DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta: Federal Ombudsman Haroon Pasha Holds Open Court in Kahuta; Citizens Voice Concerns
وفاقی محتسب ہارون پاشا کی کہوٹہ میں کھلی کچہری، شہریوں کا احتجاج

کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, عمران ضمیر ,11,جولائی2025)— وفاقی محتسب میجر جنرل ہارون پاشا کی کہوٹہ کلب میں کھلی کچہری اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ایوشہ ظفر سمیت وفاقی محکمو ں کے مقامی سرکاری افسران اور اہلیان علاقہ کی بھر پور شرکت۔ واپڈا، نادرہ، بیت المال، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام بارے شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دیئے۔ سابق کونسلر دکھالی اور انجمن تاجران کہوٹہ کے سیکرٹری اطلاعات راجہ شاہد اجمل نے نادرہ آفس کی کہوٹہ شہر سے باہر منتقلی پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ نادرہ آفس کو کہوٹہ شہر کے اندر فوری شفٹ کیا جائے۔ کیونکہ عوام نارہ،لہڑی،دکھالی،ہوتھلہ، بیور، مواڑہ اور دیگر دور دراز علاقوں سے گاڑیوں کے ڈبل کرائے خرچ کر کے نادرہ آفس کہوٹہ آتے ہیں۔ جس سے نہ صرف مالی نقصان بلکہ طویل سفر سے سائلین ذلیل و خوار ہوتے ہیں۔ صدر پریس کلب کہوٹہ عمران ضمیر نے کہوٹہ شہر اور گردونواح میں واپڈا وولٹیج کی کمی اور لو وولٹیج بارے بتایا کہ کہوٹہ شہر کی آبادی آئے روز تیز رفتاری کے ساتھ بڑھ رہی ہے۔ نئے مکانات اور کروباری مراکز قائم ہونے سے بجلی کے پولز اور ٹرانسفارمر کی کمی کا مسلہ شدت اختیار کر چکا ہے۔ مقامی واپڈا آفس کے پاس مذکورہ ٹرانسفارمر زاور وولٹیج کی کمی کو فوری پورا کرنے کے لیئے نئے بجلی پولز اور ٹرانسفامرز فوری مہیا کیے جائیں۔ اس موقع پر وفاقی محتسب میجر جنرل ہارون پاشا نے متعلق محکموں سے جواب طلب کیا اور تمام شکایات کے حل کے لیئے موقع پر احکامات جاری کیئے۔ کہوٹہ بائی پاس اور کہوٹہ پنڈی روز کے حوالے سے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے کیخلاف شہریوں نے شکایات کیں کہ عرصہ سات سال سے زائد گزرنے کے باوجود متاثرین کہوٹہ سٹی بائی پاس کو زمینوں کا معاوضہ تک نہ دیا گیا بلکہ سٹی بائی پاس میں آنے والی سینکڑوں کنال اراضی کی حیثیت تبدیل کر کے متاثرین کو لاکھوں مالیت کا نقصان کیا گیا۔ مگر تا حال متاثرین کو عرصہ سات سال گزرنے کے باوجود کسی قسم کی ادائیگی نہ کی گئی ہے۔




