کلر سیداں: اکرام الحق قریشی | پوٹھوار ڈاٹ کام , 10, جولائی 2025– پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما و سابق ممبر بلدیہ کلرسیداں عاطف اعجاز بٹ نے کہا ہے کہ کلرسیداں میں کمیشن مافیا کا راج ہے بیشتر سرکاری اداروں میں کھلے عام رشوت لی جا رہی ہے۔ گزشتہ ڈیڑھ سال سے ایم سی کلرسیداں میں ترقیاتی کام نہیں ہوئے۔ انہوں نے گزشتہ روز اپنے آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن عوامی مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ثابت ہوئی ہے سابقہ ادوار کی طرح اس دفعہ بھی ایم سی کلرسیداں میں گلیات کی تعمیر کے لیے بندر بانٹ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کلرسیداں میں کمیشن مافیا ترقیاتی کاموں میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے جبکہ سرکاری ادارے کرپشن کا گڑھ بن چکے ہیں۔
Kallar Syedan – July 10, 2025 (Ikram-ul-Haq Qureshi | Pothwar.com): Local Pakistan People’s Party leader and former municipal member of Kallar Syedan, Atif Ijaz Butt, has claimed that a “commission mafia” dominates the city, with widespread bribery taking place openly in many government departments.
Speaking to the media at his office yesterday, Butt criticized the Pakistan Muslim League-N, stating that it has completely failed to resolve public issues. He lamented that no developmental work has been carried out by the Kallar Syedan Municipal Committee in the past one and a half years.
He further alleged that, just like in previous terms, funds for street construction are being unfairly distributed once again. Butt emphasized that the commission mafia is the biggest obstacle in the way of developmental projects and that government departments have become strongholds of corruption.
ٹی ایچ کیو ہسپتال کہوٹہ میں خواتین کی نازیبا تصاویر وائرل کرنے کا واقعہ شرمناک ہے، ایم ایس ذمہ دار ہے: کرنل (ر) شبیر اعوان
Kahuta Hospital Nude Photo Scandal Shameful, MS Responsible: Col (R) Shabbir Awan
کلر سیداں: اکرام الحق قریشی | پوٹھوار ڈاٹ کام , 10, جولائی 2025– پی ٹی آئی کے رہنما و سابق رکن پنجاب اسمبلی کرنل (ر)محمد شبیر اعوان نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کہوٹہ میں خواتین کی ننگی تصاویر بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے شرمناک واقعہ پر اپنا سخت رد عمل دیتے ہوئے اس واقعہ کا ذمہ دار ہسپتال کی ایم ایس کو قرار دیا ہے۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ریڈیالوجسسٹ کے روم میں تعینات مرد عملہ الٹرا سائونڈ کیلئے آنے والی خواتین کی ننگی تصاویر بنا کر انہیں سوشل میڈیا پر وائرل کر کے بلیک میل کرنے کے دھندے میں ملوث تھا جس کی وجہ سے علاج معالجے کیلئے ہسپتال میں جانے والی کسی بھی خاتون کی عزت محفوظ نہیں،کہوٹہ کے ہسپتال میں پہلے بھی اسی طرح کا ایک افسوس ناک واقعہ پیش آچکا ہے جس کی انکوائری کے بعد ایم ایس سمیت دیگر عملے کو ذمہ دار قرار دیا گیا تھا مگر اس کے باوجود ان کیخلاف کوئی موثر کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی جبکہ فارم 47 کے جعلی نمائندے بھی اس شرمناک واقعہ پر خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سرکاری ہسپتال میں سہولیات میسر ہونے کے باوجود مریضوں کو لیبارٹری ٹیسٹوں اور الٹرا سائونڈ کیلئے نجی لیبارٹریز بھیجوادیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں بھی مریضوں کا کوئی پرسان حال نہیں ہسپتال میں آنے والے بیشتر ایسے مریضوں کو بھی راولپنڈی کے ہسپتالوں میں ریفر کر دیا جاتا ہے جن کے پاس جانے کا کرایہ بھی نہیں ہوتا۔انہوں نے کہا کہ میں نے تمام ترمعاملات سے صوبائی وزیر صحت کو اگاہ کر دیا ہے اور ہم ایسے لوگوں کا پیچھا کرتے رہیں گے۔
Kallar Syedan: Sheikh Shaoor Qudoos Appointed as Traffic Ambassador
کلر سیداں: شیخ شعور قدوس ٹریفک ایمبیسیڈر مقرر
کلر سیداں: اکرام الحق قریشی | پوٹھوار ڈاٹ کام , 10, جولائی 2025–چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی بینش فاطمہ نے ایم سی کلر سیداں کے سابق چیئرمین شیخ عبدالقدوس (مرحوم) کے فرزند شیخ شعور قدوس کو تحصیل کلر سیداں میں “ٹریفک ایمبیسڈر”مقرر کر دیا ہے۔ ٹریفک چوکی کلر سیداں میں اس سلسلے میں ایک مختصر سی تقریب بھی منعقد ہوئی۔
Kallar Syedan: Political and Social Figures Congratulate Raja Zaffar Mehmood on Performing Hajj
کلر سیداں: راجہ ظفر محمود کو حج کی سعادت پر سیاسی و سماجی شخصیات کی مبارکباد
کلر سیداں: اکرام الحق قریشی | پوٹھوار ڈاٹ کام , 10, جولائی 2025–مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد،سابق تحصیل ناظم حافظ سہیل اشرف ملک،جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی رہنما مولانا احسان اللہ چکیالوی،سابق وائس چیئرمین بلدیہ محمد ضیارب منہاس،ایس ڈی او ائیسکو کلرسیداں انجینئر چوہدری جمال لطیف، قاضی ظفر جاوید،محمد زبیر کیانی،عابد زاہدی،جنید بھٹی،ملک محمد زبیر،راجہ ندیم احمد،محمد ظریف راجا،صوبیدار غلام ربانی،نصیر اختر بھٹی،مسعور احمد بھٹی،حاجی محمد اسحاق،مرزا مظفر اقبال،جاوید چشتی ایڈووکیٹ،چوہدری محمد حنیف، عابد زاہدی،چوہدری ابرار حسین،چوہدری توقیراسلم،شیخ حسن سرائیکی،شیخ شعور قدوس،شیخ سلیمان شمسی،صوبیدار ظفراقبال،پرویز اختر منہاس،راجہ طارق محمور،حاجی ریاست حسین،یار محمد خلجی،شبیر خان،عابداللہ سیٹھی،خضران لطیف عباسی،شیخ ندیم احمد،چوہدری شاہد گجر،حاجی عنصر حسین،صوفی ضابر حسین و دیگر نے سابق سٹی ناظم راجہ ظفر محمود کی رہائشگاہ موہڑہ مرید جا کر انہیں حج کی سعادت حاصل کرنے پر دلی مبارکباد دی۔