DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan Leads in Punjab’s Agriculture Extension Program: Recognition for Top Wheat Growers
کلر سیداں پنجاب کے زرعی توسیعی پروگرام میں سرفہرست: گندم کے اعلیٰ پیداوار حاصل کرنے والوں کو خراجِ تحسین

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –01،جولائی، 2025) —اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع کلرسیداں ڈاکٹر تانیہ صفدر نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کے زراعت توسیع پروگرام کے تحت تحصیل کلرسیداں میں ابتک 14 ٹریکٹرز جبکہ 444 کسان کارڈ کی رجسٹریشن کا عمل مکمل کر لیا گیا 3 کروڑ 68 لاکھ 70 ہزار روپے کی رقم بغیر سود کسانوں کو قرضہ دیا گیا جبکہ8 مختلف ڈیلرز کو رجسٹرڈ کیا گیا ہے جہاں کارڈ مشینیں نصب کی گئی ہیں جس کے ذریعے کسانوں نے سستی کھاد اور دیگر اشیاء با آسانی حاصل کی ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب بھر میں تحصیل کلرسیداں میں سب سے پہلے کسان کارڈ لون سوفیصد ریکوری اور علاقے میں بارشوں کی کمی سے فصل اور کسانوں کو نقصان سے بچانے کیلئے اقدامات اٹھائے گئے جس پر کمشنر راولپنڈی ڈویژن نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر تانیہ صفدر کو بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر پورے عملے سمیت ایک ایک ماہ کی تنخواہ بطور گفٹ دینے کا اعلان کیا ہے جبکہ ضلع راولپنڈی میں41 من فی ایکڑ گندم کی پیداوار پر دوسری پوزیشن حاصل کرنے پر کلرسیداں کے چوہدری ابرار احمد گجر اور 39 من فی ایکڑ گندم کی پیداوار پر نمبردار چوہدری وقاص گجر کو تیسری پوزیشن حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔دوسری پوزیشن حاصل کرنے پر 8 لاکھ روپے اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے پر 5 لاکھ روپے کی رقم ان کے اکاونٹ میں منتقل کر دی گئی۔یاد رہے چوہدری ابرار احمد گجر نے پہلی جبکہ ان کے بھائی چوہدری وقاص احمد گجر نے دوسری پوزیشن حاصل ہے اور ان کا تعلق کلر سیداں کے نواحی چوآ خالصہ سے ہے۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi – July 1, 2025) —Assistant Director of Agriculture Extension Kallar Syedan, Dr. Tania Safdar, stated that under the Agriculture Extension Program launched by Chief Minister Punjab Maryam Nawaz Sharif, significant progress has been made in the region. So far, 14 tractors have been distributed, and 444 farmers have been registered for the Kisan Card program.
An amount of Rs. 36.87 million has been disbursed as interest-free loans to farmers. Additionally, eight different dealers have been registered, and card machines have been installed at these locations, enabling farmers to easily purchase subsidized fertilizers and other agricultural inputs.
She highlighted that Kallar Syedan is the first tehsil in Punjab to achieve 100% recovery on the Kisan Card loan scheme. Measures have also been taken to protect crops and farmers from losses due to decreased rainfall.
In recognition of her exemplary performance, the Commissioner of Rawalpindi Division announced a one-month bonus salary for Dr. Tania Safdar and her entire staff.
Furthermore, Chaudhry Abrar Ahmed Gujar of Kallar Syedan secured the second position in Rawalpindi district with a wheat yield of 41 maunds per acre, while Chaudhry Waqas Gujar, his brother, secured the third position with 39 maunds per acre. Both were congratulated for their achievements. Rs. 800,000 was transferred to Chaudhry Abrar’s account and Rs. 500,000 to Chaudhry Waqas as prize money.
It is noteworthy that Chaudhry Abrar Ahmed Gujar had previously secured first position, and both brothers belong to Choa Khalsa, a suburban area of Kallar Syedan.
کلر سیداں: 13 سالہ لڑکی سے زیادتی کرنے والے مجرم کو عمر قید اور 2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا، سی پی او نے تفتیشی ٹیم کو شاباش دی
Kallar Syedan: Rapist of 13-Year-Old Girl Sentenced to Life Imprisonment and Rs. 200,000 Fine; CPO Praises Investigation Team
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –01،جولائی، 2025) —پنجاب پولیس کی موثر پولیسنگ،13 سالہ لڑکی سے زیادتی کرنے والے مجرم کو معزز عدالت نے سزا سنا دی،مجرم عمران طارق کو عمر قید اور 2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی،واقعہ کا مقدمہ اکتوبر 2022 تھانہ کلر سیداں میں درج کیا گیا تھا،ادہر سی پی او سید خالد ہمدانی نے ٹھوس شواہد اور مقدمہ کی موثر پیروی پر ایس ایس پی انوسٹی گیشن اور تفتیشی و لیگل ٹیموں کو شاباش دی ہے۔
FIA Cracks Down on Human Traffickers Near Rawat: Mastermind Arrested in Rs. 9.3 Million Visa Scam
ایف آئی اے کی روات کے قریب انسانی اسمگلروں کے خلاف کارروائی: 93 لاکھ روپے ویزہ فراڈ کیس میں مرکزی ملزم گرفتار
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –01،جولائی، 2025) —ایف آئی اے نے روات کے قریب رھائش پذیر انسانی اسمگلروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔دیگر کے گرد گھیرا تنگ چھاپہ مار کارروائیاں شروع،درجنوں لوگوں کو سہانے خواب دکھا کر کروڑوں روپے لوٹ لیئے تفصیلات کے مطابق الیاس نامی شہری نے ایف آئی اے کو تحریری درخواست دی کہ وہ اپنے بیٹے کو بیرون ملک بھجوانے کے لیئے مسمات عظمی کی وساطت سے اس کے خسر صغیر اکبر سے اس کی رہائشگاہ پر ملا جنہوں نے 93 لاکھ روپے کی ادائیگی کا بندوبست کرنے کو کہا اور اپنے دو کاروباری شراکت داروں کے بنک اکاؤنٹ دیئے کہ مطلوبہ رقم ان اکاؤنٹ میں منتقل کردی جائے اور اس کے ساتھ ساتھ وعدہ بھی کیا کہ شبنم صغیر جو کہ برطانوی نیشنلٹی ہولڈر ہے اس کے پاسپورٹ کی فوٹو کاپی بھی میرے حوالے کی کہ یہ ویزاہ لگوا کر دے گی پھر ملزمان نے جعلی ویزہ دے کر 93 لاکھ روپے کی رقم ہتھیا لی واپسی کا تقاضہ کرنے پر مکر گئے اس دھندے میں صغیر اکبر کی بہو عظمی،بیٹا اشتیاق اکبر،وقار اکبر بیٹی شبنم صغیر و دیگر بھی ملوث ہیں جس پر ایف آئی اے نے مقدمہ درج کرکے مرکزی ملزم صغیر اکبر کو گرفتار کرکے عدالت سے اس کا جسمانی ریمانڈ بھی حاصل کرلیا یاد رہے کہ ملزمان نے درجنوں لوگوں سے ان سے بیرون ملک بھجوانے کے لیئے کروڑوں کی رقم وصول کر لی ہے اور متاثرین ایف آئی اے سے رجوع کر رہے ہیں
Tragic Incident in Sagri: 43-Year-Old Father of Five Drowns in Dam While Trying to Retrieve Injured Duck
ساگری میں افسوسناک واقعہ: پانچ بچوں کا 43 سالہ باپ ڈیم میں ڈوب کر جاں بحق
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –01،جولائی، 2025) — 43 سالہ پانچ بچوں کا باپ ڈیم میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔ یہ افسوس ناک واقعہ ڈھوک راجگان داخلی ساگری میں پیش آیا جہاں شہزادہ عرفان ترین جو میڈیکل کے شعبے میں ملازم تھا نے مقامی ڈیم میں مچھلیاں پال رکھی تھیں اور ان کی دیکھ بھال کیلئے وہ اکثر ڈیم پر جایا کرتا تھا۔ گزشتہ روز بھی وہ اپنی فیملی کے ہمراہ ڈیم پر گیا جہاں اس نے دیکھا کہ چند مرغابیاں اس کی مچھلیوں کو تنگ کررہی ہیں جس پر اس نے ڈرانے کیلئے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک گولی مرغابی کو لگی جس سے وہ زخمی ہو کر ڈیم میں آ گری جسے پکڑنے کیلئے وہ ڈیم میں اترا اور اسی دوران وہ گہرے میں میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔
Decades-Long Demand Fulfilled: Rs. 400 Million Approved for Khad to Qasimabad Road via Banhal in Punjab Budget
کفر ٹوٹا خدا خدا کر کے: کھڈ تا قاسم آباد براستہ بناہل سڑک کے لیے 40 کروڑ منظور، پنجاب بجٹ میں شامل، عوام میں خوشی کی لہر




