DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Spectacular Kabaddi Match Concludes in Kahuta’s Union Council Lehri

کہوٹہ کی یونین کونسل لہڑی میں شاندار کبڈی میچ

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,عمران ضمیر ،20,جون2025) – تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل لہڑی میں کبڈی میچ کا شاندار کھیل خوبصورت مقابلے کے بعد اختتام پذیر ہو گیا۔ مہما ن خصوصی مسلم لیگ (ن) کے ممبرصوبائی اسمبلی راجہ صغیر احمد نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیئے جبکہ ا س موقع پر ایم پی اے راجہ صغیر احمد نے کہا کہ کبڈی ہمارے علاقے پوٹھوہار کی ثقافت ہے۔ کبڈی کے فروغ کے لیئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں گے۔ جس علاقہ کے گراؤنڈ آباد ہوں وہاں کہ ہسپتال ویران ہوتے ہیں۔ اس موقع پر ہزاروں کی تعدا د میں شائقین کبڈی لطف اندوز ہوئے۔ مہماہ ن خصوصی راجہ صغیر احمد کی آمد پر انتظامیہ کمیٹی کی جانب سے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے گئے اور پر تپاک استقبال کیا گیا۔

Kahuta (Pothwar.com, Imran Zamir, June 20, 2025)
A thrilling kabaddi match concluded successfully in the Union Council Lehri of Tehsil Kahuta. The event showcased a vibrant and competitive game, drawing the attention of thousands of kabaddi enthusiasts.

The chief guest, Member of the Provincial Assembly (PML-N) Raja Sagheer Ahmed, distributed prizes among the players. Speaking on the occasion, MPA Raja Sagheer highlighted kabaddi as a core part of Pothohar’s cultural identity and promised to utilise all available resources for its promotion.

He stated, “Where playgrounds are lively, hospitals remain empty”, emphasising the importance of sports in maintaining a healthy society.

The arrival of the chief guest was celebrated enthusiastically by the organising committee with traditional dhol beats and bhangra dances, marking a warm and festive welcome.

کہوٹہ میں ڈینگی سے بچاؤ اور آگاہی مہم کے تحت سیمینار کا انعقاد

Dengue Awareness and Training Seminar Held at Qadeer Municipal Library Hall, Kahuta

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,عمران ضمیر ،20,جون2025) – ڈینگی سے بچاؤ اور آگاہی مہم و ٹریننگ کے سلسلہ میں قدیر میونسپل لائبریری ہال کہوٹہ میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار کی صدارت ڈپٹی ڈائریکٹر ہیلتھ کیئر کمیشن راولپنڈی ڈاکٹر محمد رفیق نے کی جبکہ میز بانی کے فرائض ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کہوٹہ ڈاکٹر عمر نے سرانجام دیئے۔ ایم ایس تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتا ل کہوٹہ ڈاکٹر ثمینہ خان بھٹی،محکمہ ہیلتھ کہوٹہ کے افسران چوہدری قلب اور سیمینار میں تحصیل کہوٹہ سے پرائیویٹ ہسپتالوں کے ڈاکٹروں، صدر مسلم لیگ (ن) کہوٹہ سٹی والشہبار میڈیکل کمپلیکس کہوٹہ کے سی ای او ڈاکٹر محمد عارف قریشی، شفاء کلینک کہوٹہ کے سی ای او کیپٹن (ر) ڈاکٹر محمد شفیق، قاضی شفقت اور دیگر محکمہ ہیلتھ کہوٹہ کے افسران اور خواتین سمیت لیڈیز ہیلتھ ورکرز نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ڈاکٹرمحمد رفیق اور ڈاکٹر عمر نے اپنے خطاب میں ڈینگی سے بچاؤ اور اس کے علاج کے حوالے سے شرکاء کو ٹریننگ دی اور کہا کہ ڈینگی سے بچنے کے لیے صفائی انتہائی ضرور ی ہے۔ کسی بھی کھلی جگہ یا کھلے برتن وغیرہ میں پانی مسلسل کھڑا رہنے سے ڈینگی پروا ن چڑھتا ہے۔اس موقع پر سیمینار کے اختتام پر صدر مسلم لیگ (ن) کہوٹہ سٹی ڈاکٹر محمد عارف قریشی نے مہمانون اور شرکاء سیمینار کے اعزاز میں اپنی رہائشگاہ کہوٹہ شہر میں پر تکلف ظہرانہ دیا۔

Former MPAs and PTI Leaders Attend Funeral of Abid Kayani’s Mother in Kahuta


کہوٹہ: سابق نائب ناظم عابد کیانی کی والدہ کی نماز جنازہ میں سابق ارکان اسمبلی اور تحریک انصاف کے رہنماؤں کی بڑی تعداد میں شرکت

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,عمران ضمیر ،20,جون2025) – سابق ڈی ایس پی عبدالمجید کیانی کی بھابھی اور سیاسی و سماجی شخصیت سابق نائب ناظم عابد کیانی کی والدہ کی نماز جنازہ میں سابق ممبران اسمبلی اور تحریک انصاف کے رہنماؤں میجر لطاسب ستی، کرنل شبیر اعوان، خورشید ستی اور دیگر نے بڑی تعدا د میں شرکت کی۔

Kahuta Administration Missing in Action as Prices Soar and Adulterated Food Spreads Illness

کہوٹہ انتظامیہ غائب، مہنگائی آسمان پر، ناقص اشیاء سے عوام بیمار ہونے لگے

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،20جون2025)
کہوٹہ انتظامیہ(ائر کنڈیشن) والے کمروں تک محدود، عوام تاجروں کے ہاتھوں لٹنے لگے، فروٹ، سبزی، گوشت اور اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔ دوکانداروں کی من مانی کی وجہ سے عام آدمی اور سفید پوش طبقہ آخری سانسیں لینے پر مجبور ہوٹلوں میں ناقص کھانوں کی وجہ سے عوام مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے۔ تفصیلات کے مطابق کہوٹہ اور گر د نواح میں اشیائے خوردو نوش اتنی مہنگی ہو چکی ہیں کہ عام آدمی خرید بھی نہیں سکتا۔ عید کے بعد گوشت، مرغی اور مچھلی وغیرہ لینے کے لیے غریب آدمی سوچ بھی نہیں سکتا لاغراور بیمار جانوروں کو اکثر اوقات ذبح کیا جاتا ہے۔ کریانہ دو کا مداروں نے ملاوٹ شدہ اشیاء فروخت کرنا شروع کر دی ہیں۔ فروٹ اور سبزی فروشوں نے عوام دن میں تارے دکھا دیئے ہیں اور دوکاندار خود ساختہ ریٹ لگا کر لوگوں کو لوٹ رہے ہیں۔ ہوٹلوں میں ناقص کھانوں اور مختلف مصالحہ جات کی وجہ سے لوگ معدہ، جگر اور پیٹ کی مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ہیں۔ سیالکوٹ کی عوام نے وزیر اعلیٰ پنجاب، کمشنرراولپنڈی اور دیگر اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button