DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta; Model Village Status for Eight Union Councils in Kahuta and Kallar Syedan: MPA Raja Sagheer Ahmed
کہوٹہ: کلر سیداں اور کہوٹہ کی آٹھ یونین کونسلوں کو ماڈل ویلج کا درجہ دیا جائے گا — ایم پی اے راجہ صغیر احمد
کہوٹہ /کلر سیداں(اکرام الحق قریشی) ایم پی اے راجہ صغیر احمد نے کہا ہے تحصیل کلر سیداں اور کہوٹہ میں چار چار یونین کونسلوں کو ماڈل ویلج کا درجہ دیا جا رہا ہے جن کےلئے دس کروڑ روپے کے فنڈز مختص کر دیئے ہیں۔ ماڈل ویلج کا درجہ ملنے کے بعد پانچ کلو میٹر کے اندر رابطہ سڑکوں اور گلیات کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کروایا جائے گا اور سٹریٹ لائٹس نصب کی جائیں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینئر صحافی راجہ محمد سعید کی رہائشی گاہ پر ان کے بھائی راجہ محمد فاروق کی وفات پر فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔راجہ کامران اور راجہ نذیر احمد بھی اس موقع پر موجود تھے۔ راجہ صغیر احمد نے کہا کہ وہ آئندہ عام انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے تا ہم وہ اپنے بیٹے بیرسٹر احمد صغیر راجہ کو سیاسی میدان میں اتاریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں راجہ صغیر احمد کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار احمد کو حکومت کی جانب سے ایک اہم عہدہ دیا جا رہا ہے جس کا اعلان جلد متوقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو مقامی سطح پر منظم کرنے کےلئے ناراض سیاسی رہنماؤں کو واپس آنے کی درخواست کریں گے اور اس کےلئے اگر مجھے ان کے پاس خود چل کر بھی جانا پڑا تو ضرور جاؤں گا۔انہوں نے کہا کہ رواں سال میں بلدیاتی انتخابات ہو سکتے ہیں اور اس کےلئے مسلم لیگ ن کے ورکروں اور رہنمائوں کو عوامی رابطہ مہم میں تیزی لانا ہو گی۔راجہ صغیر احمد بعد ازاں پی ٹی آئی کے رہنما راجہ اظہر اقبال کی رہائشی گاہ بھی گئے اور ان کی عیادت کی۔
Kahuta/Kallar Syedan (Ikram-ul-Haq Qureshi | July 16, 2025) — Member of Punjab Assembly (MPA) Raja Sagheer Ahmed announced that four union councils each in Tehsil Kahuta and Kallar Syedan will be given the status of model villages, with development funds of Rs. 100 million already allocated for the initiative. He stated that once granted model village status, the construction of interlinking roads and streets within a five-kilometer radius will be prioritised, and streetlights will also be installed.
He shared these details while speaking to the media at the residence of senior journalist Raja Muhammad Saeed, following condolences offered for the passing of Saeed’s brother, Raja Muhammad Farooq. Raja Kamran and Raja Nazir Ahmed were also present on the occasion.
Raja Sagheer Ahmed further stated that he will not be contesting in the upcoming general elections; instead, his son, Barrister Ahmed Sagheer Raja, will enter the political field in his place. Responding to a question, he revealed that Chaudhry Nisar Ahmed is expected to be given an important position in the government, with a formal announcement coming soon.
He emphasized the need to reorganize the Pakistan Muslim League-Nawaz (PML-N) at the local level and expressed his willingness to personally reach out to estranged political figures to bring them back into the party fold. He also noted that local government elections may take place later this year, and urged PML-N workers and leaders to intensify their public outreach efforts.
Later, Raja Sagheer Ahmed also visited the residence of PTI leader Raja Azhar Iqbal to inquire after his health.
کہوٹہ جدید دور میں بھی بنیادی سہولیات سے محروم، گلیوں کی خستہ حالی پر عوام سراپا احتجاج
Kahuta Residents Still Deprived of Basic Facilities; Streets in Ruins Despite Tall Claims by Elected Representatives
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،16جولائی2025)
کہوٹہ کے عوام جدید دور میں بھی گلیوں نالیوں کے لارے سے نہ نکل سکے۔پسماندگی شہر کے عوام کا مقدر بن گئی۔منتخب نمائندوں کے اعلانات اور دعوے سن کر کہوٹہ کے شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تھی کہ اب کہوٹہ شہر کی تقدیر بدل جائے گی۔اب ہماری محرومیوں کا ازالہ ہوگا۔ہمارے تمام بنیادی مسائل حل ہونگے۔مگر عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہ ملا۔شہر کی گلیاں کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہیں۔انتظامیہ سمیت منتخب نمائندے خاموش تماشائی بنے ہوے ہیں۔کسی سال پہلے گیس اور واٹر سپلائی پائپ ڈالنے کیلئے گلیوں کی کھدائی کی گئی جوکہ گیس کے پائپ ڈالنے کے بعد کھدائی والی جگہ پر درست طریقے سے کنکریٹ نہ کرنے کی وجہ سے جگہ جگہ گھڑے پڑے ہوے ہیں۔محلہ گرڈ اسٹیشن، دھپری، ادوالہ،محلہ چھنی،بلوہا کی گلیوں سے گزرنا محال ہوگیا۔شہریوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے کہاکہ تحصیل کا بڑا شہر جہاں تمام انتظامیہ کے آفس ہیں آئے دن منتخب نمائندوں کا آنا جا ہوتا ہے پھر بھی آج اس جدید دور میں بھی اندرون شہر کی گلیاں کا برا حال کسی کو کوئی پرواہ نہیں۔صرف اخباروں میں کروڑوں کے اعلانات کی خبریں تو پڑھتے ہیں مگر شہر کی خستہ حالی پر کب فنڈز لگیں گے پتہ نہیں۔انہوں نے کہاکہ برسوں قبل تعمیر کی گئی گلیاں جو گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ اپنی افادیت کھو چکی ہیں اور اب جگہ جگہ گڑھے بن چکے ہیں۔شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ کہوٹہ بھی پنجاب کا حصہ ہے اس پر بھی توجہ دی جائے۔ادارے کرپشن کا گڑھ بن چکے ہیں ایم سی کے فنڈز جو شہریوں کی بہتری کیلئے لگنے چاہیں پتہ نہیں کہاں استعمال کیے جا رہے ہیں۔منتخب نمائندے مخصوص ٹولے کے اردگرد گھومنے ہیں انتظامی امور کی جانب بھی توجہ دی جائے۔تحصیل بھر کے افسران کی دفتر آمد 11 بجے کے بعد ہوتی ہے اور گرمی میں اے سی کی ٹھنڈک کے علاوہ چائے پانی پی کر چند فوٹوز بنوا کر منظر عام سے غائب۔یہی روزانہ کی روٹین بنی ہوئی ہے۔شہری آفس کے چکر ہی لگاتے رہتے انکی سننے والا کوئی نہیں دور دراز سے آئے لوگ انتظار کر کے واپس خالی ہاتھ گھر کو روانہ ہو جائے ہیں یا انکو یہ کہ کر گھنٹوں انتظار کروایا جاتا کہ میٹنگ میں مصروف ہیں۔
Raja Tanveer Banaras Demands Immediate Action Over THQ Kahuta Scandal; Slams Silence of Elected Representatives
ٹی ایچ کیو کہوٹہ اسکینڈل پر راجہ تنویر بنارس کا شدید ردعمل، عوامی نمائندوں کی خاموشی پر سوالیہ نشان
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،16جولائی2025)
سابق صدر مسلم لیگ ن لیبر ونگ و رہنماء عوام پاکستان پارٹی کہوٹہ راجہ تنویر بنارس نے ایک بیان میں کہا کہ ہفتہ گزرنے کے باوجود ٹی ایچ کیو ہسپتال کے گھناؤنے واقعہ کی نہ ایم این اے نہ ایم پی اے اور نہ ہی کسی مسلم لیگی قیادت نے مذمت کی حالانکہ اس وقت تک شفاف انکوائری کرا کر ملزمان اور اس میں ملوث ہسپتال انتظامیہ کو معطل اور شامل انکوائری کیا جاتا ان سب کی خاموشی سوالیہ نشان ہے کئی سالوں سے اس ہسپتال میں یہ گھناؤنا کھیل جاری ہے لیڈیز ایکسرے روم میں میل حضرات کو کیوں تعینات کیا گیا عوام سے ووٹ لیکر منتخب ہونے والے لوگ عوام کے حقوق کا تحفظ تو کیا ماؤں بہنوں کی عزتوں کو بھی تار تار کر رہے ہیں ہسپتال میں ایک مافیا ہے جو سرکاری ہسپتال کی انتظامیہ کی ملی بھگت سے نہ کسی سرجن کو نہ کسی ڈاکٹر کو نہ لیب کو مکمل فعال نہ الٹراساؤنڈ نہ دیگر سہولیات مہیا ہونے دیتا ہے اور پرائیوٹ ہسپتال و لیبارٹریوں کو نوازا جا رہا ہے انہوں نے ایف آئی اے ڈائیریکٹر محمود الحسن ستی کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے خود متاثرین کی شکایات پر ایکشن لیا انھوں نے کہا کہ ہسپتال میں ایک سپیشل مافیا ہے جنہوں نے قبضے کر کے اپنے اپنے کاروبار چمکائے ہوئے ہیں عوام منتخب نمائندوں سمیت کسی ذمہ دار کو معاف نہیں کریگی انھوں نے مطالبہ کیا کہ فوری ہسپتال انتظامیہ کو معطل کر کے انکوائری کر کے پبلک کی جائے اور ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے 75 کنال پر محیط ہسپتال کو سہولیات سے محروم رکھ کر پرائیویٹ ہسپتال اور لیبارٹریوں کو پروموٹ کیا جا رہا ہے اگر اتنے بڑے واقعہ کی شفاف انکوائری نہ کی گئی تو عوام شدید احتجاج کریگی ایکشن کمیٹی، جماعت اسلامی دیگر تمام مکاتب فکر کے لوگ اس واقع پر فوری ایکشن لیں۔
Khizar Satti Hosts Grand Dinner in Honour of Friends in Islamabad, Receives Appreciation from Guests
اٹلی میں مقیم خضر ستی آف کیرل کی اسلام آباد میں دوستوں کے اعزاز میں پرتکلف دعوت، مہمانوں کا اظہارِ تشکر




