DailyNewsGujarKhanHeadlinePothwar.com

Gujar Khan: Unchecked Tree Cutting in Gujar Khan Alarms Environmentalists and Residents

درختوں کی بیدریغ کٹائی، ماحولیاتی توازن خطرے میں – حکومت فوری اقدامات کرے، شہریوں کا مطالبہ

گوجرخان (پوٹھوار ڈاٹ کام، محمد نجیب جرال۔ 06 جولائی 2025): علاقے میں درختوں کی بے دریغ کٹائی نے نہ صرف ماحولیاتی توازن کو خطرے میں ڈال دیا ہے بلکہ موسمیاتی تبدیلیوں کے خطرات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ شہریوں نے متعلقہ حکام اور حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر درختوں کی کٹائی کے خلاف سخت اقدامات کرے اور شجرکاری مہم کو فروغ دے۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ بعض عناصر ذاتی مفاد کی خاطر درختوں کو کاٹ رہے ہیں، جس سے نہ صرف قدرتی حسن متاثر ہو رہا ہے بلکہ گرمی کی شدت، زمینی کٹاؤ اور ہوا کے معیار میں بھی نمایاں بگاڑ آ رہا ہے۔ دیہی علاقوں میں خصوصاً کئی سال پرانے درختوں کو بغیر اجازت کاٹا جا رہا ہے، جس پر تاحال کوئی مؤثر کارروائی دیکھنے میں نہیں آئی۔

ماحولیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک درخت درجنوں افراد کے لیے آکسیجن مہیا کرتا ہے، اور درختوں کی کمی انسانوں، جانوروں اور پرندوں کی زندگیوں کے لیے سنگین خطرہ بن سکتی ہے۔ ان ماہرین نے تجویز دی ہے کہ حکومت فوری طور پر “درخت بچاؤ مہم” کا آغاز کرے اور غیر قانونی کٹائی میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب، محکمہ جنگلات اور ماحولیات سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ زمینی سطح پر عملی اقدامات کریں اور آئندہ نسلوں کے لیے سرسبز پاکستان کی ضمانت دیں

Gujar Khan (Pothwar.com – Muhammad Najeeb Jarral, July 06, 2025):
The rampant and indiscriminate cutting of trees in the Gujar Khan area has raised serious environmental concerns and heightened the risks of climate change. Local residents have appealed to the authorities and the government to take immediate and strict action against illegal logging and to promote afforestation campaigns.

According to local sources, some individuals are cutting down trees for personal gain, which is damaging not only the natural beauty of the area but also exacerbating the intensity of heat, soil erosion, and air pollution. In rural areas, especially, many decades-old trees are being felled without any legal permission, and no effective measures have yet been taken to prevent this.

Environmental experts warn that a single tree provides oxygen for dozens of people, and the depletion of trees poses a severe threat to the lives of humans, animals, and birds. Experts have recommended that the government urgently launch a “Save the Trees Campaign” and take strict action against those involved in illegal deforestation.

Residents have called on the Chief Minister of Punjab, the Forest Department, and the Environmental Protection Agency to take practical steps on the ground to ensure a greener and safer Pakistan for future generations.

دربار بھنگالی شریف پر 130ویں سالانہ عرس مبارک کی پُر وقار تقریبات

Devotees Gather at Bhangali Sharif for the 130th Annual Urs Celebration

گوجر خان (پوٹھوار ڈاٹ کوم | 06,جولائی، 2025): دربار حسینی فیض رساں بھنگالی شریف میں 130ویں سالانہ عرس مبارک کی پُروقار اور روحانی تقریبات کا انعقاد کیا گیا، جس میں ملک کے مختلف علاقوں سے عقیدت مندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ زائرین جلوسوں کی شکل میں، عقیدت و محبت سے سرشار ہو کر، دربار شریف پر حاضر ہوئے اور اپنی نیازیں اور “ڈالیاں” پیش کیں۔

عرس مبارک کے موقع پر “صاحبزادہ پیر سیّد مخدوم عباس محمد شاہ ہمدانی صاحب” (سرپرستِ اعلیٰ دربار حسینی فیض رساں بھنگالی شریف) اور “الحاج حضور پیر سید محمد جابر علی شاہ ہمدانی صاحب” (سجادہ نشین دربار) نے زائرین سے ملاقات کی، ان کی مشکلات سنیں اور خیر و برکت کی دعا فرمائی۔

اس روحانی اجتماع میں درود و سلام، نعت خوانی، اور خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا گیا۔ حاضرین کی کثیر تعداد نے اس موقع کو اپنے لیے باعثِ سعادت قرار دیا۔ دربار شریف کو چراغاں کیا گیا، اور ہر طرف روحانی ماحول قائم رہا۔زائرین کا کہنا تھا کہ دربار بھنگالی شریف روحانیت، محبت اور اخوت کا مرکز ہے، جہاں ہر سال عرس مبارک کے موقع پر اللہ کی رحمت کا خاص نزول محسوس ہوتا ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے زائرین کے لیے لنگر، رہائش اور دیگر سہولیات کا بہترین انتظام کیا گیا تھا۔عرس کی تقریبات آئندہ دنوں میں بھی جاری رہیں گی، جس میں ملک بھر سے علمائے کرام، مشائخ عظام اور نعت خواں حضرات شرکت کریں گے۔

CPO Rawalpindi Visits Syed Kasran, Directs Foolproof Security Measures for Muharram

سی پی او راولپنڈی کا سید کسراں کا دورہ، محرم الحرام کے لیے فول پروف سکیورٹی انتظامات کی ہدایت

CPO Rawalpindi Visits Syed Kasran, Directs Foolproof Security Measures for Muharram

جاتلی (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 06جولائی، 2025)—راولپنڈی سٹی پولیس آفیسر سید خالد ہمدانی کا تھانہ جاتلی کے علاقہ سید کسراں کا دورہ، ایس ڈی پی او گوجرخان، ایس ایچ او جاتلی اور دیگر افسران بھی ہمراہ تھے، سی پی او نے محرم الحرام کے حوالے سے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات دیں، پنجاب حکومت کے جاری کردہ ضابطہ اخلاق اور سکیورٹی ایس او پیز پر عمل درآمد ہمہ وقت یقینی بنایا جارہا ہے، راولپنڈی پولیس محرم الحرام کے دوران فول پروف سکیورٹی انتظامات یقینی بنانے کے لیے تمام اقدامات اٹھارہی ہے،ترجمان راولپنڈی پولیس

Show More

Related Articles

Back to top button