DailyNewsGujarKhanHeadlinePothwar.com
Gujar Khan: Double Honor Killing in Jatli: Man Kills Wife and Her Alleged Lover
گوجرخان، جاتلی کے علاقے میں غیرت کے نام پر دوہرے قتل کی لرزہ خیز واردات، شوہر نے بیوی اور مبینہ آشنا کو موت کے گھاٹ اتار دیا

گوجرخان (پوٹوہار ڈاٹ کام، 29 جون 2025): جاتلی پولیس تھانہ کی حدود میں واقع دولتالہ قصبہ ایک لرزہ خیز دوہرے قتل کی واردات سے ہل کر رہ گیا، جہاں غیرت کے نام پر ایک شخص نے اپنی بیوی اور اس کے مبینہ آشنا کو قتل کر دیا۔ قاتل کی شناخت اسامہ کے نام سے ہوئی ہے، جو مقتولین کے ساتھ پشاور کا رہائشی بتایا جا رہا ہے۔
پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق، اسامہ نے پہلے اپنی بیوی، جس کی شناخت ت.ب کے نام سے ہوئی، کو 25 جون کی رات قتل کیا۔ اس کے بعد اس نے بیوی کی لاش دولتالہ ویٹرنری ہسپتال سے منسلک ایک عمارت کی چھت پر پھینک دی۔ دو روز بعد، 27 جون کی رات اس نے مبینہ آشنا، لیاقت، کو بھی گولی مار کر قتل کر دیا اور اس کی لاش کو خفیہ طور پر قریبی قبرستان میں دفن کر دیا۔

پولیس کو جب ان پرُاسرار اموات اور لاپتہ افراد کی اطلاع ملی تو تفتیش شروع کی گئی۔ جائے وقوعہ پر پہنچ کر پولیس نے خاتون کی لاش چھت سے برآمد کی، جبکہ لیاقت کی تدفین شدہ لاش بھی قبرستان سے نکال لی گئی۔ دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔




