روات ,راولپنڈی (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرم الحق قریشی – 06 جولائی 2025) – کینیڈین شہریت رکھنے والے پاکستانی نژاد شخص کو راولپنڈی کے مصروف تجارتی علاقے صدر میں دن دہاڑے لوٹ لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق متاثرہ شہری واجد علی برلاس نے تھانہ کینٹ میں درج کرائی گئی ایف آئی آر میں بتایا کہ وہ مال پلازہ میں واقع کرنسی ایکسچینج سے 1,750 کینیڈین ڈالر پاکستانی کرنسی میں تبدیل کروا کر باہر نکلے تھے۔
جیسے ہی وہ باہر آئے، ایک نامعلوم شخص نے ان سے رابطہ کیا اور رقم گم ہونے کا بہانہ بنا کر باتوں میں الجھا لیا۔ اس دوران مذکورہ شخص نے حیدر روڈ پر موجود اپنے دو ساتھیوں کو اشارہ کیا۔
تینوں افراد نے مل کر واجد علی برلاس پر حملہ کیا، ان کا بیگ چھینا اور موقع سے فرار ہو گئے۔ بیگ میں تین لاکھ چونسٹھ ہزار روپے نقدی، موبائل فون، کریڈٹ کارڈز اور کینیڈا کا ڈرائیونگ لائسنس موجود تھا۔
واقعے کی اطلاع فوری طور پر تھانہ کینٹ کو دی گئی، جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ علاقے میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کی جا رہی ہے اور پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
صدر جیسے مصروف تجارتی علاقوں میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز پر شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ واقعے کے بعد صدر اور اطراف کے علاقوں میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔
Rawat (Pothwar.com, Akram-ul-Haq Qureshi – July 06, 2025) – A Canadian citizen of Pakistani origin was robbed in a brazen daylight incident near Mall Plaza in Saddar, Rawalpindi and according to the FIR lodged at Cantt Police Station, the victim, Wajid Ali Barlas, reported that he had just exited a currency exchange outlet at Mall Plaza after converting 1,750 Canadian dollars into Pakistani rupees.
As he stepped outside the plaza, a man approached him, claiming he had lost some money and began engaging Barlas in conversation. While Barlas was distracted, the suspect signalled to two accomplices who were waiting nearby on Haider Road.
Together, the three men overpowered Barlas, snatched his bag, and fled the scene before he could raise an alarm. The stolen bag reportedly contained PKR 364,000 in cash, a mobile phone, credit cards, and a Canadian driver’s license.
Barlas immediately reported the incident to the Cantt Police Station. Authorities have registered a case and launched an investigation. CCTV footage from the area is being reviewed, and law enforcement officials have promised to use all available resources to apprehend the suspects.
The incident has raised concerns about street crime in commercial areas like Saddar, which are frequented by locals and foreigners alike. Security has been tightened in the area following the incident.
تربیلا ڈیم کے سپل ویز کھول دیے گئے، دریائے سندھ کے کنارے آباد شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت
Tarbela Dam Spillways Opened; Residents Near River Indus Advised to Stay Cautious and Avoid Riverbanks
روات ,راولپنڈی (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 06جولائی، 2025)—تربیلہ ڈیم کے سپل ویز کھول دئیے گئے ہیں۔دو لاکھ ساٹھ ہزار سے دو لاکھ ستر ہزار کیوسک پانی چھوڑا جائے گا۔دریائے سندھ کے ساتھ ملحقہ تمام دیہات بشمول شادی خان، ویسہ، سرکہ،گڑھی، ملاں منصور،فارمولی،اٹک خورد،خوشحال گڑھ، ملائی ٹولہ، دکھنیر، ڈھیر،مکھڈ اور انکے علاوہ جو بھی آبادیاں آتی ہیں انکے شہریوں سے گزارش ہے کہ پانی کے قریب نہ جائیں اور خود کو محفوظ رکھیں۔مون سون کے موسم میں ویسے بھی دریاوں پر نہانے یا قریب جانے سے گریز کریں۔دفعہ 144 کا نفاز ہو چکا ہے انتظامیہ ہائی الرٹ ہے۔ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں انتظامیہ اور ریسکیو 1122 کو آگاہ کریں۔ ترجمان ڈپٹی کمشنر آفس اٹک