DailyNewsGujarKhanHeadlinePothwar.com

Gujar Khan: Namaaz e janaza of Shaheed Mohammad Ibrahim with Full Millatry honours in UC Cantt Khalil

گوجر خان: یوسی کینٹ خلیل میں شہید محمد ابراہیم کی نمازِ جنازہ فوجی اعزاز کے ساتھ ادا

گوجر خان (پوٹھوار ڈاٹ کام – 25 جولائی 2025): گوجر خان میں آج غم اور فخر کی ملی جلی کیفیت دیکھنے میں آئی جب پاک فوج کے شہید سپاہی محمد ابراہیم کی نمازِ جنازہ ان کے آبائی گاؤں، یونین کونسل کینٹ خلیل میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی۔
شہید محمد ابراہیم نے بلوچستان میں دہشت گردوں سے مقابلہ کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔

نمازِ جنازہ میں پاک فوج کے اعلیٰ افسران، مقامی سیاسی و سماجی رہنما، علمائے کرام، رشتہ داروں اور بڑی تعداد میں اہلِ علاقہ نے شرکت کی۔ شہید کا جسدِ خاکی جب قومی پرچم میں لپٹا ہوا جنازہ گاؤں پہنچایا گیا تو فضا “شہید کی جو موت ہے، وہ قوم کی حیات ہے” کے نعروں سے گونج اٹھی۔

نمازِ جنازہ مقامی امام مسجد نے پڑھائی، جس کے بعد پاک فوج کے افسران نے چیف آف آرمی اسٹاف کی جانب سے پھولوں کی چادر چڑھائی۔ پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی اور فضا میں گن فائر کی گونج کے ساتھ انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔

شہید محمد ابراہیم اپنے ساتھیوں میں جذبہ حب الوطنی، شجاعت اور فرض شناسی کے لیے جانے جاتے تھے۔ وہ پانچ سال قبل پاک فوج میں بھرتی ہوئے اور بلوچستان کے محاذ پر دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشنز میں صفِ اول میں خدمات سرانجام دے رہے تھے۔

شہید کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور قوم ان جیسے سپوتوں پر فخر کرتی ہے جنہوں نے مادرِ وطن کی حفاظت کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔

Gujar Khan (Pothwar.com –  July 25, 2025): A wave of grief and pride swept through Gujar Khan today as the funeral prayers (Namaaz-e-Janaza) of Shaheed Muhammad Ibrahim, a brave son of the soil, were offered with full military honours in his native village in UC Cantt Khalil. He embraced martyrdom while valiantly fighting terrorists in Balochistan.

Hundreds of people, including military officials, local leaders, religious scholars, and citizens, gathered to pay their final respects to the fallen hero. The atmosphere was filled with chants of “Shaheed ki jo maut hai, woh qaum ki hayat hai” as the body of Shaheed Ibrahim, wrapped in the national flag, was brought to the funeral site.

The funeral prayer was led by the local imam and attended by senior officers of the Pakistan Army, who laid floral wreaths on behalf of the Chief of Army Staff. A smartly turned-out contingent of the army presented a guard of honour and performed a gun salute to mark the supreme sacrifice made by the soldier.

Shaheed Muhammad Ibrahim was known among his peers for his dedication, courage, and unwavering love for the country. He had joined the Pakistan Army five years ago and had been serving on the frontlines in Balochistan, where security forces are actively engaged in anti-terror operations.

ہائیر سیکنڈری سکول بیول کے محمد آذان کی راولپنڈی بورڈ میں شاندار کامیابی، موٹر سائیکل انعام کا اعلان

Student of Higher Secondary School Bewal Scores 1002 Marks in Matric Exams; Wins Motorcycle Award for Top Position

بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,راجہ طارق ایوب،25جولائی2025)—ہائیر سیکنڈری سکول بیول طالب علم کا اعزاز، راولپنڈی بورڈ میٹرک کے امتحان میں 1002 نمبر لے کر سکول میں فرسٹ پوزیشن حاصل کی۔محمد وسیم کی طرف سے موٹر سائیکل انعام کا اعلان۔ہائیر سیکنڈری سکول بیول کے طالب علم محمد آذان ولد مظہر اقبال( مرحوم )نے امسال راولپنڈی بورڈ میٹرک کے امتحان میں 1002 نمبر لے کر سکول میں فرسٹ پوزیشن حاصل کی۔ اس موقع پر چوہدری محمد وسیم حال مقیم فرانس نے طالب علم محمد آذان کی حوصلہ افزائی کے لئے موٹر سائیکل انعام کا اعلان کیا ہے۔ چوہدری وسیم پوزیشن ہولڈر طلباء کی حوصلہ افزائی کے لئے گزشتہ دو تین سال سے مسلسل موٹر سائیکل اور دیگر انعامات دے رہے ہیں۔

اسی سکول کے طالب علم عبداللہ واجد نے 975 نمبر لے کر دوم،اور ریحان صدیق نے 920 نمبر لے کر سوم پوزیشن حاصل کی۔

Outstanding Matric Results by Govt. Girls Higher Secondary School Bewal – Students Secure Top Positions

گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول بیول کا شاندار میٹرک رزلٹ

بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,راجہ طارق ایوب،25جولائی2025)–گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول بیول میٹرک کا شاندار رزلٹ۔ اہل علاقہ نے اس کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول بیول کی طالبہ لائبہ طارق نے راولپنڈی بورڈ میٹرک کے امتحان میں 1020 نمبر لے کر اول پوزیشن، حفصہ قیصر نے 1015 نمبر لے کر دوم پوزیشن اور عنایہ فاطمہ نے 1011 نمبر لے کر سوم پوزیشن حاصل کی۔ سکول کا مجموعی ریزلٹ %61 رہا۔ اس شاندار کامیابی پر اہل علاقہ نے ہیڈ مسٹر، اور سٹاف کو مبارکباد پیش کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button