DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Crackdown on Encroachments in Kahuta: Nine Shops Sealed

تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن: کلر سیداں میں نو دکانیں سیل

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 15,جولائی، 2025):—اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں شبانہ نذیر کی ہدایات پر تجاوزات کے خلاف جامع منصوبہ تشکیل دے دیا گیا جس کی نگرانی چیف آفیسر بلدیہ رفعت پاشا کر رہے ہیں ۔ پیر کے روز کلر سیداں میں دکانوں کے آگے تھڑے اور تجاوز رکھنے کی پاداش میں نو دکانات انکروچمنٹ عملہ نے سربمہر کر دیں، اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں شبانہ نذیر کا کہنا ہے کہ انتظامیہ تجاوزات کے خلاف زیرو ٹالرینس کی پالیسی پر کار بند ہے اور شہر بھر میں جہاں جہاں تجاوزات موجود ہیں ان کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے گا

Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram-ul-Haq Qureshi | July 15, 2025) — Acting on the directives of Assistant Commissioner Kallar Syedan, Shabana Nazir, a comprehensive plan has been launched to eliminate encroachments across the city. The anti-encroachment operation is being supervised by Municipal Chief Officer Riffat Pasha.

On Monday, the encroachment team sealed nine shops for illegally extending their premises and placing structures outside their shops. Assistant Commissioner Shabana Nazir stated that the administration is following a zero-tolerance policy towards encroachments and will continue crackdowns wherever such violations are found in the city.

روات کلر سیداں روڈ پر ٹریفک حادثہ: ایک شخص جاں بحق، دو شدید زخمی

One Dead, Two Injured in Traffic Accident on Rawat-Kallar Syedan Road

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 15,جولائی، 2025):— ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق دو افراد زخمی ہو گئے۔ ٹریفک کا یہ حادثہ روات کلرسیداں روڈ پر واقع سردار مارکیٹ میں پیش آیا جہاں پیدل روڈ کراس کرتے ہوے ایک شخص تیز رفتار موٹر سائیکل کی زد میں آ کر شدید زخمی ہو گیا جو ہسپتال جاتے ہوئے راستے میں ہی چل بسا۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت بابر نام سے ہوئی ہے جو پلندری ازادکشمیر کا رہائشی تھا اور یہاں اپنے ماموں کے پاس ایا ہوا تھا۔ موٹر سائیکل پر سوار زخمیوں طلعت بشیر اور آصف خان سکنہ ڈیرہ خالصہ کلرسیداں کو بھی تشویش ناک حالت میں راولپنڈی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی سٹی ٹریفک پولیس کلر سیداں کے انچارج سجاد قریشی اور پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس چوک پنڈوری بھی موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا۔

سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض: “ملک کو اندرونی خطرات زیادہ

Former Provincial Minister Chaudhry Muhammad Riaz: “Internal Threats More Dangerous Than External

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 15,جولائی، 2025):—سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض نے کہا ہے کہ ملک کو باہر سے کم اور اندر سے ذیادہ خطرات لاحق ہیں افغانوں کو بلاتاخیر ملک بدر کیا جائے میاں نواز شریف عملی سیاست میں فعال ہوں تو حالات میں تیزی سے بہتری لائی جا سکتی ہے انہوں نے کلرسیداں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام تر دعؤوں کے باوجود بلوچستان میں بھارتی ایجنٹ دندناتے پھر رہے ہیں یہ کبھی ٹرین کبھی بسوں پر حملہ کرکے بے گناہ نہتے لوگوں کا قتل عام کرتے ہیں ان کے ہاتھ روکنا اداروں کی اور بلوچستان حکومت کی زمہ داری ہے پنجابیوں کا بے دریغ قتل عام انتہائی قابل مذمت ہے انہوں نے کہا کہ ایران نے چند ایام میں لاکھوں افغانوں کو ملک بدر کیا پاکستانی ادارے تمام افغانوں کو بلاتاخیر ملک بدر کریں یہ ملکی سیکورٹی کے لیئے خطرہ ہیں ان کی بے دخلی سے راہزنی ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں بھی نمایاں کمی آئے گی انہوں نے کہا کہ آج ملک کو جن حالات کا سامنا ہے اس کا تقاضا ہے کہ میاں نواز شریف کو ملکی سیاست میں فعال کردار ادا کرنے پر آمادہ کیا جائے جو مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر سیاست دانوں سے ملاقات کرکے حالات کو بہتر بنائیں

Man Abducted and Beaten Over Dispute on Removing Manure from Land in Kallar Syedan

زمین سے گوبر ہٹانے کے تنازع پر شخص کو تشدد کا نشانہ بنا کر موٹر سائیکل سمیت اغوا کر لیا گیا

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 15,جولائی، 2025):—زمینوں سے گوبر اٹھانے کا معاملہ،شکوہ کرنے پر تین افراد نے ایک شخص کو تشدد کا نشانہ بنا کر موٹر سائیکل سمیت اغوا کرلیا، کلر سیداں پولیس نے اہلیہ کی درخواست میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی زوجہ طاہر محمود سکنہ لٹوال بھلاکھر نے مقدمہ درج کروایا کہ ہماری ملکیتی زمین گھر کے قریب ہے واقع ہے اور ہم نے کھاد کےلئے جانوروں کا گوبر وغیرہ اپنی زمینوں پر جمع کیا ہوا تھا کہ زمین کے ایک حصے پر میرے دیور نے مکان بنانے کی خواہش کا اظہار کیا اور کہا کہ یہاں سے گوبر اٹھا لیں ہم نے وقت مانگا مگر محمد فیاض ٹریکٹر ڈرائیور تنویر کو لے کر ہماری زمینوں پر آ گیا اور ٹریکٹر ٹرالی میں گوبر اٹھا کر گھر لے گیا میرا خاوند شکوہ کرنے تنویر کے گھر گیا تو تنویر،مقصود اور فیاض وغیرہ نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور اسے موٹر سائیکل سمیت اغوا کر لیا جس کا تا حال کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔کلرسیداں پولیس مصروف تفتیش یے

Kallar Syedan Family Suffers on Train Journey as Fans Stop Working — Children Fall Sick

کلر سیداں کی فیملی کا ریلوے سفر اذیت ناک، پنکھے بند ہونے سے بچے بیمار، ہسپتال منتقل

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 15,جولائی، 2025):—ریلوے کی بدعنوانیاں تو عام ہیں مگر اس کے عملے کی نااہلیاں اور نالائقیاں بھی قرب المثل بنتی جا رہی ہیں کلرسیداں کی ایک فیملی کاشف سعید عباسی کی سربراہی میں حیدرآباد جانے کے لیئے رحمان بابا ایکسپریس ٹرین پر راولپنڈی سے سوار ہوئی راولپنڈی سے لاہور تک اکانومی کلاس میں پنکھے چلتے رہے مگر یہ پنکھے لاہور پہنچ کر بند ہو گئے شدید حبس اور گرمی میں گاڑی میں سوار مسافروں کا برا حال ہو گیا ریلوے اسٹاف کو متعدد بار صورتحال کی نشاندھی کی گئی مگر وہ ٹس سے مس نہ ہوئے اس لاہور مسافروں نے لاہور سے حیدرآباد تک کا سفر بغیر پنکھوں کے کیا حیدر آباد پہنچنے تک کلرسیداں کی فیملی کے بچے بیمار پڑ گئے جو آج کل حیدرآباد کے ایک ہسپتال میں زیر علاج ہیں متاثرہ فیملی نے آئندہ پاکستان ریلوے میں سفر کرنے سے توبہ کرتے ہوئے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ بسوں میں سفر کرلیں کبھی پاکستان ریلوے میں ایڈوانس بکنگ کروا کے ذلیل نہ ہوں۔

تعزیت

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 15,جولائی، 2025):—راجہ محمد فاروق کے بھائی راجہ محمد اعجاز انتقال کر گئے نمازجنازہ چنگا میرا میں ادا کی گئی جس میں سابق ضلعی نائب ناظم محمد افضل کھوکھر،چوہدری خرم ریاض،یحیئ فیض ایڈووکیٹ،چوہدری توقیراسلم،راجہ جہانگیر اختر بھٹی،بریگیڈیئر راجہ محمد عظیم،انجم رشید وارثی،راجہ جمشید خان،راجہ اظہر چوہان و دیگر نے شرکت کی۔

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 15,جولائی، 2025):—مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد،سابق ضلعی نائب ناظم محمد افضل کھوکھر،نصیر اختر بھٹی نے چوہدری مجید اشرف سے ملاقات کی اور ان کی والدہ محترمہ کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button