DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta: “Karwan-e-Aman” Conference Held in Kahuta to Promote Peace During Muharram
کہوٹہ میں محرم الحرام میں امن و امان برقرار رکھنے کے حوالے سے" کاروانِ امن" کانفرنس کا انعقاد

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،1جولائی2025)
کہوٹہ میں محرم الحرام میں امن و امان برقرار رکھنے کے حوالے سے” کاروانِ امن” کانفرنس کا انعقاد،ضلعی امن کمیٹی کے ممبران،ضلعی پولیس انتظامیہ، کہوٹہ کی سیاسی وسماجی شخصیات،علمائے کرام،وکلاء، صحافیوں کی شرکت،کاروانِ امن کا مقصد محرم الحرام کے دوران امن و امان کی فضاء کو برقرار رکھنا ہے۔ کاروانِ امن، محبت، بھائی چارے، رواداری اور یگانگت کا پیغام لے کر آیا ہے علماء کرام۔ محرم الحرام کے دوران مثالی امن و امان کا قیام ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ تمام مکاتب فکر، مذہبی شخصیات اور امن کمیٹی کے ممبران نے فہم و فراست، رواداری اور اتحاد کی اعلیٰ مثالیں قائم کیں تفصیل کے مطابق ڈاکٹر محمد عارف قریشی سرپرست امن کمیٹی کہوٹہ، علامہ قاری عثمان عثمانی ممبر ضلعی امن کمیٹی، علامہ ظہور اعوان نقیبی ممبرز لیمن کمیٹی،صدر نمبرداریونین تحصیل کہوٹہ سید صداقت حسین شاہ ممبر ضلعی امن کمیٹی اورکوآرڈینیٹر امن کہوٹہ علامہ ہاشم ظہور نقشبندی کے زیر انتظام محرم الحرام میں امن و امان برقرار رکھنے کے حوالے سے” کاروانِ امن” کانفرنس کا انعقادکیا گیا جس میں نبیل کھوکھر ایس پی صدر،افضل لودی ڈی ایس پی کہوٹہ،غازی مرزا طاہر سکندر فوکل پرسن،مخدوم احمد بلال ٹی ایم اے کہوٹہ،ملک محمد سعید تحصیلدار کہوٹہ،سید ذکاء الحسن شاہ گیلانی ایس ایچ او کہوٹہ،سید سبطین شاہ ایس ایچ او کلر سیداں، ڈی ایف سی کہوٹہ قاسم گجر، عصمت اقبال چیف سیکیورٹی آفیسر ضلع راولپنڈی، انسپیکٹر اسلم آر آئی و فوکل پرسن سی پی او،کاروان امن کے ضلعی قائدین حافظ محمد اقبال رضوی چیئرمین ضلعی امن کمیٹی،علامہ قاضی جنید رشید جامعہ فاروقیہ اسلامیہ راولپنڈی،صاحبزادہ سید عطا اللہ شاہ بخاری جامعہ مسجد محمدی لال کڑتی، علامہ صاحبزادہ عثمان غنی جنرل سیکرٹری جماعت اہل سنت ڈویژنل،علامہ شیخ محمد قاسم ایوب ادارہ تعلیمات اسلامیہ راولپنڈی،علامہ خالد محمود عباسی صدر موٹر سائیکل یونین وارث خان،علامات رضا المصطفی نورانی ناظم اعلی جماعت اہل سنت راولپنڈی، صاحبزادہ قاضی عبدالشکور الہی قادری گرجا روڈ غوثیہ حویلی، کوثر عباس قمی شیعہ علماء کونسل،شوکت حسین جعفری،زاہد عباس کاظمی،علامہ مفتی ذیشان،حاجی عبدالمجید،یاسر مغل،عامر بشیر بٹ ضلعی انجمن تاجران، راجہ محمد ازرم کلر سیداں،قاسم نقوی،پیر سید حسن ناصر نقوی چو آخالصہ،کہوٹہ کے مقامی علماء کرام علامہ محمد ادریس ہاشمی صدر جماعت اہل سنت کہوٹہ، پروفیسر محمد عبدالصبور مجددی، سید اصغر حسین شاہ کاظمی، پیر سید کاظم حسین شاہ کاظمی، علامہ سکین احمد صابری،علامہ قاری زبیر احمد چشتی، مولانا مطیع الرحمن سنی علماء کونسل کہوٹہ،علامہ پیر عبدالمجید نقشبندی، علامہ صاحبزادہ بلال ہاشم نقشبندی بگہار شریف، حافظ محمد قمر رضا قادری، علامہ عمار زاہد،مقامی سیاسی وسماجی شخصیات بیرسٹر راجہ احمد صغیر، راجہ خورشید عالم انجمن تاجران کہوٹہ، حاجی ملک منیر اعوان،ملک غلام مرتضی وائس چیئرمین، قاضی محمد اخلاق کھٹڑ، قاضی عبدالقیوم جنرل کونسلر، راجہ رفاقت حسین جنجوعہ، راجہ ظفر بگہاروی، انور ستی،حاجی عبد السلیم، چیئرمین سجاد ستی، راجہ فیصل کونسلر،حاجی ملک عبدالرؤف جماعت اسلامی، حاجی غلام نبی، سید نجم الحسن شاہ کرانگ سیداں، سید حسن عباس شاہ، سید نذابت نقوی ٹٹھی سیداں،سید شفقت حسین شاہ کالج کالونی، سید منیر حسین شاہ لٹوری سیداں، نمبردار ملک اسد اعوان متولی بھون امام بارگاہ، انور حسین شاہ متولی امام بارگاہ ٹنگی، سائیں غلام قمر جعفری مرکزی ماں بارگاہ کہوٹہ دیگر معززین علاقہ، سیاسی و سماجی شخصیات، اور کثیر تعداد میں میڈیا نمائندگان و صحافی برادری تحصیل کہوٹہ نے شرکت کی۔

Mator (Pothwar.com, Kabir Ahmed Janjua – July 01, 2025): A “Karwan-e-Aman” (Peace Caravan) conference was organised in Kahuta to ensure peace and harmony during Muharram. The event was attended by members of the District Peace Committee, police officials, religious scholars, lawyers, local politicians, and media representatives. The initiative, led by Dr. Arif Qureshi and prominent religious leaders, emphasised unity, tolerance, and brotherhood. SP Saddar Nabeel Khokhar and other senior officials also participated. The speakers emphasised that maintaining peace during Muharram is a shared responsibility, and all sects must work together for communal harmony.
کہوٹہ سے صاحبزادہ حافظ صغیر احمد قادری کی قیادت میں پیر صوبیدار مسنجف علی سرکار رحمتہ اللہ علیہ کے 21ویں سالانہ عرس مبارک میں سینکڑوں عقیدت مندوں کی شرکت
Large Devotee Gathering Led by Sahibzada Hafiz Sagheer Ahmad Qadri from Kahuta at 21st Annual Urs of Pir Soobidar Masnjaf Ali Sarkar

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،1جولائی2025)
پیر طریقت رہبر شریعت حضرت قبلہ پیر صوبیدار مسنجف علی سرکار رحمتہ اللہ علیہ کے 21ویں سالانہ عرس مبارک میں شرکت کے لیے کہوٹہ سے صاحبزادہ حافظ صغیر احمد قادری کی قیادت میں کثیر تعداد میں گاڑیوں اورسینکڑوں عقیدت مندوں کی شرکت، مزار اقدس پر حاضری،قلندر دوران سالار قافلہ تاجدار ختم نبوت سجادہ نشین دربار عالیہ بلاوڑہ شریف حق خطیب حسین علی بادشا ہ سرکار سے ملاقات،”ختم نبوتﷺ”کے لیے دن رات کام کرنے پر ان کو سلام عقیدت پیش کیا،کہوٹہ سے راونگی کے موقع پر صاحبزادہ حافظ صغیر احمد قادری نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاعقیدہ ختم نبوت ﷺ ہمارے ایمان کا حصہ ہے اس کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ شعائر اسلام کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے،قادیانی غیر مسلم ہیں ان کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں انہوں نے کہا کہ حضرت محمدﷺ نے فرمایا ہے کہ میں اللہ کا آخری رسول ہوں اور میرے بعد کوئی نبی یا رسول نہیں آئیگا۔حضرت محمد ﷺ خاتم النبین ہے اور اس کے بعد پیغمبری کا دعوہ کرنے والا لعنتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ عقیدہ ختم نبوت درحقیقت اسلام کے بنیادی عقائد میں وہ عقیدہ ہے، جس پر ایمان کے بغیر دین و اسلام کا تصور بھی محال ہے یہ دین کا بنیادی اور لازمی عقیدہ ہے پیر طریقت رہبر شریعت حضرت قبلہ پیر صوبیدار مسنجف علی سرکار رحمتہ اللہ علیہ کے 21ویں سالانہ عرس مبارک میں ملک کے طول و عرض سے لاکھوں مریدین و عقیدت مندوں نے شرکت کی آخر میں قلندر دوران سالار قافلہ تاجدار ختم نبوت سجادہ نشین دربار عالیہ بلاوڑہ شریف حق خطیب حسین علی بادشا ہ سرکار نے ملک و عوام اور عالم اسلام کے لیے خصوصی دعا کی گی اور شرکاء کو لنگر کھیلایا گیا۔
تعزیت
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،1جولائی2025)
معروف سیاسی شخصیت راجہ انتخاب عربی کا نائب ناظم عابد کیانی کی والدہ اور جابر کیانی کی دادی جان کی وفات پر اظہار تعزیت، تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل ہوتھلہ گاؤں کلیال کے رہائشی تفصیل کے مطابق معروف سماجی شخصیت سابق ڈی ایس پی عبدالمجید کیانی آف کلیال کی بھابی جان،معروف سیاسی وسماجی شخصیت سابق نائب ناظم یوسی ہوتھلہ عابد کیانی کی والدہ ماجدہ،انعام کیانی (پنجاب پولیس)،خالق کیانی (سب انسپکٹر)،زاہد کیانی کی چچی جان اور نوجوان سیاسی شخصیت جابر کیانی آف کلیال کی دادی جان گذشتہ ہفتے وفات پا گیں تھیں ان کی وفات پر رضائے الہی سے وفات پا گئی تھیں ان کی وفات پر پاکستان تحریک انصاف سویزئر لینڈ کے سینئر رہنماء معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ انتخاب عربی المعروف انتی راجہ نے گہرے غم و دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی ہے اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے۔



