DailyNewsHeadlinePothwar.comRawat

Rawat: Father Kills Daughter for Not Deleting Social Media Account

سوشل میڈیا اکاؤنٹ ڈیلیٹ نہ کرنے پر باپ نے بیٹی کو قتل کر دیا، تھانہ روات

روات (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرم الحق قریشی – 10 جولائی 2025) – راولپنڈی کے علاقہ روات میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک باپ نے مبینہ طور پر بیٹی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ڈیلیٹ نہ کرنے پر اسے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ پولیس نے اسے “غیرت کے نام پر قتل” قرار دیا ہے۔

تھانہ روات کے مطابق، ڈپٹی فیلڈ کمانڈر شہباز انجم نے بتایا کہ ایک خفیہ ذریعے سے اطلاع ملی کہ ڈھوک چوہدریاں، داخلی تخت پڑی کے علاقے میں قتل کی واردات ہوئی ہے۔ تحقیقات پر معلوم ہوا کہ اخلاق احمد نامی شخص نے اپنی بیٹی مہک شہزادی کو موبائل فون سے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ختم کرنے کا حکم دیا تھا۔

مہک کی جانب سے مبینہ طور پر انکار پر اخلاق احمد طیش میں آ گیا اور غیرت کے نام پر اسے گولی مار کر قتل کر دیا۔ واردات کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔

پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔ مہک کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دی گئی، جبکہ فرانزک ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر لیے ہیں۔

یہ افسوسناک واقعہ ایک بار پھر ملک میں غیرت کے نام پر ہونے والے تشدد کے خلاف شدید ردعمل اور بحث کو جنم دے رہا ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے مطالبہ کیا ہے کہ ایسی وارداتوں کی روک تھام کے لیے قانون پر مؤثر عملدرآمد کیا جائے۔

پولیس کی جانب سے تفتیش جاری ہے، اور عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ اگر کسی کو ملزم کے بارے میں معلومات ہوں تو فوری طور پر اطلاع دیں۔

Rawat (Pothwar.com, Akram-ul-Haq Qureshi – July 10, 2025) – A tragic incident unfolded in the Rawat area of Rawalpindi, where a man shot and killed his daughter in what police have described as an “honour killing” after she allegedly refused to delete her social media account.

According to a statement from Rawat Police Station, Deputy Field Commander Shehbaz Anjum reported that they received information from a confidential source about a murder in Dhok Choudhrian, near Takht Pari. Upon investigation, it was revealed that the accused, Ikhlaq Ahmed, had instructed his daughter, Mehak Shehzadi, to delete her social media account from her mobile phone.

When Mehak allegedly did not comply, her father became enraged. In a fit of anger, reportedly under the pretext of “family honour,” Ikhlaq Ahmed opened fire on his daughter, killing her on the spot. He then fled the scene before authorities arrived.

The police have registered a case and launched a search operation to apprehend the suspect. Mehak’s body was shifted to the local hospital for post-mortem examination, and forensic teams collected evidence from the crime scene.

This incident has sparked outrage and renewed debate over the ongoing issue of honour-based violence.

The investigation is ongoing, and police are urging anyone with information about the suspect’s whereabouts to come forward.

روات: منشیات کیس میں مجرم کو 9 سال قید اور 2 لاکھ جرمانہ، سی پی او کی پولیس ٹیم کو شاباش

Rawat: Drug Convict Sentenced to 9 Years and Rs. 200,000 Fine, CPO Commends Police Team

روات: اکرام الحق قریشی | پوٹھوار ڈاٹ کام , 10, جولائی 2025–راولپنڈی پولیس کی موثر پولیسنگ،معزز عدالت نے منشیات کے مقدمہ میں مجرم کو سزا سنا دی،مجرم عبدالرحیم کو 9 سال قید اور 2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی، مجرم سے 1 کلو 540 گرام چرس برآمد ہونے پر روات پولیس نے ستمبر 2023 میں گرفتار کیا تھا، ٹھوس شواہد اور موثر پیروی کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزا سنائی،جس پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے ایس ایس پی انویسٹیگیشن اور تفتیشی و لیگل ٹیموں کو شاباش دی۔

Show More

Related Articles

Back to top button