DailyNewsGujarKhanHeadlinePothwar.com

Gujar Khan: Qazian Police Post Officer Assaults Youth in Habib Chowk, Public Demands Action

پولیس چوکی قاضیاں کا اہلکار حبیب چوک میں نوجوان پر تشدد، شہریوں کا شدید ردعمل

بیول (پوٹھوار ڈاٹ کوم — راجہ طارق ایوب | 21,جولائی، 2025):—پولیس چوکی قاضیاں کا اہلکار ;اختیارات کے نشے میں جلاد بن گیا ۔ حبیب چوک میں نوجوان موٹرسائیکل سوار کو روک کر معمولی تلخ کلامی پر مبینہ طور پر بلاوجہ زوردار تھپڑ رسیدکر دئے ۔

جس سے ارسلان نامی نوجوان بے ہوش ہو کر سڑک پر گر گیا ۔ جو دس پندرہ منٹ وہاں بے ہوش پڑا رہا۔ اس موقع پر ارد گرد کے لوگ اکھٹے ہو گئے جن کے پوچھنے پر کہ بچے کو تھپڑ کیوں مارے وہ اہلکار کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔

لوگوں نے بے ہوش ارسلان کو قریبی اسپتال منتقل کیا شہریوں نے پولیس گردی پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اعلی احکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

Bewal (Pothwar.com – Raja Tariq Ayub | July 21, 2025):
An officer from the Qazian Police Post reportedly turned violent under the influence of authority. The incident occurred at Habib Chowk, where he allegedly slapped a young motorcyclist named Arsalan during a minor verbal exchange.

The slap was so forceful that Arsalan lost consciousness and collapsed on the road, where he remained unconscious for 10 to 15 minutes. Bystanders gathered at the scene and questioned the officer, who failed to provide a satisfactory explanation for his actions.

Concerned citizens shifted the unconscious Arsalan to a nearby hospital. The incident sparked outrage among the public, who have strongly condemned the police brutality and called on senior authorities to take immediate notice and strict action.

سابق چیئرمین یوسی آہدی محمد خان بھٹی کے ہونڈا شوروم میں اہم سیاسی بیٹھک

Key Political Gathering Held at Former UC Ahdi Chairman Muhammad Khan Bhatti’s Honda Showroom

آہدی ,گوجرخان (پوٹھوار ڈاٹ کام، ، 21 جولائی 2025) – سابق چیئرمین یونین کونسل آہدی محمد خان بھٹی کے کاروباری مرکز Honda شوروم میں ایک اہم سیاسی بیٹھک کا انعقاد کیا گیا۔ اس نشست میں علاقے کی سیاسی صورت حال، بلدیاتی انتخابات، اور مقامی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس بیٹھک میں سابق پارلیمانی سیکرٹری اور سینئر مسلم لیگی رہنما راجہ محمد جاوید اخلاص، مسلم لیگ (ن) ضلع راولپنڈی کے سینئر نائب صدر قاضی وقار کاظمی، معروف قانون دان ایڈوکیٹ راجہ حمید، اور دیگر مقامی مسلم لیگی رہنماؤں کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا۔

شرکاء نے موجودہ سیاسی حالات پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کو گراس روٹ لیول پر فعال کیا جائے گا اور آئندہ بلدیاتی و عام انتخابات میں پارٹی کو بھرپور کامیابی دلانے کے لیے مشترکہ حکمتِ عملی اختیار کی جائے گی۔ مقامی مسائل جیسے سڑکوں کی خستہ حالی، پینے کے صاف پانی کی فراہمی، اور نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے جیسے امور بھی ایجنڈے کا حصہ تھے۔

اس موقع پر محمد خان بھٹی نے کہا کہ وہ ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دیتے آئے ہیں اور آئندہ بھی علاقے کے لوگوں کے مسائل کے حل کے لیے سیاسی و سماجی سطح پر اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ انہوں نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا کہ وہ ان کی دعوت پر تشریف لائے اور علاقے کی بہتری کے لیے قیمتی مشورے دیے۔سیاسی بیٹھک ایک پرامن اور مثبت ماحول میں اختتام پذیر ہوئی، جس میں علاقائی سطح پر اتحاد و اتفاق کی نئی راہیں کھلنے کی امید پیدا ہوئی ہے۔

Police Raid at MPA Ch. Javed Kausar’s Islamabad Residence; Family Harassed, Domestic Worker Assaulted

ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر کے گھر پر پولیس کا چھاپہ، اہل خانہ کو ہراساں اور ملازمہ پر تشدد، شدید مذمت

Ch Javed Kausar

گوجرخان (پوٹھوار ڈاٹ کام، ، 21 جولائی 2025) – ممبر پنجاب اسمبلی حلقہ پی پی 8 ایڈووکیٹ چوہدری جاوید کوثر کے اسلام آباد میں واقع گھر پر گزشتہ رات پولیس نے اچانک چھاپہ مارا۔ اس دوران چوہدری جاوید کوثر گھر پر موجود نہیں تھے، تاہم پولیس اہلکاروں نے ان کے اہل خانہ کو گن پوائنٹ پر ہراساں کیا اور گھریلو ملازمہ پر تشدد کیا۔

چوہدری جاوید کوثر نے اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اور ان کی فیملی کو گزشتہ ایک ہفتے سے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ یہ کارروائی پولیس اور سیاسی مخالفین کے گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کو دبانے کے لیے گھروں پر چھاپے مارنا اور دھمکیاں دینا چادر و چار دیواری کے تقدس کی پامالی ہے، لیکن یہ ہتھکنڈے ان کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔

Assistant Commissioner Hamza Ehtesham Visits Railway Underpass in Gujar Khan, Oversees Ongoing Water Drainage Efforts

اسسٹنٹ کمشنر حمزہ احتشام کا گوجرخان ریلوے انڈر پاس کا دورہ، بارشی پانی کی نکاسی کا کام جاری

گوجرخان (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) — اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان حمزہ احتشام نے ریلوے روڈ انڈر پاس کا دورہ کیا اور عملے کی جانب سے بارشی پانی کی نکاسی کے لیے جاری کام کا جائزہ لیا۔ ان کی ہدایت پر نکاسی آب کا عمل مسلسل دوسرے روز بھی جاری رہا۔ شدید بارش کے باعث انڈر پاس میں پانی بھر گیا تھا، جس سے شہریوں کو آمدورفت میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ تحصیل انتظامیہ نے دو ڈی واٹرنگ موٹرز کی مدد سے پانی نکالنے کا کام صبح سے شام تک جاری رکھا، اور شہر میں نکاسی آب کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button