DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Fare Hike for AC Coasters from Kallar Syedan to Raja Bazaar; No Tariff Issued for Non-AC Vehicles

کلرسیداں سے راجہ بازار اے سی کوسٹرز کے کرایوں میں اضافہ، نان اے سی گاڑیوں کا کرایہ نامہ غائب

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 06جولائی، 2025)—سیکرٹری آر ٹی اے راولپنڈی نے کلرسیداں سے راجہ بازار راولپنڈی کے درمیان چلنے والی اے سی کوسٹرز کے کرایوں میں دس روپے کا اضافہ کردیا مگر یہ نان اے سی گاڑیوں کا کرایہ نامہ جاری کرنے کو قطعی طور پر تیار نہیں اے سی کوسٹر کا کلرسیداں سے راجہ بازار کا نیا کرایہ نامہ 180 روپے ہے روات سے راجہ بازار کا کرایہ 100 روپے کلرسیداں سے چوک پنڈوری کا کرایہ چالیس سے پچاس روپے چوکپنڈوری سے راجہ بازار 130 سے 140 اور کلرسیداں سے روات 90 روپے سے 100 روپے مقرر کیا گیا جبکہ سیکرٹری آر ٹی اے نے راولپنڈی عوامی دباؤ انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ارکان اسمبلی کی کوششوں کے باوجود پیرودھائی سے شاہ خاکی براستہ کلرسیداں کرایہ نامہ جاری نہ کیا کیونکہ وہاں ان کی آشیرباد سے مقررہ کرایوں سے تین گنا زائد کرایہ وصول کیا جاتا ہے سیکرٹری آر ٹی اے راولپنڈی اور کلرسیداں سٹی ٹریفک پولیس اس بابت زاہد کرایوں کی وصولی کرنے والوں کے سب سے بڑے سہولت کار اور عوام دشمن ہے

Kallar Syedan (Pothwar.com – Ikram ul Haq Qureshi | July 06, 2025) – The Secretary of the Regional Transport Authority (RTA) Rawalpindi has approved a fare increase of Rs. 10 for the AC coasters operating between Kallar Syedan and Raja Bazaar, Rawalpindi. However, the department continues to avoid issuing a fare chart for non-AC vehicles.

According to the new fare list, the updated ticket price from Kallar Syedan to Raja Bazaar is now Rs. 180. The fare from Rawat to Raja Bazaar is Rs. 100. For shorter routes, the new fares are as follows: Kallar Syedan to Chowk Pandori – Rs. 50 (up from Rs. 40), Chowk Pandori to Raja Bazaar – Rs. 140 (up from Rs. 130), and Kallar Syedan to Rawat – Rs. 100 (up from Rs. 90).

Despite public pressure, interventions by law enforcement, administration, and members of the assembly, the RTA Secretary has refused to issue a fare list for the Pirwadhai to Shah Khaki route via Kallar Syedan. Allegedly, with his tacit approval, fares on this route are being charged up to three times higher than the standard rates.

Citizens have criticized both the RTA Secretary and the Kallar Syedan City Traffic Police, accusing them of being facilitators for those illegally overcharging passengers and ignoring public welfare.

کلرسیداں میں ناقص سرسوں کے تیل کی کھلے عام فروخت، شہری جلدی بیماریوں میں مبتلا

Adulterated Mustard Oil Sold Openly in Kallar Syedan, Causing Skin Diseases Among Residents

www.pothwar.com / File photo of Kallar bazaar

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 06جولائی، 2025)—کلرسیداں میں ناقص سرسوں کے تیل کی فروخت سے شہری جلدی امراض میں مبتلا ہونے لگے۔کلرسیداں اور گردونواح میں ناقص، غیر معیاری اور ملاوٹی شدہ سرسوں کے تیل کی کھلے فروخت عام ہو گئی ہے ۔ بازار، گلی اور محلوں میں دکاندار اور خوانچہ فروش کھلے عام ملاوٹ شدہ سرسوں کا تیل فروخت کر رہے ہیں جو نہ صرف غیر معیار ی ہے بلکہ اس سے جلد کی بیماریاں بھی پھیلنے کا اندیشہ لاحق ہو گیا ہے ۔کلرسیداں کے ایک شہری محمد یاسین کا کہنا تھا کہ اس نے شہر سے سرسوں کا تیل خریدا اور اپنے بچوں کی مالش کی جس کے چند دنوں بعد ہی ان کے جسموں پر دانے نمودار ہونا شروع ہو گئے ہیں ، جب ڈاکٹر کو دکھایا تو اس نے اسے ناقص تیل سے الرجی قرار دی۔مقامی مکینوں کا کہنا ہے کہ غیر معیاری سرسوں کے تیل میں کیمیکل ملاوٹ عام ہے، جو نہ صرف جلدی امراض بلکہ اندرونی جسمانی نظام کو بھی متاثر کر سکتی ہے۔ ایسے تیل میں اکثر آلودہ اجزاء اور رنگ شامل کیے جاتے ہیں تاکہ وہ اصلی تیل جیسا دیکھائی دے، مگر یہ صحت کے لیے زہر قاتل ہے۔کلر سیداں کے عوامی حلقوں نے اس امر پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Kallar Syedan: Theft at Girls High School Trail, LED, Cameras and VDR Stolen

کلرسیداں: گرلز ہائی سکول تریل میں چوری، ایل ای ڈی، کیمرے اور وی ڈی آر لے اُڑے

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 06جولائی، 2025)— سرکاری تعلیمی ادارے میں چوری کی واردات میں نامعلوم ملزمان سکول کے تالے توڑ کر ایل ای ڈی، چار عدد سکیورٹی کیمرے اور وی ڈی آر چوری کر کے لے گئے ہیں۔ چوری کی یہ واردات گورنمنٹ گرلز ہائی سکول تریل میں پیش آئی ہے۔ پولیس نے سکول کی ہیڈ مسٹریس کی درخواست پر نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ دریں اثنائ نامعلوم نے 15پر کال کر کے اطلاع دی ہے کہ اس کا موٹر سائیکل چوری کر لیا گیا ہے۔

Wave of Congratulations for Masood Ahmed Bhatti on His New Role in Kallar Syedan Peace Committee

امن کمیٹی کلر سیداں کے رکن مسعود احمد بھٹی کو نئی ذمہ داری پر مبارکبادوں کا سلسلہ جاری

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 06جولائی، 2025)— امن کمیٹی تحصیل کلر سیداں کے رکن مسعود احمد بھٹی کو نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد دینے والوں کا تانتا بندھا تھا پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی چوہدری جاوید کوثر، مسلم لیگ ن کے راجہ ندیم احمد،راجہ محمد صفدر کیانی،محمد شبیر خان،ماسٹر ارشاد،اکرام الحق قریشی ،شیخ حسن سرائیکی، نعمان طالب، ملک باسط، سابق چیئرمین زکواۃ وعشر کمیٹی عزیز پاشا، محمد جاوید اور دیگر اہم شخصیات نے مبارکباد پیش کی۔اس موقع پر معزز مہمانوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسعود احمد بھٹی کی شمولیت سے تحصیل کلر سیداں میں امن و امان کے قیام کو مزید تقویت ملے گی۔”میں اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں جس نے مجھے یہ عزت دی۔ ان شاء اللہ، علاقے میں امن کے قیام کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے اور کمیٹی کے پلیٹ فارم سے مثبت کردار ادا کریں گےآخر میں رکن امن کمیٹی مسعود احمد بھٹی نے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ عوامی توقعات پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

Muharram Processions Held Across Kallar Syedan; Ashura Day to See Major Alam and Zuljinah Processions in Three Towns Today


کلر سیداں میں محرم الحرام کے جلوس، یوم عاشور پر سکیورٹی اور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ تین قصبات میں علم و ذوالجناح کے جلوس برآمد ہوں گے

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 06جولائی، 2025)—عشرہ محرم الحرام کے سلسلے میں ہفتہ کے روز تحصیل کلرسیداں میں پانچ قصبات سے جلوس علم نکالے گئے جبکہ آج یوم عاشور تین قصبات کے جلوس علم و شبیہ ذوالجناح برآمد ہوں گی سب سے بڑا اور مرکزی جلوس چوآخالصہ میں نکالا جائے گا ہفتہ کے روز چوآخالصہ میں تین جلوس نکالے گئے سید قربان علی کے گھر سے جلوس علم برامد ہو کر حویلی علی رضا پہنچا جہاں سے بھی جلوس علم برامد ہوا جس کے بعد مرکزی جلوس حیدری چوک سے ہوتا ہوا دربار حسینی چوآخالصہ میں اختتام پذیر ہوا جبکہ تیسرا جلوس حیدری جلوس سے برآمد ہوا جو کلر چوآ ڈڈیال روڈ سے ہوتا ہوا دربار حسینی چوآخالصہ میں اختتام پذیر ہوا۔ڈہوک مہتاب میں مظہر حسین شاہ کے گھر سے جلوس علم برامد ہو کر قصر بنی ہاشم میں اختتام پذیر ہوا،دھمالی میں سائیں امجد حسین کے گھر سے جلوس علم برامد ہوا جو دوبیرن روڈ سے ہوتا ہوا دربار حسینیہ دھمالی میں اختتام پذیر ہوا،سکوٹ میں جلوس علم سید نیاز حسین شاہ کے گھر سے برآمد ہوکر قصر آل عمران سکوٹ میں اختتام پذیر ہوا،آج یوم عاشور مرکزی جلوس علم چوآ خالصہ میں حاجی محمد صادق کے گھر سے برآمد ہو کر حویلی سید آصف علی شاہ پہنچے گا جہاں سے شبیہ ذوالجناح برآمد ہو گئی اس کے بعد شرکا حیدری چوک پہنچیں گے جہاں علمائے کرام خطاب کریں گے جس کے شرکا ماتم زنی زنجیر زنی کرتے ہوئے مین بازار بنک چوک سے ہوتے ہوئے دربار حسینی پہنچیں گے جہاں مجلس شام غریباں ہو گی،پیر گراٹہ سیداں سے سید سجاد حیدر کے گھر سے جلوس علم برامد ہو کر امام بارگاہ قصر بنی ہاشم پیر گراٹہ سیداں اختتام پذیر ہوگا،تریل میں جلوس علم فضل حسین کے گھر سے برآمد ہوگا جو امام بارگاہ قصر فاطمہ تریل میں اختتام پذیر ہو گا،

Funeral Prayer Gathering Held for PPP Leader Haji Shaukat Ali’s Brother Farzand Ali; Political and Social Figures Attend

پیپلز پارٹی رہنما حاجی شوکت علی کے بھائی فرزند علی کی رسم قل، سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 06جولائی، 2025)—پیپلز پارٹی درکالی معموری کے صدر حاجی شوکت علی کے بھائی فرزند علی کی رسم قل ڈہوک مل میں ادا کی گئی جس میں پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل کلرسیداں کے صدر محمد اعجاز بٹ، عبدالروف بٹ،عاطف بٹ،چوہدری ابرارحسین، نصیر اختر بھٹی،حافظ سہیل اشرف ملک،شیخ حسن ریاض،چوہدری نعیم بنارس،چوہدری طارق منہاس،ملک محمد شہزاد،چوہدری حسن اختر،حاجی ریاست حسین،حاجی محمد اسحاق،صوفی ضابر حسین،مرزا اظہر محمور اور دیگر نے شرکت کی۔

Haji Muhammad Ilahi, Cousin of Businessman Malik Muhammad Fayaz, Passes Away; Political and Social Figures Attend Funeral


ملک محمد فیاض کے خالہ زاد بھائی حاجی محمد الہی انتقال کر گئے، نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 06جولائی، 2025)—معروف کاروباری ملک محمد فیاض کے خالہ زاد بھائی حاجی محمد الہی انتقال کر گئے نمازجنازہ پیر سید شمس الحسن گیلانی دربار عالیہ گولڑہ شریف نے پڑھائی نمازجنازہ میں پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل کلرسیداں کے صدر محمد اعجاز بٹ،چوہدری توقیراسلم،عاطف اعجاز بٹ،ٹھیکیدار اسماعیل،عبدالغفور کیانی،شفیق فضل، خالد بزمی،ٹھیکیدار محمد ریاست،راجہ تنویر اختر ایڈووکیٹ،اکرام الحق قریشی نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button