DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta: Young Nurse from Kahuta Shot Dead in Rawalpindi’s Gulzar-e-Quaid, Police Launch Probe
راولپنڈی کے گلزار قائد میں نوجوان نرس سدرہ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا، پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں

کہوٹہ (پوٹھوار ڈاٹ کام، 26 جون 2025) — راولپنڈی کے علاقے گلزارِ قائد میں افسوسناک واقعے میں ایک نامعلوم حملہ آور نے نوجوان خاتون کو مدینہ کیش اینڈ کیری کے سامنے لوہے کے پیدل پل کے قریب گولی مار کر قتل کر دیا۔ مقتولہ کی شناخت سدرہ کے نام سے ہوئی ہے، جو کہ کہوٹہ کی رہائشی اور پیشے کے لحاظ سے نرس تھیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق، سدرہ کو سر کے پچھلے حصے پر گولی ماری گئی جس کے باعث وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں۔ مقتولہ الشفاء آئی ٹرسٹ اسپتال میں بطور نرس خدمات انجام دے رہی تھیں اور ان کی شادی کو 14 ماہ ہو چکے تھے، جبکہ ان کے شوہر بیرونِ ملک ملازمت کے سلسلے میں مقیم ہیں۔
واقعے کا مقدمہ تھانہ چکلالہ میں مقتولہ کے والد کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے فرانزک شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور سیف سٹی کیمروں کی مدد سے حملہ آوروں کا سراغ لگانے کی کوششیں جاری ہیں۔
سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) سید خالد حمدانی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی پوٹھوہار کو خصوصی تحقیقاتی ٹیمیں تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے۔ یہ ٹیمیں تکنیکی اور انسانی ذرائع استعمال کرتے ہوئے ملزمان تک پہنچنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ پولیس واقعے کی تفتیش تمام ممکنہ پہلوؤں، بشمول ذاتی اور پیشہ ورانہ محرکات، سے کر رہی ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق، واقعے میں ملوث عناصر کو جلد از جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ اس واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے، جبکہ شہریوں کی جانب سے سیکیورٹی اقدامات میں بہتری کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
Kahuta (Pothwar.com, June 26, 2025) — In a tragic incident in the Gulzar-e-Quaid area of Rawalpindi, an unidentified assailant shot and killed a young woman near the iron pedestrian bridge in front of Madina Cash and Carry. The victim has been identified as Sidra, a resident of Kahuta and a nurse by profession.
According to initial reports, Sidra was targeted with a gunshot to the back of the head, resulting in her immediate death at the scene. She was employed at Al-Shifa Eye Trust Hospital and had been married for 14 months. Her husband is reportedly working abroad.
The Chakala Police Station registered a murder case against unknown suspects based on a complaint filed by the victim’s father. Law enforcement officials collected forensic evidence from the crime scene, and footage from Safe City surveillance cameras is being reviewed to trace the suspect(s).
City Police Officer (CPO) Syed Khalid Hamdani has taken notice of the incident and directed SP Potohar to form special investigative teams. These teams will use both technical and human intelligence to trace the culprits. All possible angles, including personal and professional motives, are being examined during the investigation.
The police spokesperson stated that every effort is being made to apprehend those responsible and bring them to justice. The incident has sparked concern among local residents, with many calling for improved security in the area.
کہوٹہ میں پری مون سون بارش نے انتظامیہ کی نااہلی کا پول کھول دیا، گلیاں اور سڑکیں تالاب بن گئیں
Pre-Monsoon Rain Exposes Administrative Incompetence in Kahuta: Streets Turn into Lakes

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،26جون2025)
پری مون سون شروع ہوتے ہی بارش نے انتظامیہ کی نااہلی کا پول کھول دیا کہوٹہ کی گلیاں اور سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں بارش کا پانی لوگوں کے گھروں، دکانوں اور مساجد میں داخل ہو گیا پری مون سون شروع ہوتے ہی مسلسل دو گھنٹوں کی بارش نے جہاں کہوٹہ کی سڑکوں کو تالاب بنا دیا وہی انتظامیہ کی نا اہلی اور نالوں پر تجاوزات کی وجہ سے پانی لوگوں کے گھروں، دوکانوں، اور مساجد می داخل ہو گیا نکاسی آب نہ ہونے کی وجہ سے جہاں ہلکی سی بارش میں بھی سڑکیں تالاب بن جاتی ہیں وہی پری مون سون کی بارش نے تاریخ کے ریکارڈ توڑ دیے کئی فٹ تک پانی سڑکوں پر بہنے لگا سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگی سڑکوں پر کئیں فٹ تک پانی ہونے کی وجہ سے متعدد گاڑیاں بند ہونے کی وجہ سے دفاتر اور یونیورسٹیز جانے والوں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا ہے اہلیان علاقہ نے اعلی حکام سے فلفور ہنگامی بنیادوں نکاسی آب کے لیے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
Traffic Warden and Traders’ Association Reconcile, Resolve Dispute Amicably
ٹریفک وارڈن اور انجمن تاجران میں صلح، تمام تنازعہ خوش اسلوبی سے ختم

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،26جون2025)
ٹریفک وارڈن اور انجمن تاجران کے درمیان صلح، تمام معاملہ خوش اسلوبی سے خاتمہ۔ ٹریفک وارڈن کہوٹہ اور مقامی انجمن تاجران کے درمیان حالیہ پیش آنے والی غلط فہمی جس کے نتیجے میں ایف آئی آر بھی درج کی گئی تھی، اب افہام و تفہیم سے حل ہو چکی ہے۔ دونوں فریقین نے باہمی مشاورت سے معاملات کو سلجھایا اور صلح پر رضامندی ظاہر کی۔تفصیلات کے مطابق چند روز قبل ٹریفک کے نظام کے حوالے سے ایک واقعہ پیش آیا تھا جس پر مقامی تاجروں اور ٹریفک وارڈن کے درمیان تلخی پیدا ہوئی۔ بات ایف آئی آر کے اندراج تک جا پہنچی، جس سے شہر میں بے چینی کی لہر دوڑ گئی تھی تاہم بزرگوں اور مقامی انتظامیہ کی کوششوں سے دونوں فریقین نے ایک دوسرے کے مؤقف کو سنا اور غلط فہمی کو ختم کرتے ہوئے باہمی صلح کر لی۔ اس موقع پر انجمن تاجران کہوٹہ کے صدرراجہ امتیاز عالم نے کہا کہ ہم امن و امان کے قیام کے لیے ہمیشہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں گے۔ جبکہ ٹریفک وارڈن نے بھی تاجروں کے ساتھ تعاون اور حسن سلوک کی یقین دہانی کرائی شہری حلقوں نے اس مثبت پیش رفت کا خیرمقدم کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ آئندہ بھی تمام معاملات افہام و تفہیم سے حل کیے جائیں گے تاکہ شہر میں امن و امان قائم رہے۔
Senior PTI Worker Imran Khan Joins Pakistan Tehreek-e-Labbaik After Meeting with TLP Leader Hafiz Saad Rizvi
پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ کے سینئر کارکن عمران خان کی اپنے ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک لبیک کے امیر حافظ سعد رضوی سے ملاقات،پی ٹی آئی کو چھوڑ کر پاکستان تحریک لبیک میں شمولیت کا اعلان




