DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Police case registered against contractors after death of three children

کلر سیداں: تین بچوں کی ہلاکت کے بعد ٹھیکیداروں کے خلاف پولیس مقدمہ درج

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 09,جولائی، 2025):—کلرسیداں پولیس نے حلقہ پٹواری چوآ خالصہ احسان اختر کی درخواست پر کریش مشین کے زمہ داران کے خلاف مقدمہ مقدمہ درج کروایا کہ گزشتہ روز دن تین بجے کے قریب مجھے بذریعہ نمبردار وقاص احمد اطلاع موصول ہوئی کہ پیر حالی کے قریب برساتی نالہ میں گہرے پانی میں تین بچے ڈوب کر جاں بحق ہو گئے ہیں جس پر میں فوری طور پر ریونیو آفیسر حلقہ بابر اسلام اور پٹواری ٹکال بابر مصطفی موقع ملاحظہ سے پایا گیا کہ جائے وقوعہ موضع پیر حالی کے لوگوں کی ملکیت ہے۔ موقع پر موجود افراد نے شکایت کی کہ معدنیات نکالنے والے ٹھیکیدار نے مشین لگا کر گہری کھدائی کر رکھی ہے جس کی وجہ سے گہرے گڑھے پڑ چکے ہیں جس کی وجہ سے پانی جمع ہو گیا جو تین کمسن بچوں کی موت کا سبب بنا ہے۔ چوآ خالصہ کے کرش مشین کے منیجر سے معلوم ہوا ہے کہ اس کے ٹھیکیدار ملک طارق اور عبد الروف ہیں کلرسیداں پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram ul Haq Qureshi | July 9, 2025): Kallar Syedan police have registered a case against the responsible parties operating a crushing machine, based on a complaint by the local revenue officer (Patwari) of Choha Khalsa, Ihsan Akhtar.

According to the complaint, at around 3 PM yesterday, Ihsan Akhtar received information from Numberdar Waqas Ahmed that three children had drowned in deep rainwater near Pair Hali. He immediately visited the site with Revenue Officer Babar Islam and Patwari of Tikal, Babar Mustafa.

Upon inspection, it was found that the site where the tragic incident occurred is owned by local residents of Pair Hali. People present at the scene reported that the contractors extracting minerals had installed heavy crushing machinery and conducted deep excavation, resulting in large pits. These pits collected rainwater and became death traps, leading to the drowning of the three young children.

The manager of the crushing machine in Choa Khalsa revealed that the contractors responsible are Malik Tariq and Abdul Rauf. Kallar Syedan police have registered a case and initiated an investigation into the incident.

کلر سیداں: چوآ خالصہ کے برساتی نالہ میں ڈوبنے والے تین بچے ڈہوک بابا جماعت میں سپرد خاک

Kallar Syedan: Three Children Drowned in Choha Khalsa Laid to Rest in Dhok Baba Jamaat

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 09,جولائی، 2025):— چوآخالصہ کے برساتی نالہ میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے تین کمسن بچوں کو رات گئے ڈہوک بابا جماعت میں سپرد خاک کردیا گیا نماز جنازہ میں راجہ عبداللہ سرور، شیخ سلیمان شمشی،راجہ محمود الحسن،نمبردار وقاص گجر،راجہ ماسٹر ساجد حسین،صوبیدار میجر عبد الرزاق،چیف مہربان خان، چوہدری امتیاز حسین،قاضی نیئر اقبال،بشیر احمد مغل و دیگر نے شرکت کی۔

Kallar Syedan: Man Abducted and Robbed at Gunpoint, Rescued by Police from Mureed Chauk

کلر سیداں: نوجوان کو اسلحہ کے زور پر اغوا اور لوٹ لیا گیا، پولیس نے مرید چوک سے بازیاب کروا لیا

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 09,جولائی، 2025):—محمد اویس سکنہ لونی جسیال نے مقدمہ درج کروایا کہ گزشتہ روز سہ پہر تین بجے کے قریب میں چوکپنڈوری بازار میں موجود تھا کہ نعمان نے مجھے فون کیا کہ تمہارے بھائی مبشر علی کو عتیق، جمیل ہمراہ 8/9 نامعلوم افراد نیتھانہ روڈ کلرسیداں پر مار کٹائی کی اور میرے بھائی سے زبردستی گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل اور موبائل چھین لیا اور عتیق اور دیگر موبائل اور موٹر سائیکل چھین کر ڈریال کی طرف بھاگ گئے جبکہ جمیل اور ایک اور لڑکے نے میرے بھائی کو زبردستی جمیل کے موٹر سائیکل پر اغواء کیا اور مرید چوک کی طرف لے گئے جس پر میں بھی پولیس کے ہمراہ مرید چوک پہنچ گیا اور بھائی کو بازیاب کروایا۔کلرسیداں پولیس مصروف تفتیش ہے۔

Kallar Syedan: Death Is an Unchangeable Reality, Says Scholar at Spiritual Gathering in Memory of Raja Muhammad Farooq

کلر سیداں: موت ایک اٹل حقیقت ہے، مولانا محمد اقبال قریشی کا روحانی محفل میں خطاب

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 09,جولائی، 2025):—معروف عالم دین مولانا محمد اقبال قریشی نے کہا ہے کہ موت ایک اٹل حقیقت ہے، اس کا کوئی نعم البدل نہیں۔موت ایسی حقیقت ہے جو ہر ذی روح کا مقدر ہے۔ انسان چاہے کتنا بھی طاقتور ہو، کتنا ہی علم و دولت رکھتا ہو، وہ موت سے نہیں بچ سکتا۔ دنیا کی ہر چیز فانی ہے، صرف اللہ ربّ العزت کی ذات باقی رہنے والی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے موہڑہ وینس کنوہا میں سینئر صحافی راجہ محمد سعید کے چھوٹے بھائی اور راجہ دانیال فاروق کے والد محترم راجہ محمد فاروق کے ایصال ثواب کے سلسلے میں منعقدہ روحانی محفل سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ موت خاندان کے کے ہر رشتے کو بکھیر کر رکھ دیتی ہے۔خاندان وہ دائرہ ہے جہاں محبت، قربت، امید، سہارے اور تحفظ کے جذبات پروان چڑھتے ہیں۔ لیکن جیسے ہی موت کسی ایک فرد کو چھین لیتی ہے، وہ مرکزی ستون گر جاتا ہے، اور پورا خاندان ایک نظریاتی زلزلے سے دوچار ہو جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ موت صرف جسم ہی نہیں لیتی بلکہ تعلقات کو بھی ہلا کر رکھ دیتی ہے اور ہنستا بستا گھر خاموش ہو جاتا ہے،عیدیں،تہوار،دعوتیں،روزمرہ کی باتیں سب کچھ بدل جاتا ہے لیکن اسلام یہ سکھاتا ہے کہ موت اللہ کی طرف سے ہے اور ہر مصیبت پر صبر کرنے والے کو اجر ملتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مرنے والوں کیلئے دعائیں اور زندہ لوگوں کے لئے محبت ہی اصل راستہ ہے۔ سید عامر ضمیر گیلانی، سید خرم ظہیر شاہ گیلانی،محمد رضوان الیاس،محمد ظہیر چمن،طیب الرحمان چشتی اور حافظ محمد آصف نے بھی خطاب کیا سائیں محمد عباس سرکار نے اجتماعی دعا کروائی۔

Kallar Syedan: Former Ameer of Jamaat-e-Islami South Punjab Rao Muhammad Zaffar Passes Away, Funeral Held in Multan

کلر سیداں: جماعت اسلامی جنوبی پنجاب کے سابق امیر راؤ محمد ظفر انتقال کر گئے، نماز جنازہ ملتان میں ادا

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 09,جولائی، 2025):—جماعت اسلامی جنوبی پنجاب کے سابق امیر راؤ محمد ظفر انتقال کر گئے نمازجنازہ ملتان میں ادا کی گئی جس میں امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن،سابق امیر سراج الحق،لیاقت بلوچ، امیر العظیم،صدر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان ڈاکٹر حفیظ الرحمن،صوبہ پنجاب جنوبی کے امیر ذیشان اختر، صوبہ پنجاب شمالی کے امیر ڈاکٹر طارق سلیم،جماعت اسلامی کلرسیداں کے امیر محمد توقیر اعوان سمیت پاکستان کے مختلف اضلاع کے امراء اور الخدمت فاؤنڈیشن کے مختلف سطح کے ذمہ داران نے کثیر تعداد میں شرکت کی ادہر جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن کلرسیداں کا مشترکہ تعزیتی اجلاس منعقد ہوا جس میں محمد توقیر اعوان،جاوید اقبال،چوہدری ابرار حسین، عبدالودود عامر،ضمیر الرحمان،اکرام الحق قریشی نے شرکت کی اور ان کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نہایت شفیق ملنسار جماعت اسلامی کے عظیم رہنما تھے جن کی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا اس موقع پر گزشتہ برس ان کے فوری کلرسیداں کا بھی خصوصی تذکرہ کیا گیا اکرام الحق قریشی نے کہا کہ راؤ محمد اقبال سے متعدد ملاقاتوں میں بہت کچھ سیکھنے اور جاننے کے مواقع ملے مرحوم نرم دم گفتگو گرم دم جستجو تھے انسانیت کی بھلائی کے لیئے ان کی خدمات کو ہمیشہ سنہری حروف سے لکھا جاتا رہے گا۔

Kallar Syedan: Superintendent GHQ Rawalpindi, Tahir Mahmood Bhatti Passes Away, Funeral on Wednesday at Mohra Bakhtan

کلر سیداں: سپرٹنڈنٹ طاہر محمود بھٹی انتقال کر گئے، نماز جنازہ بدھ کو موہڑہ بختاں میں ادا کی جائے گی

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 09,جولائی، 2025):— طاہر محمود بھٹی سپرٹنڈنٹ جی ایچ کیو انتقال کر گئے نماز جنازہ آج بروز بدھ صبع 10 بجے موہڑہ بختاں تحصیل کلرسیداں میں ادا کی جاے گی۔

Show More

Related Articles

Back to top button