Kahuta (Pothwar.com – Imran Zamir – July 3, 2025) — Assistant Commissioner Kahuta, Ayusha Zaffar, along with Chief Municipal Officer Makhdoom Bilal, has initiated an urgent project for the repair and reconstruction of major drainage systems in Kahuta city. The project, costing over 8 million rupees, has officially commenced.
Despite being located in the centre of the city, these drains had been clogged with filth and blocked for years. Following heavy rainfall, AC Ayusha Zaffar directed immediate action. Responding swiftly, CMO Makhdoom Bilal, Sub-Engineer Habibullah Shehzad Satti, Aamir Ishtiaq, and other MC Kahuta officers arrived at the affected neighbourhoods at dawn during Fajr prayer.
Local residents and worshippers were pleasantly surprised to see the municipal team visiting the flood-affected homes so early in the morning. They praised the efforts of the administration and highlighted that drains in areas such as Government Boys High School, Kahuta and Mohalla Chahat had remained blocked for years, causing rainwater to enter homes and damage property.
CMO Makhdoom Bilal reassured residents that the administration is fully aware of the hardships caused during the rains and that the drainage system will soon be repaired to ensure a permanent solution for water disposal. Locals expressed gratitude to AC Ayusha Zaffar, CMO Makhdoom Bilal, and Sub-Engineer Habibullah Shehzad Satti for securing the necessary funds and taking timely action.
کہوٹہ: 80 کروڑ کی گرانٹ کے باوجود صاف پانی اور سیوریج سے محرومی، شہریوں کا واٹر بلوں میں اضافے پر شدید احتجاج
Kahuta: Despite Rs. 800 Million Grant, Residents Still Deprived of Clean Water and Sewerage; Public Rejects Sudden Hike in Water Bills
کہوٹہ (پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر –03،جولائی، 2025) — میونسپل کمیٹی کہوٹہ کے رہائشی 80کروڑ کی گرانٹ لگنے کے باوجود صاف پانی اور واٹر سپلائی و سیوریج کی سہولت سے محروم۔ ادوالہ، دھپری، پلنگڑی، بحریہ محلہ، کوٹلی لنک روڈ، ڈھوک گلہ، کالج کالونی، نئی آبادی، آڑہ محلہ، چھنی،گرڈاسٹیشن محلہ سمیت شہر بھر میں پانی کے پائپ توبچھا دیئے گئے مگر پانی کے سورس نہ بنائے گئے۔ محکمہ پبلک ہیلتھ راولپنڈی اور مقامی سیاسی افراد کی ملی بھگت سے کروڑوں کی گرانٹ بندر بانٹ کرکے ضائع کر دی گئی۔ شدید گرمی میں شہری صاف پانی سے محروم۔جبکہ انتظامیہ نے پانی کے ماہانہ بلوں میں اچانک اضافہ کر کے گھریلو بل کو 200روپے ماہانہ سے بڑھا کر 400روپے جبکہ کمرشل بل کو 400روپے ماہانہ بڑھا کر 1500روپے کر دیا۔ جسے کہوٹہ کے شہریو ں،سیاسی وسماجی شخصیات،معززین علاقہ، وکلاء، عوامی ایکشن کمیٹی کہوٹہ کے اراکین نے ظلم قرار دیتے ہوئے سراسر مسترد کر دیا۔ اور کہا کہ انتظامیہ کئی کئی دن شہریوں کو پانی کی سپلائی بند رکھتی ہے۔ جبکہ جن چند علاقوں میں پانی کی سپلائی ہوئی ہے وہ بھی صرف چند گھنٹوں کے لیئے انتہائی گندا اور مضر صحت، ناپا ک پانی شہریوں کو سپلائی کیا جا رہا ہے۔ شہریوں اور عوامی ایکشن کمیٹی نے پانی کے نئے بلوں کومسترد کرتے ہوئے فوری پرانے بل بحال کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا ہے کہ انتظامیہ صاف اور پاک پانی کی سپلائی یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ 40سال سے پرانے پانی کے سورس میں اضافہ کر کے نئے محلوں میں نئے ٹیوب ویلز، کنوویں، اور پانی کے نئے سورس بناکر ماہانہ بلوں میں مناسب اضافہ کرے تو شہریوں کو کوئی اعتراض نہ ہے۔
Kahuta: Land Mafia Illegally Sold Plots Over Storm Drains; AC Ayusha Zaffar Orders Stern Action
کہوٹہ: لینڈ مافیا نے برساتی نالوں پر پلاٹ بنا کر فروخت کر دیے، ایوشہ ظفر کا سخت کارروائی کا اعلان
کہوٹہ (پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر –03،جولائی، 2025) — کہوٹہ شہر میں برساتی نالوں پر لینڈ مافیا نے پلاٹ بنا کر نالے فروخت کر دیئے۔ نالوں پر غیر قانونی تعمیرات سے پانی دکانوں،گھروں اور محلوں میں داخل ہو نے لگا۔ شہر بھر میں اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ایوشہ ظفر، چیف میونسپل آفیسر مخدوم بلال اور انچارج آر ڈبلیوایم سی کہوٹہ ماجد ستی کا ٹیم کے ہمراہ دورہ محکمہ مال کو فوری رپورٹ تیار کرنے اور ذمہ داران کے خلاف سخت ایکشن لینے کے احکامات جاری کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ایوشہ ظفر، چیف میونسپل آفیسر مخدوم بلال نے کہا کہ برساتی نالوں کو تنگ کر کے
ا ن پر پلاٹ بنانے والوں کے خلاف سخت ایکشن ہو گا۔ اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ نے مذکورہ نالوں پر تعمیر ہونے والے مکانات،دکانات کے نقشے اور رجسٹریاں بھی طلب کر لیں۔ جس سے لینڈ مافیا میں کھلبلی مچ گئی۔ اور مقامی با اثر سیاسی شخصیات قبضہ گروپ کو بچانے کے لیئے میدان میں آگئیں۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ایوشہ ظفر نے اخباری نمائندوں اور شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ نالوں پر تعمیرات کرنے والوں کے خلاف کسی سفارش اور دباؤ کو قبول نہ کرے گی میرٹ پر کاروائی ہوگی۔ شہری بارش کے دوران احتیاط کریں۔