DailyNewsHeadlinePothwar.comRawat

Rawat: Pirwadhai Police Arrest Two for Stealing Gold Jewelry from Uncle’s House

پیرودھائی پولیس کی کارروائی، چچا کے گھر سے زیورات چوری کرنے والے 2 افراد گرفتار

روات (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرم الحق قریشی –01,جولائی، 2025)—-پیرودھائی پولیس کی کارروائی، اپنے چچا کے گھر سے زیورات چرانے والے 2 افراد گرفتار، زیر حراست افراد سے لاکھوں روپے مالیتی طلائی زیورات برآمد۔ تفصیلات کے مطابق پیرودھائی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اپنے چچا کے گھر سے زیورات چرانے والے 2 افراد کو گرفتار کر لیا، زیر حراست افراد سے لاکھوں روپے مالیتی طلائی زیورات برآمد ہوئے، زیر حراست افراد نے فیملی کی غیر موجودگی میں گھر سے طلائی زیورات چرائے تھے، واقعہ کا مقدمہ ایک ہفتہ قبل درج کیا گیا تھا، پیرودھائی پولیس نے ہیومن انٹیلی جنس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کرکے مسروقہ طلائی زیورات برآمد کر لیے، ایس پی راول محمد حسیب راجہ کا کہنا تھا کہ زیرحراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔

Rawat (Pothwar.com, Akram-ul-Haq Qureshi – July 1, 2025) – Pirwadhai Police conducted a successful operation and arrested two individuals for stealing gold jewelry from their uncle’s house. The suspects were apprehended and gold ornaments worth several lakhs of rupees were recovered from their possession.

According to details, the arrested individuals had stolen the jewelry in the absence of their family members. A case regarding the theft was registered a week ago. The Pirwadhai Police utilized human intelligence and other investigative resources to trace and arrest the culprits.

SP Rawal, Muhammad Haseeb Raja, stated that the arrested individuals would be formally charged in court with solid evidence.

صدر واہ پولیس کی کارروائی، وہیکلز چوری اور سٹریٹ کرائم میں ملوث 2 رکنی گینگ گرفتار

Saddar Wah Police Arrest Two-Member Gang Involved in Vehicle Theft and Street Crime

روات (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرم الحق قریشی –01,جولائی، 2025)—-صدر واہ پولیس کی کارروائی، وہیکلز چوری اور سٹریٹ کرائم کے مقدمات میں ملوث 2 رکنی گینگ گرفتار، زیر حراست گینگ سے مسروقہ رکشہ، 2 مسروقہ موٹر سائیکل و سپیئر پارٹس برآمد، گینگ سے چھینے گئے موبائل فونز کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم 6 ہزار روپے اور اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ تفصیلات کے مطابق صدر واہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے وہیکلز چوری اور سٹریٹ کرائم کے مقدمات میں ملوث 2 رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا، زیر حراست گینگ سے مسروقہ رکشہ، 2 مسروقہ موٹر سائیکل و سپیئر پارٹس برآمد ہوئے، گینگ سے چھینے گئے موبائل فونز کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم 6 ہزار روپے اور اسلحہ بھی برآمد ہوا، ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی کاکہنا تھا کہ زیرحراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔

Rawalpindi Police Deploy Over 400 Personnel for Church Security

راولپنڈی پولیس کی جانب سے گرجا گھروں کی سیکیورٹی کے مؤثر انتظامات، 400 سے زائد اہلکار تعینات

روات (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرم الحق قریشی –01,جولائی، 2025)—-راولپنڈی پولیس کی جانب سے گرجا گھروں کی سیکورٹی کے لیے موثر انتظامات،راولپنڈی پولیس کے 400 سے زائد افسران و جوان ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کی جانب سے گرجا گھروں کی سیکورٹی کے لیے موثر انتظامات کیے گئے،راولپنڈی پولیس کے 400 سے زائد افسران و جوان ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں، سینئر افسران ڈیوٹی پر مامور افسران کو چیک اور ڈیوٹی کے متعلق بریف کر رہے ہیں،تھانوں کی موبائلز، ایلیٹ فورس اور ڈولفن فورس کی خصوصی ٹیمیں گشت کے فرائض سرانجام دے رہی ہیں،سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ذمہ داری ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

Sadiqabad Police Arrest Two for Assaulting Woman Over Financial Dispute

صادق آباد پولیس کی کارروائی، لین دین کے تنازع پر خاتون پر تشدد کرنے والے 2 افراد گرفتار

روات (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرم الحق قریشی –01,جولائی، 2025)—-صادق آباد پولیس کی کارروائی، لین دین کے تنازعہ پر خاتون پر تشدد کرنے والے 02 افراد گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق صادق آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لین دین کے تنازعہ پر خاتون پر تشدد کرنے والے 02 افراد کو گرفتار کر لیا، مدعیہ مقدمہ کے مطابق زیر حراست افراد نے اس پر تشدد کیا اور اس کے کپڑے پھاڑے، واقعہ کا مقدمہ 5 روز قبل درج کیا گیا تھا، صادق آباد پولیس نے تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کر لیا، ایس پی راول محمد حسیب راجہ کا کہنا تھا کہ خواتین،بچوں پر تشدد یا ہراسمنٹ ناقابل برداشت ہیں،ملوث افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

Civil Lines Police Arrest Two Fake Lawyers Impersonating Legal Professionals

سول لائنز پولیس کی کارروائی، جعلی وکیلوں کے خلاف مقدمہ درج، 2 نامزد افراد گرفتار

روات (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرم الحق قریشی –01,جولائی، 2025)—-سول لائنز پولیس کی کارروائی، سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار کی مدعیت میں جعلی وکیلوں کے خلاف مقدمہ درج، 02 نامزد افراد گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق سول لائنز پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار کی مدعیت میں جعلی وکیلوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے 02 نامزد افراد کو گرفتار کر لیا، متن مقدمہ کے مطابق ملوث اشخاص وکلا کا یونیفارم پہنتے اور خود کو وکیل ظاہر کرتے تھے، ملوث افراد سائلین کو جعلی کیسز کی بنیاد پر لوٹتے تھے، ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی کا کہنا تھا کہ زیر حراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرارواقعی سزا دلوائی جائیگی۔

Pirwadhai Police Arrest Female Drug Supplier, Recover Over 1kg of Heroin

پیرودھائی پولیس کی منشیات کے خلاف کارروائی، لیڈی سپلائر گرفتار، 1 کلو 205 گرام ہیروئن برآمد

روات (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرم الحق قریشی –01,جولائی، 2025)—- پیرودھائی پولیس کی منشیات کے خلاف کارروائی، لیڈی منشیات سپلائر گرفتار، 1 کلو 205 گرام ہیروئن برآمد۔ تفصیلات کے مطابق پیرودھائی پولیس نے منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے لیڈی منشیات سپلائر کو گرفتار کر لیا، زیر حراست لیڈی سے 1 کلو 205 گرام ہیروئن برآمد ہوئی، زیر حراست خاتون نے تعلیمی اداروں سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں منشیات سپلائی کرنے کا انکشاف کیا، زیر حراست خاتون منشیات کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ و سزا یافتہ بھی ہے، ایس پی راول محمد حسیب راجہ کا کہنا تھا کہ منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے بھرپور کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Wah Cantt Police Arrest 60 People for Gambling with Playing Cards, Cash and Phones Recovered

واہ کینٹ پولیس کی کارروائی، تاش پر جواء کھیلنے والے 60 افراد گرفتار، رقم، موبائل فون اور تاش کے پتے برآمد

روات (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرم الحق قریشی –01,جولائی، 2025)—-واہ کینٹ پولیس کی کاروائی، تاش کے پتوں پر جواء کھیلنے والے 6 0 افراد گرفتار،داؤ پر لگی رقم 16 ہزار 390 روپے، 03 موبائل فون اور تاش کے پتے برآمد۔ تفصیلات کے مطابق واہ کینٹ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے تاش کے پتوں پر جواء کھیلنے والے 6 0 افراد کو گرفتار کر لیا، زیر حراست افرد سے داؤ پر لگی رقم 16 ہزار 390 روپے، 03 موبائل فون اور تاش کے پتے برآمد ہوئے، ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی کا کہنا تھا کہ گرفتار افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا، قمار بازی دیگر معاشرتی برائیوں کی جڑ ہے۔

Rawalpindi Police Arrest Four, Recover 18 Liters of Liquor and Illegal Weapons with Ammunition

راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں، 4 افراد گرفتار، 18 لیٹر شراب اور ناجائز اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد

روات (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرم الحق قریشی –01,جولائی، 2025)—- راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں، 04افراد کو حراست میں لے کر 18 لیٹرشراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ بنی پولیس نے تین افراد کو حراست میں لے کر 18 لیٹر شراب برآمد کی، کینٹ پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے، ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ شراب اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

Show More

Related Articles

Back to top button