مٹو ر (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،23جون2025) سپورٹس کمپلیکس علیوٹ کو بہت جلد کھلاڑیوں کے لیے کھول دیا جائے گا جبکہ کہوٹہ کلب کو فعال کرنے کے لیے جلد اقدامات کیے جائیں گے کھیلوں کے فروغ کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے کورڈینٹیر ٹو ایم پی اے بریسٹر احمد صغیر راجہ کی صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر کو یقین دہانی و وعدہ تفصیل کے مطابق صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر جنجوعہ نے کہوٹہ کلب میں نوجوان رہنما مسلم لیگ ن حلقہ پی سات بریسٹر احمد صغیر راجہ سے خصوصی ملاقات کی، جس میں کہوٹہ کلب کی تزئین و آرائش، اس کی ازسرنو فعالی اور سپورٹس کمپلیکس علیوٹ کو نوجوانوں کے لئے فوری طور پر کھولنے کی درخواست کی گئی۔راجہ عمران ضمیر نے اس موقع پر راجہ احمد صغیر کو بتایا کہ کرنل وسیم جنجوعہ کا سپورٹ کمپلکس کی تعمیر میں اہم کردار ہے جسکو فراموش نہیں کیا جا سکتا اس موقع پر راجہ عمران ضمیر نے انہیں بتایا کہ کہوٹہ کے ہونہار نوجوان کھیلوں کے مواقع نہ ملنے کی وجہ سے ضائع ہو رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل صلاحیتوں سے مالا مال ہے مگر سہولیات کی کمی، بیتوجہی اور کھیل کا میدان نہ ہونے کے باعث بے راہ روی کا شکار ہو رہی ہے، جو کہ انتہائی تشویشناک اور افسوسناک ہے۔صدر پریس کلب کہوٹہ نے نے بریسٹر احمد صغیر راجہ کو بتایا کہ کہوٹہ کلب کی بنیادوں میں سابق صوبائی وزیر کرنل یامین مرحوم۔ راجہ گلشن ضمیرجنجوعہ،صوفی محمدایوب سمیت دیگر کئی افراد کا پسینہ گرا ہے اور آج کہوٹہ کلب کی خستہ حالی دیکھ کر افسوس ہوتا ہے۔اس موقع پر بریسٹر احمد صغیر راجہ نے یقین دہانی کرائی کہ وہ اس معاملے کو ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر سے بات کریں گے اور بہت جلد سپورٹس کمپلیکس علیوٹ کو کھلاڑیوں کے لئے کھول دیا جائے گا تاکہ نوجوانوں کو ایک مثبت اور صحت مند ماحول میسر آ سکے۔ راجہ احمد صغیر نے بتایا کہ حلقہ پی پی 7 کے لئے اربوں روپے کے ترقیاتی فنڈز منظور کرائے جا چکے ہیں اور جلد ہی علاقے میں خوشگوار تبدیلیاں دیکھنے کو ملیں گی، جن کا فائدہ براہِ راست عوام کو پہنچے گا۔اس اہم ملاقات کے موقع پر صدر مسلم لیگ ن کہوٹہ سٹی ڈاکٹر محمد عارف قریشی بھی موجود تھے، جنہوں نے صدر پریس کلب کہوٹہ کے مطالبات کی مکمل تائید کرتے ہوئے بریسٹر احمد صغیر راجہ نے درخواست کی کہ نوجوانوں سے جڑے ان مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔
Mator (Pothwar.com: Kabeer Ahmed Janjua – June 23, 2025): The Aliot Sports Complex will soon be opened for players, and prompt action is being planned to reactivate the Kahuta Club, according to a commitment made by Barrister Ahmed Sagheer Raja, Coordinator to MPA, during a special meeting with Raja Imran Zamir Janjua, President of Kahuta Press Club.
In the meeting held at the Kahuta Club, Raja Imran Zameer requested the immediate opening of the Aliot Sports Complex for local youth and the renovation and revival of the Kahuta Club. He emphasised the vital role played by Colonel Waseem Janjua in the construction of the sports complex, noting that his contributions must not be forgotten.
Highlighting the lack of sports opportunities, Raja Imran Zameer expressed concern that many talented youths in Kahuta are being deprived of development due to the absence of proper facilities and sports grounds. This neglect, he said, is driving the younger generation toward unproductive paths—a matter of deep concern and regret.
Raja Imran also pointed out that the Kahuta Club was built through the efforts and dedication of many individuals, including the late Provincial Minister Colonel Yamin, Raja Gulshan Zameer Janjua, and Sufi Muhammad Ayub. He lamented the club’s current deteriorated condition.
In response, Barrister Ahmed Sagheer assured that he would discuss the matter with the District Sports Officer and confirmed that the Aliot Sports Complex would be opened for players very soon. He stressed the need to provide youth with a healthy and positive environment.
Barrister Ahmed Sagheer further stated that development funds worth billions of rupees have already been approved for PP-7 constituency, and visible improvements in the region will be seen soon, benefiting the local population directly.
Also present during this important meeting was Dr. Muhammad Arif Qureshi, President of PML-N Kahuta City, who fully supported the demands made by the Kahuta Press Club and urged Barrister Ahmed Sagheer to address youth-related issues on a priority basis.
عید قربان پر شاندار صفائی انتظامات، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے آر ڈبلیو ایم سی کے 261 اہلکاروں میں انعامات تقسیم
Punjab CM Maryam Nawaz Distributes Rewards to RWMC Workers for Excellent Eid Cleanliness Arrangements in Kahuta
مٹو ر (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،23جون2025) عید قربان پرصفائی کے بہترین انتظامات پر وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی طرف سے آر ڈبلیو ایم سی کے عملہ صفائی کو انعامات، کہوٹہ کلب میں پروقار تقریب کا اہتمام،وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی طرف سے ہر ورکر دس ہزار فی کس کے حساب سے 2لاکھ 61ہزار روپے تقسیم کیے گے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ایوشہ ظفر،بریسٹر احمد صغیر راجہ،ڈاکٹر محمد عارف قریشی،رفاقت جنجوعہ سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں کی شرکت،261ورکروں میں چیک تقسیم کیے گے،بریسٹر احمد صغیر راجہ،ڈاکٹر محمد عارف قریشی،رفاقت جنجوعہ نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا شکریہ ادا کیا، تفصیل کے مطابق گذشتہ روزکہوٹہ کلب میں ایک ایم سی کہوٹہ کے زیر اہتمام ایک پر وقار تقریب کا اہتما م کیا گیا جس میں اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ایوشہ ظفر،ایم پی اے راجہ صغیر احمد کے فرزند بریسٹر احمد صغیر راجہ،سٹی صدر مسلم لیگ ن ڈاکٹر محمد عارف قریشی،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے صدر رفاقت جنجوعہ، چیف آفیسر ایم سی کہوٹہ مخدوم احمد بلال،سابق وائس چیئرمین ایم سی کہوٹہ ملک غلام مرتضیٰ،سابق چیئرمین راجہ ظفر بگہاروی،سابق ممبر ایم سی قاضی عبد القیوم،قاضی اخلاق کھٹڑ سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی اس موقع پر عید قربان پرصفائی کے بہترین انتظامات پر وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی طرف سے آر ڈبلیو ایم سی کے 261اہلکاروں میں دس ہزار فی کس کے حساب سے 2لاکھ 61ہزار روپے تقسیم کیے گے اس موقع پر ورکروں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز،اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ایوشہ ظفر،بریسٹر احمد صغیر راجہ،ڈاکٹر محمد عارف قریشی،رفاقت جنجوعہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔
Volleyball Challenge Match Held in Memory of Raja Suleman (Late) in Mohra Rajwal, Thoa Khalsa, Dignitaries Attend with Grand Reception
موہڑہ رجوال تھوہا خالصہ میں مرحوم راجہ سلیمان کی یاد میں والی بال چیلنج میچ، معزز مہمانوں کا شاندار استقبال
مٹو ر (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،23جون2025) موہڑہ رجوال تھوہا خالصہ میں ممبر راجہ سلیمان (مرحوم) کی یاد میں چیلنج شوٹنگ والی بال میچ مسلم لیگی رہنماؤں سابق امیدوار برائے MPAسابق ناظم و چیئرمین راجہ ندیم احمد، بریسٹر احمد صغیر راجہ، نوجوان قیادت راجہ عرفان سرور امیدوار برائے چیئرمین یونین کونسل مٹور، بار سلوناسپین کے معروف بزنس مین معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ علی اصغر،راجہ اویس جنجوعہ مٹور، راجہ اکرام جنجوعہ مٹور نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی،معزز مہمانوں کی گراؤئنڈ آمد پر پر تباک استقبال،ڈھول کی تھاپ پر گھوڑوں کا ڈانس، پھولوں کی پتیاں نچاور کیں گی،اس موقع پر عوام علاقہ کو ایک خوبصورت میچ دیکھنے کو ملا،چیلنج شوٹنگ والی بال میچ ساہیں عامر، ساہیں شوکت، راجہ ارسلان رضاء،ساہیں مختار،ساہیں آصف، ساہیں امتیاز کے زیر انتظام منعقد ہو ا جیتنے والی ٹیم کو مہمان گرامی سابق امیدوار برائے MPAسابق ناظم و چیئرمین راجہ ندیم احمد، بریسٹر احمد صغیر راجہ، نوجوان قیادت راجہ عرفان سرور امیدوار برائے چیئرمین یونین کونسل مٹور، بار سلوناسپین کے معروف بزنس مین معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ علی اصغر،راجہ اویس جنجوعہ مٹور، راجہ اکرام جنجوعہ مٹور نے 50ہزار نقد اور ساتھ خوبصورت ٹرافی دی جبکہ رنر اپ ٹیم کو 30نقد اور ساتھ ٹرافی دی گی، شائقین نے اچھے میچ کے انعقاد پر منتظمین کا شکریہ اد ا کیا۔