DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Years-Long Feud Resolved Between Two Groups in Trail Shah Bagh Thanks to Master Abdul Majeed’s Efforts

دو گروپوں کے درمیان طویل تنازعہ ماسٹر عبدالمجید کی کوششوں سے حل ہوگیا

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،5جولائی2025)
معروف سماجی وسماجی شخصیت صدر مسلم لیگ ن یوسی غزن آباد ماسٹر عبدالمجید چوہدری کی کوششیں رنگ لے آہیں،کئی سالوں سے جاری دو گروپوں میں ناراضگی دوستی میں بدل گی،دونوں فریقین کا آپس میں گلے ملایا اور دعائے خیر کی گئی، موضع تریل شاہ باغ میں دونوں برادریوں راجہ ملازم حسین جعفری اور چوہدری الیاس کے درمیان کئی سالوں سے مخالفت دشمنی میں بدل گئی تھی مختلف کیسز کورٹ میں زیرسماعت بھی تھے، ماسٹر عبدالمجید کی کاوشوں مسلسل جدوجہد سے دونوں فریقین میں صلح ممکن ہوئی جرگہ میں دونوں فریقین کے لوگوں کی موجودگی میں فیصلہ ہوا کہ آئندہ کوئی فریق لڑائی جھگڑا نہیں کرے تمام ایک دوسرے کا احترام کریں گے تاکہ گاوّں علاقہ برادری میں قائم رہے اس موقع پر سابق کونسلر چوہدری واجد علی، نمبردار ماسٹر حبیب احمد، مختار کیانی، رئیس کیانی، چوہدری شارخ، چوہدری عثمان مجید و دیگر بھی شریک تھے، سابق چیئرمین طارق یاسین کیانی، سابق نائب ناظم سید مداح حسین شاہ، معروف لیبرلیڈر و سماجی شخصیت ابرار حسین چوہدری آف نوتھیہ شریف، سابق جنرل کونسلر چوہدری فرزند علی، چوہدری خالد محمود فوکل پرسن ایسکو نوتھیہ وارڈ، یوسی جنرل سیکرٹری ن لیگ ملک محمد یوسف، معروف سماجی شخصیت چوہدری محمد قیاس، نائب صدر راجہ خالد آف چمبہ کرپال، نائب صدر مسعود اختر آف چھپری، سابق کونسلر صوبیدار امیر امجد، فوکل پرسن ستھرا پنجاب عاطف کیانی، آمین کیانی، نائب صدر راجہ عبدالطیف جنجوعہ نائب صدر پریس کلب کلرسیداں چویدری جواد مجید و دیگر بے صدر مسلم لیگ ن یوسی غزن آباد ماسٹر عبدالمجید چوہدری کو دونوں فریقین کے درمیان صلح کرانے پر خراج تحسین پیش کیا۔

Mator (Pothwar.com: Kabir Ahmed Janjua | July 5, 2025):
In a significant breakthrough, a long-standing conflict between two local groups in the village of Trail Shah Bagh has been peacefully resolved due to the dedicated efforts of Master Abdul Majeed Chaudhry, a well-known social figure and President of PML-N Union Council Ghazanabad.

The bitter dispute, which had turned into enmity over the years between the Raja Mulazim Hussain Jafri and Chaudhry Ilyas communities, had even led to ongoing court cases. Master Abdul Majeed’s tireless mediation eventually brought both parties to the table. A formal jirga (tribal council) was held in the presence of members from both sides, during which an agreement was reached that no further hostility or conflict would occur. The parties embraced, offered a prayer for peace, and pledged mutual respect to preserve harmony within the village and surrounding areas.

Prominent figures who attended the reconciliation included former councillor Chaudhry Wajid Ali, Numberdar Master Habib Ahmed, Mukhtar Kayani, Raees Kayani, Chaudhry Shahrukh, Chaudhry Usman Majeed, former Chairman Tariq Yasin Kayani, former Naib Nazim Syed Maddah Hussain Shah, social leader Abrar Hussain Chaudhry of Nothia Sharif, and many others.

Master Abdul Majeed Chaudhry received heartfelt appreciation and praise from all attendees for his relentless efforts in resolving the dispute and restoring peace within the community.

کہوٹہ میں ’ستھرا پنجاب‘ پروگرام کے تحت صفائی کے اقدامات جاری، راجہ محمد فیاض کا دعویٰ

Kahuta Cleaning Drive Under ‘Suthra Punjab’ Program Making Visible Progress, Says Raja Muhammad Fayyaz

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،5جولائی2025)
امیدوار برائے صدر مسلم لیگ ن تحصیل کہوٹہ،چیئرمین یوسی بیور راجہ محمد فیاض نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے وژن ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت کہوٹہ شہر اورکہوٹہ کی تمام یونین کونسلز میں جدید مشینری اور ورکرز کی مدد سے گندگی کے ڈھیر ختم کیے جا رہے ہیں اور صفائی ستھرائی کے معیار کو برقرار رکھنے کے لئے مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے عوام علاقہ سے اپیل ہے کہ وہ اپنے شہر کو صاف ستھرا رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں اور اپنے شہر کو خوبصورت بنانے میں انتظامیہ کا بھرپور ساتھ دیں تاکہ شہریوں کو ایک صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کیا جا سکیانہوں نے کہا کہ صفائی کی بہتری صرف اداروں کی نہیں بلکہ شہریوں کی بھی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت عوامی شعور اجاگر کرنے اور صفائی کے عمل کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنے کی کاوشیں قابل تحسین ہیں انہوں نے کہا کہ کہوٹہ شہر کے علاوہ کہوٹہ کچھ یونین کونسلیں پہاڑی ایریا ہے اس میں صفائی کے چیلنجز مختلف نوعیت کے ہیں، لیکن آر ڈبلیو ایم سی کہوٹہ کی جانب سے مربوط حکمت عملی اور فیلڈ ٹیمز کی محنت سے بہتری واضح ہے انشاء اللہ ہم اس پروگرام کو مزید موثر بنانے کے لیے مل کر کام کریں گے۔

PTI Leaders Criticize PML-N Government, Demand Reversal of Anti-Public Policies in Kahuta

پی ٹی آئی رہنماؤں کا مسلم لیگ ن حکومت پر شدید تنقید، عوام دشمن پالیسیوں کے خاتمے کا مطالبہ

کہو ٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, عمران ضمیر،5جولائی2025) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں سابق ممبر صوبائی اسمبلی میجر (ر)لطاسب ستی اور کرنل (ر) شبیر اعوان نے ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی موجودہ حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
انہوں نے کہا کہ یہ جعلی حکومت ”فارم 47” کی پیداوار ہے۔ جو عوامی مینڈیٹ سے نہیں بلکہ دھاندلی کے ذریعے برسراقتدار آئی ہے۔پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ حلقہ پی پی 7 میں تحریک انصاف نے اپنے دور حکومت میں متعدد میگا پراجیکٹس کا آغاز کیا۔ جن کو مسلم لیگ (ن)نے سیاسی انتقام کے طور پر بند کیا۔ جن میں ٹورازم ہائی وے، کہوٹہ پنڈی روڈ، سہالہ اوور ہیڈبرج، کا منصوبہ، واٹر سپلائی اسکیم کہوٹہ سٹی، ٹیکنیکل کالج، کوٹلی ستیاں بلک واٹر اسکیم اور دھار جاوہ اسکیم شامل ہیں۔ لیکن موجودہ حکومت نے ان منصوبوں کو روک کر عوام دشمنی کا ثبوت دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے سرکاری تعلیمی اور صحت کے اداروں کو نجی شعبے کے حوالے کرنا سراسر ناانصافی ہے۔ اس اقدام سے نہ صرف عوام کو سہولیات سے محروم کیا جا رہا ہے بلکہ ہزاروں سرکاری ملازمین کی نوکریاں بھی خطرے میں پڑ گئی ہیں۔میجر (ر) لطاسب ستی اور کرنل (ر) شبیر اعوان نے واضح کیا کہ سابق ایم این اے صداقت عباسی کا اب تحریک انصاف سے کوئی تعلق نہیں رہا۔ وہ پارٹی کو باضابطہ طور پر چھوڑ چکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کہوٹہ کامرس کالج کو بند کرنا، تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کہوٹہ میں سہولیات کی کمی، اور ڈرائیونگ لائسنس سنٹر کہوٹہ کی بندش جیسے اقدامات عوام کے ساتھ ظلم کے مترادف ہیں۔پریس کانفرنس میں دیگر رہنما بھی موجود تھے جن میں سابق صدر پی ٹی آئی کہوٹہ خورشید ستی، سٹی صدر راجہ خورشید عالم، کمانڈر قاسم ستی، راجہ جاوید آف ممیام، جنرل سیکرٹری نوید ستی، راجہ عاطف شہزاد (امریکہ)، ترجمان پی پی 7 تظرف ستی، ملک رفاقت، عاطف ستی،ساجد ستی اور عدیل افضل شامل تھے۔ انہوں نے یک زبان ہو کر اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنے قائد عمران خان کی قیادت میں پارٹی کے پیغام کو گھر گھر پہنچائیں گے اور عوام کے حقوق کے تحفظ کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔پریس کانفرنس کے اختتام پر موجودہ حکومت کی مہنگائی، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور عوامی سہولیات کی بندش پر شدید احتجاج کیا گیا اور مطالبہ کیا گیا کہ عوام دشمن
پالیسیوں کو فوری طور پر واپس لیا جائے۔

Show More

Related Articles

Back to top button