Kahuta: Tragic Incident: 44-Year-Old Man Drowns in Karot Dam, Body Recovered After Two Days
المناک واقعہ: 44 سالہ شخص کروٹ ڈیم میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا، لاش دو دن بعد برآمد
Kabir Ahmed Janjua13 hours ago
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،14جون2025) گوہڑہ راجگان کا رہائشی 44سالہ شخص کہوٹہ کروٹ ڈیم میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا،ڈیم میں نہاتے ہوئے ڈوب جانے والے راجہ مہیب کی ڈیڈ باڈی ریسکیو 1122کہوٹہ نے 2دن کے بعد نکال لی، مرحوم کی نمازے جنازہ میں بڑھی تعداد میں سیاسی،سماجی و مذہبی شخصیات کی شرکت،تفصیل کے مطابقکہوٹہ گوہڑہ راجگان کے رہائشی معروف ٹرانسپورٹر وممتاز سیاسی وسماجی شخصیت راجہ مجید کا بھانجا،راجہ وحید آف گوہڑہ راجگان حال مقیم فرانس کا چھوٹا بھائی،راجہ احتشام افضل عرف شاموں کا خالہ زاد بھائی، راجہ ظہور آف گوہڑہ راجگان، راجہ وقاص مجید آف گوہڑہ راجگان، راجہ بلال مجید آف گوہڑہ راجگان، راجہ اظہار مجید آف گوہڑ ہ راجگان،راجہ امان مجید آف گوہڑہ راجگان اور راجہ خورشید آف گوہڑہ راجگان کا کزن راجہ مہیب گذشتہ دو دن قبل کہوٹہ کروٹ ڈیم میں نہاتے ہوئے ڈوب گیااس کی ڈیڈ ھ باڈی ریسکیو 1122کہوٹہ کے عملے نے 2دن کے بعد نکال لی، مرحوم کی نمازے جنازہ ان کے آبائی گاؤں گوہڑہ راجگان میں ادا کیا گیا نمازے جنازہ میں بڑھی تعداد میں سیاسی،سماجی و مذہبی شخصیات کی شرکت۔
Mator (Pohtwar.com, Kabir Ahmed Janjua – June 14, 2025): A 44-year-old man from Gohra Rajgaan tragically drowned while bathing in the Karot Dam near Kahuta. The deceased, identified as Raja Mohaib, was a well-known figure in the community. After an intensive two-day search, Rescue 1122 Kahuta successfully recovered the body.
Raja Mohaib was the nephew of renowned transporter and prominent political and social personality Raja Majeed, and the younger brother of Raja Waheed of Gohra Rajgaan, currently residing in France. He was also a cousin of several notable individuals from the area, including Raja Ehtesham Afzal (Shamo), Raja Zahoor, Raja Waqas Majeed, Raja Bilal Majeed, Raja Izhar Majeed, Raja Aman Majeed, and Raja Khurshid.
The funeral prayer was held in his native village, Gohra Rajgaan, and was attended by a large number of political, social, and religious figures from the region.
مسلم لیگ ن کے ایم پی اے راجہ صغیر احمد کا بجٹ کے بعد حلقے میں تاریخی ترقیاتی دور کا اعلان
PML-N MPA Raja Sagheer Ahmad Vows Historic Development in PP-7 After Budget Approval
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،13جون2025) مسلم لیگ ن کے ایم پی اے راجہ صغیر احمد نے اپنے آفس مٹور میں عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حلقے کی عوام دیکھے گی انشاء اللہ ترقیاتی کاموں کے حوالے ایک تاریخ رقم کروں گا،دونوں تحصیلوں کہوٹہ اور کلر میں نظر دوڑاہیں ہر طرف کام ہی کام نظر آہیں انشاء اللہ بجٹ کے بعد حلقے میں ترقیاتی کاموں کا ایک نیا دور شروع ہو گا، تعلیم اور صحت کے میدان میں ایک نمایاں بہتری آئے ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کے ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون راجہ صغیر احمد نے اپنے آفس (باوا فرید عوامی سیکرٹریٹ مٹور) میں آئے ہوئے حلقے معززین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے بہترین اور قابل عمل بجٹ پیش کر کے عوام کے دل جیت لئے ہیں، موجودہ معاشی حالات کے پیش نظر وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں وہ پینشنز میں اضافہ و دیگر معاشی اصلاحات خوش آئند ہیں، بجٹ سے عام آدمی کو نہایت ریلیف ملے گا، وہ دن دور نہیں جب پاکستان ترقی یافتہ اور خوشحال بنے گا، وفاق کا متوازن و مثالی بجٹ پیش کیا جانا حکومت کی ترجیحات کا عکاس ہے، وفاقی بجٹ سے غربت کے خاتمے سمیت تمام عوامی مسائل کے حل میں بڑی مدد ملے گی تعلیم و صحت کی سہولیات ہر فرد کو میسر آئیں گی اور علاقائی تعمیر و ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔