DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kallar Syedan; Raja Gulistan Khan Rejoins PML-N, Reinstated as General Secretary for Life
کلر سیداں: راجہ گلستان خان دوبارہ مسلم لیگ ن میں شامل، تاحیات جنرل سیکرٹری مقرر

کلر سیداں: اکرام الحق قریشی | پوٹھوار ڈاٹ کام , 16, جولائی 2025–مسلم لیگ ن سے چند ماہ قبل مستعفی ہونے والے جنرل سیکرٹری تحصیل کلرسیداں راجہ گلستان خان واپس مسلم لیگ ن میں چلے گئے اس سلسلے میں منگل کے روز میرا بھٹیاں میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد سمیت راجہ ندیم احمد،ماسٹر طارق منہاس،چوہدری وقاص گجر راجہ محمد سعید،راجہ داؤد اکبر و دیگر نے شرکت کی راجہ صغیر احمد نے راجہ گلستان خاں کی واپسی کا خیر مقدم کرتے ہوئے ان کا شکریہ اداکرتے ہوئے ہوئے اعلان کیا کہ راجہ گلستان خان مسلم لیگ ن تحصیل کلرسیداں کے جنرل سیکرٹری تھے ان کی مسلم لیگ ن میں واپسی پر یہ عہدہ تاحیات ان کے پاس رہے گا انہوں نے پی ٹی آئی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اسے فتنہ قرار دیا اور کہا کہ عمران خان نے مجھ سے پی پی 7 میں یونیورسٹی اور ایک بڑے ہسپتال کا وعدہ کیا تھا جس پر عمل نہ ہوسکا پی ٹی آئی کے دور میں مجھے بجلی کا ایک کھمبا اور گیس کا ایک میٹر تک نہ ملا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ پاکستان کی خالق جماعت ہے اسی کے دور میں ملک میں ترقیاتی کام ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ اس بار چوآخالصہ، دوبیرن کلاں اور غزن آباد کو مثالی گاؤں کا درجہ دے دیا گیا ان کے تمام مسائل تیزی سے حل ہوں گے راجہ گلستان خاں نے راجہ صغیر احمد سے اپنے روابط کا بطور خاص ذکر کیا یاد رہے کہ چند ماہ قبل سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی،شوکت اقبال جنجوعہ اور حافظ عثمان عباسی کے ہمراہ راجہ گلستان سے ملاقات کے لیئے ان کے گھر آئے تھے تو راجہ گلستان خاں نے ان کی دعوت دیئے بغیر ہی مسلم لیگ ن تحصیل کلرسیداں سے مستعفی ہو کر عوام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا تھا جس کے چند ماہ بعد یہ پھر واپس مسلم لیگ ن میں چلے گئے ہیں اس طرح شاہد عباسی مسلم لیگ ن کی جو وکٹ لے اڑے تھے وہ وکٹ واپس مسلم لیگ ن کی صفوں میں پہنچ گئی۔




