کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –29،جون، 2025) — مقدمہ درج کروانے کی رنجش پر دو بھائیوں نے تشدد کا نشانہ بنا کر ایک شخص کو زخمی کر دیا ۔تصور حسین سکنہ نمبل نے مقدمہ درج کروایا کہ میں گزشتہ روز ایک شیڈ کی صفائی چیک کر کے دوسرے شیڈ کی طرف جا رہا تھا کہ ہر دو پنڈورا کے قریب واقع پٹرول پمپ سے تھوڑا پیچھے عدنان شبیر اور وقاص شبیر سکنائے منیاندہ موٹر سائیکل پر آ گئے جنہوں نے اپنے موٹر موٹر سائیکل سے مجھے ہٹ کیا جس سے میں موٹر سائیکل سے گر گیا ۔عدنان نے پسٹل نکال لیا اور مجھے کہا کہ ہاتھ اوپر کرو اور مجھ گرے ہوئے کو لاتوں مکوں سے مارنا شروع کر دیا ۔وجہ عناد یہ ہے کہ عدنان وغیرہ کیخلاف کچھ عرصہ قبل میں نے مقدمہ درج کروا رکھا تھا اور اس رنج کی بنا پر عدنان وغیرہ نے مجھے زدو کوب کیا اور پسٹل تان کر قتل کرنے کی دھمکیاں دیتا رہا ۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi – June 29, 2025) — A man was injured after being assaulted by two brothers allegedly due to an old grudge related to a previous police case. Tasawwar Hussain, a resident of Numbal, filed a complaint stating that he was inspecting the cleanliness of one shed and heading toward another when he was attacked near the Pandori petrol pump by Adnan Shabbir and Waqas Shabbir, both residents of Minyanda.
According to Tasawar, the two approached on a motorcycle and intentionally hit him, causing him to fall. Adnan then pulled out a pistol and ordered him to raise his hands, before both brothers began physically assaulting him with punches and kicks. Tasawwar claims the motive behind the attack is an FIR he had lodged against Adnan and his associates some time ago. During the assault, Adnan allegedly pointed a pistol at him and issued death threats.
کلر سیداں: جعلی چیک دینے پر کاروباری شخص کو سنگین نتائج کی دھمکیاں
Kallar Syedan: Businessman Threatened After Receiving Bounced Cheque in Car Deal
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –29،جون، 2025) —محمد اشتیاق سکنہ ڈھوک ڈھیری کلر سیداں نے مقدمہ درج کروایا کہ طلحہ فیبرکس کے نام سے شاہراہ کشمیر کلر سیداں روڈپر اپنا کاروبار کرتا ہوں،پراپرٹی اور گاڑیوں کی خرید و فروخت کا کام بھی کرتا ہوں۔محمد ثاقب سے اچھی جان پہچان ہے جو کہ گوجر خان تھانہ میں ایک مقدمہ درج ہوا تھا جس میں مدعی مقدمہ محمد عاصم اور اس کے عزیز محمد ایاز کی موجودگی میں ثاقب محمود بھٹی کیساتھ ایک معاہدہ تحریر ہوا جس میں عمران اللہ اور میں بطور گواہ موجود تھے۔ اس ایگریمنٹ کے بعد میں نے رقم ادا کی اور ثاقب بھٹی نے ایک عدد سوزوکی سوفٹ کار میرے حوالے کی اور اپنی ایک عدد گاڑی سوزوک کیری ڈبہ کے کاغذات اور بائیو میٹر، چاپی اور ایک عدد چیک مالیتی چالیس لاکھ میرے حوالے کیا اور وعدہ کیا کی چیک کیش ہونے کے بعد وہ گاڑی اور کیری ڈبہ کے کاغذات واپس لے لیگا۔ میں نے چیک کیش کروانے کےلئے بنک میں جمع کروایا کو اکائونٹ میں مطلوبہ رقم نہ ہونے کی وجہ سے چیک ڈس آنر ہو گیا میں نے ثاقب بھٹی سے رابطہ کیا تو اس نے سنگین نتائج کی دھمکیاں دینی شروع کر دیں ۔
Kallar Syedan Bar Association Demands Establishment of Treasury Office in the Tehsil
کلر سیداں بار ایسوسی ایشن کا سرکاری خزانے کا دفتر قائم کرنے کا مطالبہ
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –29،جون، 2025) — کلرسیداں بار ایسوسی ایشن کے سیکرٹری سمیر حسن ایڈووکیٹ نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سے مطالبہ کیا ہے کہ تحصیل کلر سیداں میں سرکاری خزانے (ٹریژری) کا دفتر قائم کیا جائے ۔ انہوں نے ایک درخواست میں تحریر کیا کہ تحصیل کلرسیداں کو قائم ہوئے دو دہائیاں گزر چکی ہیں، لیکن تا حال یہاں سرکاری خزانے کا کوئی دفتر موجود نہیں، جس کی وجہ سے فیس جمع کروانے انتقالات کی ادائیگیوں، اور دیگر مالیاتی امور کی انجام دہی کے لیے لوگوں کو دور دراز کہوٹہ کا سفر کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے بورڈ آف ریونیو پنجاب، اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں، اور چیف سیکرٹری پنجاب کو بھی درخواست میں کہا ہے کہ کلر سیداں کے شہریوں کو اپنی ہی تحصیل میں سہولیات مہیا کرنا حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے، اور اس کا دیرپا حل یہی ہے کہ جلد از جلد ٹریژری برانچ کو کلر سیداں منتقل کی جائے۔
Kallar Syedan: Political and Social Figures Offer Condolences to Senior Journalist Raja Muhammad Saeed
کلر سیداں: سیاسی و سماجی شخصیات کا سینیئر صحافی راجہ محمد سعید سے اظہار تعزیت
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –29،جون، 2025) — پی ٹی آئی کے رہنما و سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان،ایس ڈی او پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ سب ڈویژن کہوٹہ/کلر سیداں چوہدری زعیم علی، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے ریٹائرڈ کلرک راجہ پرویز اختر ، سرپرست اعلی انجمن تاجران کلرسیداں حاجی ریاست حسین ،چوہدری عاصم گجر و دیگر نے سینیئر صحافی راجہ محمد سعید کی رہائش گاہ پر جا کر ان کے چھوٹے بھائی کی وفات پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی ہے۔
Kallar Syedan: Former Councillor and PML-N Youth Leaders Offer Condolences to Master Raja Yamin Adil
کلر سیداں: سابق کونسلر و مسلم لیگ ن رہنماؤں کا ماسٹر راجہ یامین عادل سے اظہار تعزیت
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –29،جون، 2025) —بلدیہ کلرسیداں کے سابق کونسلر عابد حسین زاہدی،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کلرسیداں سٹی کے صدر شیخ حسن سرائیکی،راجہ اعجاز مصطفی اعجاز نے چوآخالصہ کی ڈھوک بنگیال جا کر ماسٹر راجہ یامین عادل سے ملاقات کی اور ان کی اہلیہ کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
مسٹر تصور عرف ٹاوٹ کلر تحصيل کا ٹاوٹ ہے جو پیسے کے لیے لوگوں کو تنگ کرتا ہے۔ اب یہ عوام سے پوچھ لو کہ کتنی بار اس کو بازار میں اس کی حرکتوں کی وجہ سے مار پڑی ہے۔ یہ بندہ جھوٹے مقدمے بناتا ہے۔ اسے وزیراعلیٰ مریم نواز کمپلین پورٹل اور آئی جی پنجاب کو بھی رپورٹ کریں۔