DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Political Ice Melts: Ch Nisar Ali Khan Set to Rejoin PML-N After Key Meeting with PM

برف پگھل گئی: چوہدری نثار علی خان کی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات، مسلم لیگ ن میں واپسی کا امکان

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –30،جون، 2025) —برف پگھل گئی سردمہری گرم جوشی میں بدل گئی مسلم لیگ ن اور سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے درمیان معاملات طے پا گئے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف اتوار کی سہ پہر سابق وفاقی وزیر چوہدری نثار علی خان سے ملاقات کے لیئے ان کے رہائشگاہ فیض آباد پہنچ گئے جہاں انہوں نے ان کی خیریت دریافت کی اور ان کی ہمشیرہ کے انتقال پر ان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا یہ ملاقات تقریبا ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہی جس میں کچھ دیر تک چوہدری نثار علی خان کے فرزند چوہدری تیمور علی خاں بھی موجود رہے وزیر اعظم شہباز شریف اور چوہدری نثار کے درمیان سیاسی امور پر بھی مفصل تبادلہ خیال ہوا اور وزیراعظم نے انہیں مسلم لیگ ن کی سیاست میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کی ضرورت پر زور دیا چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ وہ کچھ وقت سے صحت کے مسائل سے دوچار تھے وہ جلد سیاست میں اپنا روائتی کردار ادا کرنے کو تیار ہوں گے۔وزیراعظم نے چوہدری نثار علی خان کے مثبت جواب پر ان کا شکریہ ادا کیا ذرائع کے مطابق یہ ملاقات مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی منظوری سے ہوئی تھی جس سے مسلم لیگ ن کی سیاست پر بھی دوررس اثرات مرتب ہوں گے معلوم ہوا ہے کہ چوہدری نثار علی بہت جلد اپنے ساتھیوں سے مشاورت کے بعد مسلم لیگ ن میں اپنے بھرپور کردار ادا کرنے کا فیصلہ کریں گے ادہر اتوار کو وزیراعظم شہباز شریف کی ان کی رہائشگاہ پر آمد اور مسلم لیگ ن میں بھرپور کردار ادا کرنے کی دعوت پر ملک بھر کی طرح ان کے پرانے حلقہ انتخاب کلرسیداں میں بھی اس ملاقات کو اس سال کا اہم واقعہ قرار دیا گیا اور لوگوں نے اس ملاقات پر اطمینان کا اظہار بھی کیا اور اس امید اور خواہش کا بھی اظہار کیا کہ چوہدری نثار علی خاں بہت جلد مسلم لیگ ن میں بھرپور سیاسی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

Kallar Syedan:  (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi – June 30, 2025) — The long-standing political coldness between PML-N and former Interior Minister Chaudhry Nisar Ali Khan appears to have ended, as the two sides reached a significant understanding.

According to details, Prime Minister Shehbaz Sharif visited Chaudhry Nisar’s residence in Faizabad on Sunday afternoon. The meeting, which lasted approximately 90 minutes, began with the Prime Minister offering condolences over the recent passing of Nisar’s sister. Chaudhry Nisar’s son, Chaudhry Taimoor Ali Khan, was also present briefly during the meeting.

The two leaders discussed political matters in detail, with the Prime Minister emphasizing the need for Chaudhry Nisar to actively contribute to the politics of PML-N. In response, Chaudhry Nisar cited recent health issues but expressed willingness to resume his traditional political role in the near future. Prime Minister Shehbaz Sharif thanked him for his positive response.

Sources reveal that this meeting took place with the approval of PML-N leader Nawaz Sharif and is expected to have far-reaching effects on the party’s political landscape. Chaudhry Nisar is likely to formally rejoin the party after consulting with his close associates.

The political development has been received positively in his former constituency of Kahuta-Kallar Syedan, where locals hailed it as a major political event of the year. Many expressed satisfaction over the reunion and hope that Chaudhry Nisar will soon be seen playing an active role within PML-N once again.


کلر سیداں-دھانگلی روڈ کی تعمیر آخری مراحل میں، آزاد کشمیر کو راولپنڈی اسلام آباد سے جوڑنے والا اہم منصوبہ جلد مکمل ہونے کو

Kallar Syedan-Dhuangali Road Nears Completion: A Major Step Toward Connecting AJK Districts with Rawalpindi-Islamabad

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –30،جون، 2025) —پنجاب ہائی ویز کے زیر اہتمام آزاد کشمیر کے اضلاع میرپور،بھمبر اور کوٹلی کو کلر سیداں کے راستے راولپنڈی اسلام آباد سے ملانے والی کلرسیداں دھانگلی روڈ کی تعمیر کا کام اختتامی مراحل میں داخل ہو گیا۔پنجاب میں حمزہ شہباز شریف کی حکومت قائم ہوتے ہی قومی اسمبلی میں اس وقت کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے نہ صرف قومی اسمبلی میں اس سڑک کی تعمیر کی افادیت پر زور دیا بلکہ حمزہ شہباز کی صوبائی حکومت کو اس منصوبے کو پنجاب کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کا حصہ بنانے کے لیئے خط بھی تحریر کیا اور حمزہ شہباز سے وزارت اعلی کا حلف لیتے وقت بھی اس سڑک کی تعمیر کا وعدہ لیا جس کے بعد حمزہ شہباز کی وزارت اعلی میں ہی پنجاب کا سالانہ بجٹ تیار کیا گیا جس میں کلردھانگلی کارپٹ روڈ کی تعمیر کے لیے ایک ارب اٹھاون کروڑ کی خطیر رقم مختص کیا بجٹ کے بعد حمزہ شہباز کی حکومت ختم ہو گئی مگر پی ٹی آئی دور میں بھی اس منصوبے کو سرد خانے میں ڈالنے کی بجائے اسے پی اینڈ ڈی سے پاس بھی کروایا گیا جس کے بعد ٹینڈر طلب ہوئے اور کام دو تعمیراتی کمپنیوں کے سپرد کر دیا گیا اس کے ساتھ ساتھ کام کو معیاری بنانے کے لیئے نیسپاک کی کنسلٹنگ بھی حاصل کی گئی نومبر 2023 میں اس وقت کے پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی صداقت علی خاں عباسی اور چوہدری جاوید کوثر نے اس کے کام کا ایک تقریب میں سنگ بنیاد بھی رکھا جس پر بلدیہ کلرسیداں ہی نہیں تحصیل کلرسیداں کی یوسی کنوہا،چواخالصہ، منیاندہ،سموٹ کے ساتھ ساتھ آزاد کشمیر کے علاقوں رٹہ،سیاکھ،خادم آباد،ڈڈیال،پلاک،راجدھانی، ناڑ،گل پور،اسلام گڑھ،چک سواری سمیت درجنوں دیہات و قصبات کے لوگوں نے بھی سکھ کا سانس لیا سب سے زیادہ خوشی سمندر پار پاکستانیوں نے منائی اس کے پہلے فیز میں کلرسیداں سے چوآخالصہ تک سڑک کا لائن منٹ درست کی گئی اندھے موڑوں کو ختم کیا گیا چوآخالصہ میں خسرہ حال پل کو منہدم کرکے نیا کشادہ پل تعمیر کیا گیا فیز ون میں پہلے کارپٹ روڈ مکمل کی گئی جس کے بعد اطراف میں نکاسی کے لیئے نالوں کی تعمیر کی گئی اور پھر کام حتمی مراحل میں داخل ہو گیا چوآخالصہ سے سڑک کے شولڈرز تعمیر کرنے کا شروع ہونے والا کام اب کلرسیداں تک آ پہنچا ہے اور آئندہ چند ایام میں یہ منصوبہ مکمل کرلیا جائے گا جبکہ دوسرے فیز میں چوآخالصہ سے دریائے جہلم کے کنارے دھانگلی تک پہلے کارپٹ سڑک تعمیر کی گئی شاہ خاکی میں پل کی تعمیر ممکن ہوئی جس کے بعد شاہ خاکی اور دھانگلی میں سڑک کے اندھے اور خطرناک موڑوں کو ختم کیا گیا اور اب شولڈرز کی تعمیر تیزی سے جاری ہے اور آمدہ چند ہفتوں میں اس کا کام بھی مکمل کرلیا جائے گا اس سارے معیاری کام کا کریڈٹ ایس ڈی او،سب انجینئر مرزا محمد یاسین اور دونوں تعمیراتی کمپنیوں کو جاتا ہے جن کی بدولت ایک معیاری سڑک کی تعمیر مکمل ہوئی اور کلرسیداں سے دھانگلی گھنٹوں کا سفر صرف بیس منٹ تک محیط ہو کر رہ گیا ہے سڑک کی تعمیر اس کی منظوری اور فنڈز کی فراہمی کا سارا کریڈٹ ہماری تینوں بڑی جماعتوں پاکستان پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف کو جاتا ہے جنہوں نے اس منصوبے کو سرد فیتے کی نذر ہونے سے بچائے رکھا۔

PML-N Youth Wing President Hails CM Maryam Nawaz’s Reforms as Historic, Credits Her for Punjab’s Rapid Progress

مریم نواز کے انقلابی اقدامات تاریخی ہیں، پنجاب کی ترقی کی اصل وجہ ان کی ذاتی دلچسپی ہے، شیخ حسن سرائیکی

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –30،جون، 2025) —مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کلرسیداں کے صدر شیخ حسن سرائیکی کے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے انقلابی اقدامات کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج پنجاب کی تیزرفتار ترقی کی اصل وجہ مریم نواز کی ذاتی توجہ اور دلچسپی ہے انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ پنجاب میں کاشتکاروں کو زرعی آلات کی فراہمی قرضوں کی ادائیگی بروقت اسپرے کے علاؤہ عام افراد کے لیئے سولرز کی فراہمی،رمضان میں نادار افراد کی امداد ستھرا پنجاب ایسے اقدامات ہیں جنہیں تاریخ ہمیشہ یاد رکھے گی انہوں نے کہا کہ اس وقت تحصیل کلرسیداں میں 8 سڑکوں کی تعمیر ومرمت کا کام جاری ہے پنجاب کے نئے بجٹ میں کلرسیداں کی 11 سڑکوں کے لیئے فنڈز مختص کیئے گئے ہیں ٹی ایچ کیو ہسپتال کلرسیداں میں ٹراما سینٹر اور کلرسیداں شہر میں نئے اسپورٹس اسٹیڈیم کی منظوری اور اس کے لیئے فنڈز کا اجرا کلرسیداں کے شہریوں کے لیئے لیگی ارکان اسمبلی راجہ اسامہ سرور اور راجہ صغیر احمد کے بڑے تحائف ہیں جس پر عوام علاقہ ان کی مشکور ہے۔

“Still a Long Way to Go”: PML-N MNA Qamar-ul-Islam Comments on PM Shehbaz’s Outreach to Chaudhry Nisar

“ہنوز دلی دور است” — وزیر اعظم کی چوہدری نثار سے ملاقات پر انجینئر قمرالسلام راجہ کا معنی خیز تبصرہ

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –30،جون، 2025) —ہنوز دلی دور است یہ مختصر اور معنی خیز تبصرہ مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی انجینئر قمرالسلام راجہ نے وزیراعظم شہباز شریف کی سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی کے گھر آمد اور انہیں مسلم لیگ ن میں بھرپور سیاسی کردار ادا کرنے کی دعوت کے بعد اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کیا ہے یاد رہے کہ چوہدری نثار علی خاں اور انجینئر قمرالسلام راجہ دو بار عام انتخابات میں ایک دوسرے کا مقابلہ کر چکے ہیں 2018 میں یہ دونوں یہاں سے ہار گئے تھے جبکہ 2024 کے انتخابات میں یہاں سے انجینئر قمراسلام راجہ کامیاب قرار پائے یہ آج کل ڈسڑکٹ ڈیولپمنٹ کمیٹی راولپنڈی کے سربراہ بھی ہیں

Show More

Related Articles

Back to top button