DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Landslide Cuts Off Kahuta-Azad Pattan Road; Hundreds of Passengers Stranded for Hours

کہوٹہ آزاد پتن روڈ پر لینڈ سلائیڈنگ، درجنوں مسافر گھنٹوں محصور، ٹریفک معطل

کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, عمران ضمیر ،22جولائی2025)— دریائے جہلم کہوٹہ آزاد پتن روڈ ”منڈا کس“ کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ سے آزاد کشمیر اور راولپنڈی کو ملانے والی مصروف ترین شاہراہ کئیں گھنٹوں سے بلاک جبکہ پنجاڑ اور نڑھ کو ملامنے والی شاہراہ بھاری پتھر اور چیل کے قد آور درخت گرنے سے بلاک ہو گئی۔ مسافر شدید بارش میں ذلیل و خوار ہوتے رہے جبکہ گاڑیاں بری طرح دونوں اطراف سے پھنس گئیں۔ مقامی نوجوانوں اور معززین علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت راستہ کھولنا شروع کردیا۔ تفصیل کے مطابق بارش کی وجہ سے آزاد کشمیر اور پاکستان کو ملانے والی مصروف ترین شاہراہ کہوٹہ آزاد پتن روڈ منڈاکس کے مقام پر سلائیڈنگ کی وجہ سے دریائے جہلم میں بہہ گئی۔ جس کے باعث سینکڑوں مسافر گھنٹوں پھنسے رہے۔ جبکہ پنجاڑ اور نڑھ کو ملانے والی مصروف ترین شاہراہ بھاری پتھر اور چیل کے درخت گرنے سے کئیں گھنٹے بلاک رہی اور تاحال مذکورہ روڈ ٹریفک کے لیئے بند ہے جسے کھولا نہ گیا ہے۔ مسافروں اور شہریو ں نے اعلیٰ حکام سے کہوٹہ آزاد پتن روڈ کو لینڈ سلائیڈنگ سے بچانے کے لیے فور ی نوٹس لینے کی اسدعا کی ہے۔

Kahuta (Pothwar.com – Imran Zamir | July 22, 2025):
A massive landslide at the “Manda Kas” point on the Kahuta-Azad Pattan Road has caused severe disruption, blocking one of the busiest routes connecting Azad Kashmir to Rawalpindi for several hours. Continuous heavy rainfall triggered the landslide, washing away a portion of the road into the Jhelum River and leaving hundreds of passengers stranded.

In addition, the road connecting Panjar and Narh was also blocked due to the fall of massive rocks and large pine trees. The affected areas faced complete traffic paralysis, with vehicles trapped from both directions and passengers caught in the torrential rain with no immediate help.

Local youth and community members stepped in to begin clearing the path using self-help efforts, as no government assistance had arrived at the time. According to eyewitnesses, the Manda Kas landslide completely destroyed a stretch of the road, making travel impossible.

The Panjar-Narh road also remains closed as of the latest reports, causing continued hardship for commuters. Residents and travellers have urged authorities to take immediate action to restore traffic and implement long-term solutions to prevent future landslides in the area.

صدر پریس کلب کہوٹہ عمران ضمیر کے خلاف جھوٹے مقدمے پر صحافیوں، وکلاء اور شہریوں کا شدید احتجاج

Strong Protest Against False FIR Filed Against Kahuta Press Club President Imran Zamir

کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, عمران ضمیر ،22جولائی2025)— پولیس تھانہ کہوٹہ میں صدر پریس کلب کہوٹہ عمران ضمیر کے خلاف جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ درج کرنے پر شدید احتجاج۔ قبضہ گروپ لینڈ مافیا پولیس تھانہ کہوٹہ کی اشیر باد سے حق و سچ کی آواز کو جھوٹے اور من گھڑت مقدمات سے دبا نہیں سکتے۔ کہوٹہ کی صحافی تنظیموں،تاجروں اور وکلاء اور سیاسی وسماجی شخصیات کی جانب سے صدر پریس کہوٹہ عمران ضمیر پر تھانہ کہوٹہ میں جھوٹا او ر من گھڑت مقدمہ درج کرنے کی پر زور مذ ا ہمت۔ تفصیل کے مطابق صدر پریس کلب کہوٹہ عمران ضمیر پر تھانہ کہوٹہ میں با اثر شخصیات کی جانب سے پولیس کی ملی بھگت سے جھوٹا مقدمہ میں ملوث کرنے پر پریس کلب کہوٹہ کے ممبران و عہدیداران اور تاجر برادری وکلاء، سیاسی و سماجی تنظیمیں سراپا احتجاج ہیں۔ شہریوں نے کہا کہ جھوٹے اور من گھڑت مقدمات سے حق و سچ کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا۔ صحافی تنظیموں نے وزیر اعلی پنجاب، آئی جی پنجاب، وزیر قانون پنجاب، آر پی او راولپنڈی اور سی پی او راولپنڈی سے فوری نوٹس لینے کی استد عا کی ہے اور کہا کہ صحافیوں کے خلاف جھوٹے مقدمات ختم نہ کیئے گئے تو راولپنڈی ڈویژن جہلم، اٹک، چکوال، راولپنڈی اور مری کے صحافیوں سمیت اسلام آباد کے صحافی بھر پور احتجاج کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کہوٹہ پولیس اپنا قبلہ درست کر ے۔پولیس کے افسران قبضہ مافیا اور لینڈ مافیا کے سامنے بے بس ہیں۔

Kahuta AC Ayesha Zaffar Cracks Down on Overpricing and Encroachments, Seals 10 Shops

اسسٹنٹ کمشنر ایوشہ ظفر کا کہوٹہ میں گراں فروشی اور تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن، 10 دکانیں سیل

کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, عمران ضمیر ،22جولائی2025)— چینی مہنگی اور تجاوزات مافیاکے ساتھ ساتھ ناجائز منافع خوروں کےخلاف ایوشہ ظفر اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ کے اچانک چھاپے دس کاروباری مراکز اور دکانیں سیل کر دیں۔ مقررہ نرخوں سے زائد قیمتں وصول کی گئیں تو نہ صرف بھاری جرمانے و چالان ہونگے بلکہ خلاف ورزی کے مرتکب افراد کو جیل بھیج دیا جائے گا۔ کسی سفارش اور دباؤکو خاطر میں نہ لاؤں گی۔ چینی مقررہ ریٹ سے زائد فروخت کرنے پر 70ہزار روپے جرمانہ موقع پر کر کے دکان کو سیل کردیا۔ تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ایوشہ ظفر نے ہمراہ اپنی ٹیم محمد طفیل، اشتیاق اور دیگر اہلکاران و افسران کے ہمراہ کہوٹہ شہر کے مین بازاروں چھنی بازار،قدیر بازار، پنجاڑ چوک، مٹور روڈ، کوٹلی لنک روڈ، تھانہ روڈ، میلاد چوک سمیت تمام بازاروں اور چوراہوں میں اچانک پیدل جا کر تجاوزات اور گراں فروشی پر جرمانے کیئے۔ اور دس دکانوں کو سیل کیا۔ اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ایوشہ ظفر نے جمع ہونے والے دکانداروں اور شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی سفارش اور دباؤ کو قبول نہیں کروں گی۔ ناجائز منافع خوروں اور تجاوز کنندگان کو اب جیل کی ہوا کھانا پڑے گی۔ عوامی مفاد پر کوئی کمپرومائز نہ ہو گا۔

Rs. 2 Billion Grant Approved for Construction of 9 Roads in PP-7: Raja Osama and Raja Sagheer Win Public Support


حلقہ پی پی 7 کے لیے 9 سڑکوں کی تعمیر کی منظوری، 2 ارب کی گرانٹ پر عوام کا راجہ اسامہ اشفاق اور راجہ صغیر کو خراج تحسین

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،22جولائی2025)
ممبران اسمبلی راجہ اسامہ اشفاق سرور اور راجہ صغیر احمدحلقے کے تمام مسائل کریں گے، حلقے کی عوام ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں،عوام ترقیاتی کاموں کے حوالے حقیقی تبدیلی دیکھیں گے،حلقہ پی پی سیون کے لیے 9سڑکوں کی تعمیر کے لیے 2ارب روپے کی گرانٹ کی منظورکرا کر عوام کے دل جیت لیے انشاء اللہ حلقے میں خوشحالی آئے گئی،سڑکوں کی مد میں اربوں روپے فنڈز کی منظوری پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف،ایم این اے راجہ اسامہ اشفاق سرور اور ایم پی اے راجہ صغیر احمد کا شکریہ ادا کیا ہے،ان خیالات کا اظہار امیدوار برائے صدر مسلم لیگ ن تحصیل کہوٹہ چیئرمین یوسی بیور راجہ محمد فیاض آف گوہڑہ راجگان نے اپنے ایک بیان میں کی انہوں نے کہا کہ حالیہ بجٹ میں ترقیاتی فنڈز کے بعد وفاقی اور صوبائی حکومت نے حلقے کے نمائندوں ایم این اے راجہ اسامہ اشفاق سرور اور ایم پی اے راجہ صغیراحمد کی در خواست پر حلقہ پی پی سیون کے لیے 9سڑکوں کی تعمیر کے لیے 2ارب روپے کی گرانٹ کی منظوری دے دی حلقے کی جو جو سڑکیں منظور ہوئی ہیں ان میں کلاہنہ بملوٹ ڈھیری روڈ، سویڑی روڈ،کھڈبنائل،سالگراں، پینڈ بھینسوں،ہل جمیری،کھیتنل، بھگون روڑ، مائلی ملکاں،چوآ روڈ،ڈھوک بلندیا ں کی روڈ کے علاوہ کلر سیداں سپورٹس کمپلیکس اورٹراما سنٹر کی بھی منظوری ہوئی ہے انہوں نے اس موقع پر کہا کہ ان روڈوں کی تعمیر سے علاقے میں خوشحالی آئے گئی اور کہا ہم پاکستان مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف،ایم این اے راجہ اسامہ اشفاق سرور اور ایم پی اے راجہ صغیر احمد کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button