DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan : Man from Gangothi village Kidnapped by Bandits; Ransom Demanded via Torture Video

کلر سیداں: شخص ڈاکوؤں کے ہاتھوں اغوا، تشدد کی ویڈیو کے ذریعے تاوان طلب

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –26،جون، 2025) —کلر سیداں کے نواحی علاقہ گنگوٹھی داخلی چوکپنڈوری کا رہائشی عبدالغفور نامی شخص کچے کے ڈاکوؤں کے ہاتھ لگ گیا۔ملزمان نے مغوی کو تشدد کرنے کی ویڈیو اس کے گھر والوں کو بھیج کر تاوان کا مطالبہ کر دیا ۔ مجیب الرحمان سکنہ گنگوٹھی نے مقدمہ درج کروایا کہ میں مزدوری کرتا ہوں ہم 6 بھائی جبکہ دو بہنیں ہیں ،میرا چھوٹا بھائی عبدالغفور جس کی عمر 37 برس ہے گھر میں ہی ہوتا ہے۔ مورخہ 20 جون ،گھر سے کپڑوں کے دو عدد جوڑے پیک کر کے یہ کہتے ہوئے چلا گیا کہ میں ضروری کام کے سلسلے میں جا رہا ہوں ،قریب شام 5 بجے، میں نے اپنے موبائل فون نمبر سے بھائی کے نمبر پر رابطہ کیا مگر اس کا موبائل فون بند ہونے کی وجہ سے رابطہ نہ ہو سکا۔بھائی کا موبائل فون مسلسل بند مل رہا ہے ۔اپنے طور پر بھائی کو تلاش کرتا رہا جس کا ابھی تک کوئی سراغ نہ مل سکا ۔ ادھر تھانہ کلر سیداں نے نامعلوم ملزمان کیخلاف اغوائ کا مقدمہ درج کر کے مغوی کی تلاش شروع کر دی۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi – June 26, 2025) – A resident of the Gangothi area near Kallar Syedan, identified as Abdul Ghafoor, has reportedly fallen into the hands of notorious bandits from the Kacha region. The kidnappers have sent a video of Abdul Ghafoor being tortured to his family and are demanding a ransom.

Mujeeb-ur-Rehman, a resident of Gangothi, filed a complaint stating: “I work as a labourer. We are six brothers and two sisters. My younger brother, Abdul Ghafoor, aged 37, usually stays at home. On June 20, he packed two sets of clothes and left the house, saying he had some urgent work to attend to. Around 5 PM that day, I tried calling him, but his phone was switched off. Since then, his mobile has remained unreachable. Despite my efforts to locate him, there has been no trace of him.”

Kallar Syedan Police Station has registered a kidnapping case against unknown persons and launched an investigation to find the abductee.

چوہدری نعیم اکمل کا یوسی غزن آباد سے آئندہ بلدیاتی الیکشن لڑنے کا اعلان

Chaudhry Naeem Akmal Announces Candidacy from UC Ghazanabad in Upcoming Local Elections

Chaudhry Naeem Akmal

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –26،جون، 2025) —شاہ باغ کے معروف کاروباری نوجوان اور مسلم لیگ لیبر ونگ کے عہدیدار چوہدری نعیم اکمل نے یوسی غزن آباد سے آئندہ بلدیاتی الیکشن لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ حقیقی معنوں میں حلقے کی بہتری اور تبدیلی کے خواہاں ہیں اب تعمیر و ترقی کے لیئے تازہ دم نوجوان قیادت کی اشد ضرورت ہے ہمیں روائتی ڈرائینگ روم کن سیاست ترک کرکے وقت کے مطابق فوری اور دورس فیصلے کرنے ہوں گے انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ لیگی ارکان اسمبلی اور عوام یوسی غزن آباد میرے انتخاب پر مہر ثبت کرکے میری کامیابی کو یقینی بنائیں گے

Peace and Security Measures for Muharram Discussed in Kallar Syedan Under AC’s Supervision

کلر سیداں: اسسٹنٹ کمشنر کی زیر صدارت محرم الحرام کے دوران امن و امان کے انتظامات کا جائزہ اجلاس

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –26،جون، 2025) — اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں کی زیر صدارت محرم الحرام کے دوران امن و امان کی فضائ بحال رکھنے کے سلسلے میں گزشتہ روز ان کے آفس میں اجلاس منعقد ہوا جس میں متعلقہ محکموں کے افسران، پولیس، میونسپل کیمیٹ ،محکمہ صحت اور امن کمیٹی کے نمائندگا ن نے شرکت کی۔ اجلاس میں محرم الحرام کے دوران امن و امان سمیت صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامات زیر بحث لائے گئے،اجلاس میں مجالس اور جلوسوں کے روٹس، سیکیورٹی پلان، بجلی و پانی کی بلا تعطل فراہمی، اور صفائی کے خصوصی اقدامات پر روشنی ڈالی گئی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ اداروں کو ہدایت دی کہ تمام تر انتظامات بروقت مکمل کیے جائیں اور کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے ذریعے خطے میں یگانگت،اتحاد اور امن کو فروغ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے تاکہ محرم الحرام پرامن اور عقیدت و احترام کے ساتھ گزارا جا سکے۔

Wife of Renowned Naat Khwan and Retired Teacher Raja Muhammad Yameen Adil Passes Away

ریٹائرڈ معلم و معروف نعت خواں راجہ محمد یامین عادل کی اہلیہ انتقال کر گئیں

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –26،جون، 2025) —ریٹائرڈ معلم معروف نعت خواں اور گھڑسوار راجہ محمد یامین عادل کی اہلیہ اور حافظ محمد طاھر یامین راجہ کی والدہ محترمہ انتقال کرگئیں نمازجنازہ چوآخالصہ کے قریب ڈہوک بنگیال میں ادا کی گئی جس میں مولانا عبد الشکور نقشبندی،کرنل خورشید اکبر،راجہ داؤد اکبر،بابو راجہ محمد عجائب،صوبیدار راجہ محمد الیاس،ڈاکٹر راجہ ربنواز،راجہ تجمل حسین،راجہ زاہد حسین،چوہدری وقاص گجر،قاضی سہیل افتخار،راجہ شفیق الحق، راشد کیانی،راجہ محمد ارشاد،دلشاد خان،طاہر محمود بھٹی،چوہدری شبیر،چوہدری مظہر حسین،چوہدری الفت حسین،طاہر عزیز مغل و دیگر نے شرکت کی۔

Wife of UBL Choa Khalsa Manager Chaudhry Waris Mehmood Passes Away; Funeral Held in Baikrabad

یو بی ایل چوآ خالصہ کے منیجر چوہدری وارث محمود کی اہلیہ انتقال کر گئیں، نماز جنازہ بیکڑاباد میں ادا کی گئی

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –26،جون، 2025) —یوبی ایل چوآخالصہ کے منیجر چوہدری وارث محمود کی اہلیہ انتقال کرگئیں نمازجنازہ بیکڑاباد میں ادا کی گئی جس میں ریٹائرڈ ایس ایس پی راجہ ظہیر ارشد،شبیر لنگڑیال،چوہدری ابرار حسین،چوہدری توقیراسلم،ماسٹر محمد آزاد مغل،حاجی محمد سعید،قاضی سہیل افتخار،بابو لیاقت بھٹی،علی افسر بھٹی،غضنفر علی منہاس،ماسٹر طارق منہاس،راجپ بشارت گلستان،چوہدری ابرار حسین گجر،راجہ شفیق الحق،بابو راجہ محمد عجائب،راجہ انوار الحق،اکرام الحق قریشی،الحاج خالد رضا،چوہدری مجید اشرف، چوہدری مظہر حسین، چوہدری الفت حسین، ماسٹر رمضان گجر و دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

تعزیت

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –26،جون، 2025) —مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی انجینئر قمرالسلام راجہ،کرنل انوار عباسی نے گاؤں بھلاکھر جا کر بزرگ لیگی رہنماؤں چوہدری ابرار حسین،چوہدری شیراز حسین سے ملاقات کی اور ان کے بھائی کی وفات پر فاتحہ خوانی کرتے ہوئے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اس موقع پر سابق سٹی ناظم کلرسیداں شیخ حسن ریاض،چوہدری فیصل حفیظ،چوہدری ثوبان ایاز،چوہدری توصیف شیراز بھی موجود تھے۔

Show More

Related Articles

Back to top button