at Dhapri.
سابق ٹی ایم او سید امیر احمد شاہ ہمدانی کی کہوٹہ آمد، احمد بلال مخدوم کو گریڈ 19 میں ترقی پر مبارکباد
Former TMO Syed Ameer Ahmed Shah Hamdani Visits Kahuta, Congratulates Ahmad Bilal Makhdum on Promotion to Grade 19

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،25جولائی2025)
سابق TMOکہوٹہ سید امیر احمد شاہ ہمدانی کی کہوٹہ ایم سی آفس آمد،چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کہوٹہ احمد بلال مخدوم سے کو گریڈ 18 سے گریڈ19 پر پر موٹ ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی، سید امیر احمد شاہ ہمدانی نے احمد بلال مخدوم کو اپنے ہاتھوں سے مٹھائی بھی کھلائی،تفصیل کے مطابق کہوٹہ میں تعینات رہنے والے سابق تحصیل مونسپل آفیسر سید امیر شاہ ہمدانی نے ہمراہ سید نجم الحسن نقوی آف ڈیرہ مشتاق شا ہ کے ایم سی کہوٹہ کے آفس آکر سی او کہوٹہ احمد بلال مخدوم سے ملاقات کی اور ان کوکو 18 سے گریڈ19میں پر موٹ ہونے پردلی مبارکباد پیش کی یا رہے گذشتہ دنوں چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کہوٹہ احمد بلال مخدوم کو گریڈ 18 سے گریڈ19 میں ترقی دے دی گئی محکمہ بلدیات پنجاب کی جانب سے 19 نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا احمد بلال مخدوم اب ڈویژنل ہیڈ کوارٹر میں اپنی خدمات سر انجام دیں گے اس موقع پر سید نجم الحسن نقوی آف ڈیرہ مشتاق شا ہ سابق ممبر ایم سی کہوٹہ قاضی عبدالقیوم،صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ رفاقت جنجوعہ، ٹھیکیدار راجہ ساجدمحمود، انفورس انسپکٹرواٹر سپلائی راجہ شفیق، نمبردار خالد کھٹڑ اور دیگر شخصیات بھی موجود تھے، بھی موجود ہیں چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کہوٹہ احمد بلال مخدوم نے سابق TMOکہوٹہ سید امیر احمد شاہ ہمدانی اور دیگر شخصیات کا شکریہ ادا کیا۔
Senior PML-N Member Master Khushi Muhammad Satti Meets Rafaqat Janjua, Discusses Preparations for July 26 Youth Convention
بزرگ مسلم لیگی کارکن ماسٹر خوشی محمد ستی کی رفاقت جنجوعہ سے ملاقات، 26جولائی کے یوتھ کنویشن کی تیاریوں پر گفتگو
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،25جولائی2025)بزرگ مسلم لیگی کارکن ماسٹر خوشی محمد ستی کی صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ رفاقت جنجوعہ سے ملاقات،26جولائی کو ہونے والے کنویشن کے حوالے سے تفصیلی گفتگو،حلقے بھر کے نوجوانوں، ن لیگی کارکنوں، ورکروں کو دھپری کے مقام پر ہونے والے یوتھ کنویشن میں شرکت کی دعوت دی،انشاء اللہ ممبر قومی اسمبلی راجہ اسامہ اشفاق سرور، ممبران صوبائی اسمبلی راجہ صغیر احمد اور بلال یامین ستی سمیت تمام معزز مہمانوں کا بھر پور استقبال کی تیاریاں مکمل، نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے بزرگ مسلم لیگی کارکن ماسٹر خوشی محمد ستی نے کہا کہ ن لیگ ہمیشہ جمہوری اقدار کی علمبردار رہی مسلم لیگ ن کی حکومت کی پالیسی ملکی استحکام معاشی بحالی اور عوامی ریلیف پر مرکوز ہے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن ہمیشہ سے ترقی و خوشحالی اور جمہوری اقدار کی علمبردار رہی ہے اور آئندہ بھی ملک کو قوم کی خدمت کے لیے اپنا کو قوم کی خدمت کے لیے اپنا بھر پور کردار ادا کرتی رہے گی قائدین میاں محمد نواز شریف، وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں پارٹی ملک کو در پیش چیلنجز نکالنے کے لیے عملی اور سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ عوام باشعور ہو چکے ہیں وہ صرف نعرے نہیں بلکہ عملی کام دیکھنا چاہتے ہیں اور مسلم لیگ ن کا ماضی اور حال اس بات کی گواہی دیتا ہے کہ جماعت ہمیشہ عملی بات کی گواہی دیتا ہے اقدامات پر یقین رکھتی ہے۔
Prominent Moarah Political Figure Raja Muhammad Ziarab Passes Away; Shahid Khaqan Abbasi and Others Attend Funeral
مواڑہ کی معروف سیاسی شخصیت راجہ محمد ضیارب انتقال کر گئے، نمازِ جنازہ میں شاہد خاقان عباسی سمیت سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت





