DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Majid Satti Appointed as New Assistant Operational Manager in Kallar Syedan Over Poor Sanitation

کلر سیداں میں ناقص صفائی پر ماجد ستی اسسٹنٹ آپریشنل منیجر تعینات

کلر سیداں: اکرام الحق قریشی | پوٹھوار ڈاٹ کام , 12, جولائی 2025–کلر سیداں میں صفائی کے ناقص انتظامات پر آر ڈبلیو ایم سی (راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی) کے منیجنگ ڈائریکٹر نے فوری نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کی ہے۔ صفائی کی ناقص صورتحال اور عوامی شکایات کے پیشِ نظر کلر سیداں میں تعینات اسسٹنٹ آپریشنل منیجر انوار الحق کاکڑ کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

منیجنگ ڈائریکٹر کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق انوار الحق کاکڑ کی جگہ ماجد ستی کو نیا اسسٹنٹ آپریشنل منیجر کلر سیداں تعینات کیا گیا ہے۔ نئے تعینات ہونے والے افسر کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ علاقے میں صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے فوری اقدامات کریں اور عوامی شکایات کا ازالہ کریں۔

ذرائع کے مطابق آر ڈبلیو ایم سی کی جانب سے مختلف علاقوں میں صفائی کی صورتحال کا از سر نو جائزہ لیا جا رہا ہے، اور کارکردگی نہ دکھانے والے افسران کے خلاف سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

عوامی حلقوں نے اس تبدیلی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ نئے افسر کی تعیناتی سے کلر سیداں میں صفائی کی صورتحال میں بہتری آئے گی

Kallar Syedan: Pedigree Dog Allegedly Poisoned to Death, FIR Registered by Owner

کلر سیداں: اعلیٰ نسل کا کتا زہر دے کر مار دیا گیا، مالک کا مقدمہ درج

کلر سیداں: اکرام الحق قریشی | پوٹھوار ڈاٹ کام , 12, جولائی 2025– فہیم اقبال سکنہ ٹکال نے مقدمہ درج کروایا کہ میں نے ایک اعلی نسل کا کتا پال رکھا تھا جسے گزشتہ شب قریب 9 بجے گھر کے صحن میں میں باندھ کر کھانا ڈالا اور خود جا کر سو گیا۔ نیند سے بیدار ہونے کے بعد صبح کتے کو دیکھا تو وہ مردا حالت میں پڑا ہوا تھا اور اس کے پاس گوشت کے ٹکرے بھی پڑے ہوئے تھے۔ مجھے یقین ہے کہ میرے کتے کو کسی نے زہر دے کر مار دیا ہے۔

Abdul Hadi’s Bronze Medals in International Karate Championship a Pride for Kallar Syedan: Raja Zaffar Mehmood

عبدالہادی کا انٹرنیشنل کراٹے چیمپئن شپ میں تمغے حاصل کرنا کلر سیداں کے لیے فخر ہے، راجہ ظفر محمود

کلر سیداں: اکرام الحق قریشی | پوٹھوار ڈاٹ کام , 12, جولائی 2025–سابق سٹی نائب ناظم و ممبر تحصیل امن کمیٹی راجہ ظفر محمود نے کہا کہ انٹرنیشنل کراٹے چیمپین شپ میں عبدالہادی کا دو براونز میڈل حاصل کرنا اہل کلرسیداں کے لیے فخر کی بات ہے عبدالہادی شوتوکان کراٹے کلب کلرسیداں سے انٹرنیشنل سطح پر کراٹے کھیل کر تحصیل کلرسیداں کا نام روشن کیا وہ جمعہ کے روز پرویز شوتوکان کراٹے کلب میں بلیٹ ٹیسٹ میں کامیاب کھلاڑیوں میں تقسیم انعامات کے موقع پر خطاب کر رہے تھے،اس موقع پر ممبر تحصیل امن کمیٹی مسعوداحمد بھٹی و دیگر بھی موجود تھے۔

Ethnic Terrorism and Killing of Innocents Contradict Islamic Teachings: Maulana Ehsanullah Chakiyalvi

لسانی دہشتگردی اور بے گناہوں کا قتل اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے، مولانا احسان اللہ چکیالوی

کلر سیداں: اکرام الحق قریشی | پوٹھوار ڈاٹ کام , 12, جولائی 2025–جے یو آئی کے صوبائی رہنما مولانا احسان اللہ چکیالوی نے جامعہ مسجد ربانی کلرسیداں میں نمازجمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لسانی بنیادوں پر دہشتگردی اور بے گناہوں کا قتل عام اسلامی تعلیمات کے متصادم ہے دین اسلام نے ہمیں آپس میں بھائی بھائی بنا کر ملت واحدہ بنایا ہے مگر کچھ جاعل اور اسلامی تعلیمات سے ناآشنا اسلام و ملک دشمنوں کے ایجنٹ ہیں جو محض پنجاب کی شناخت رکھنے والوں کا قتل عام روکنا ریاست اور بلوچستان حکومت کی زمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ دوسروں کی مشکلات کو محسوس کرنا اور عام افراد کے لیئے آسانیاں پیدا کرنا وقت کی ضرورت ہے راستوں کی کشادگی اشد ضروری ہے انہوں نے کہا کہ مذہب کے نام پر راستوں اور گذرگاہوں کی بندش عوامی مفاد کے خلاف اقدام ہے اس طرز عمل کی حوصلہ شکنی کرنی چاہیئے ایک دوسرے کے حقوق کا خیال رکھیں اس سے منافرت اور دلوں میں فاصلے دور ہوتے ہیں۔

Wife of Former UC Chairman Chaudhry Muhammad Ashraf Passes Away; Funeral Today in Kallar Syedan

سابق چیئرمین یوسی چوہدری محمد اشرف مرحوم کی اہلیہ انتقال کر گئیں، نماز جنازہ آج کلر سیداں میں ادا کی جائے گی

لر سیداں: اکرام الحق قریشی | پوٹھوار ڈاٹ کام , 12, جولائی 2025–سابق چیئرمین یوسی کلرسیداں چوہدری محمد اشرف مرحوم کی بیوہ اور چوہدری مجید اشرف کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں نمازجنازہ آج بروز ہفتہ دن گیارہ بجے تھانہ روڈ کلرسیداں شہر میں ادا کی جائے گی۔

Show More

Related Articles

Back to top button