London: Raja Tahir Iqbal Janjua Elected President of PML-N UK Yorkshire & Humber
راجہ طاہر اقبال جنجوعہ کو مسلم لیگ ن یو کے یارکشائر اینڈ ہمبر کا صدر منتخب
Kabir Ahmed Janjua21 hours ago
انگلینڈ/کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،12جون2025) کہوٹہ ٹپیالی راجگان کے رہائشی حال مقیم انگلینڈ راجہ طاہر اقبال جنجوعہ کو مسلم لیگ ن UK یارکشائر اینڈ ہمبر کا صدر منتخب کر لیا گیا،ایم پی اے راجہ صغیر احمدسمیت،لیگی قائدین سیاسی وسماجی شخصیات، ساتھیوں، دوستوں کی طرف سے مبارکباد، تفصیل کے مطابق تحصیل کہوٹہ کے علاقہ پیالی راجگان کے رہائشی راجہ طاہر اقبال جنجوعہ حال مقیم یو کے کو پاکستان مسلم لیگ ن یوکے یارکشائر اینڈ ہمبر کا صدر منتخب کردیا گیا، راجہ طاہر اقبال جنجوعہ کو صدر منتخب ہونے پر پاکستان مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کے ایم پی اے راجہ صغیر احمد، سٹی صدر مسلم لیگ ن ڈاکٹر محمد عارف قریشی، صدر مسلم لیگ ن یو تھ ونگ تحصیل کہوٹہ رفاقت جنجوعہ،راجہ عبدالرزاق (مرحوم) فنڈویشن کے چیئرمین راجہ مدثر رزاق جنجوعہ،سابق چیئرمین و ناظم راجہ ندیم احمد، سابق کونسلر شیخ محمود، گل سراج غوری، شیخ شکیل احمد، صحافی کبیر احمد جنجوعہ نے دلی مبارکباد پیش کی ہے، راجہ طاہر اقبال جنجوعہ نے بیان میں کہا کہ قیادت کا شکریہ ادا کر تا ہوں انہوں نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے انشاء اللہ اس پر پورا اتروں اور پارٹی کے لیے دن رات کام کروں گا۔
Kahuta/England (Pothwar.com, Kabir Ahmad Janjua – June 12, 2025) — Raja Tahir Iqbal Janjua, a resident of Tapiali Rajgan in Kahuta now living in England, has been elected as the President of Pakistan Muslim League-N (PML-N) UK Yorkshire & Humber.
On this occasion, numerous political and social leaders, including MPA Raja Sagheer Ahmed, City President Dr. Muhammad Arif Qureshi, President of PML-N Youth Wing Kahuta Rafaqat Janjua, Chairman of Raja Abdul Razzaq Foundation Raja Mudassir Razaq Janjua, former Chairman and Nazim Raja Nadeem Ahmed, former Councillor Sheikh Mahmood, and journalist Kabir Ahmad Janju, extended their heartfelt congratulations.
Raja Tahir Iqbal Janjua expressed gratitude to the leadership for their trust and assured that he will work tirelessly for the party’s progress. “I thank the leadership for the confidence they have shown in me, and God willing, I will fulfil this trust and dedicate myself to the party day and night,” he said.
ڈھوک مغلاں کے ڈاکٹر مدثر اقبال نے برطانیہ سے نیورولوجی میں ایف آر سی پی کی ڈگری حاصل کرکے کلر سیداں کا نام روشن کر دیا
Dr. Mudassir Iqbal from Dhok Mughlan Earns FRCP in Neurology from UK, Brings Pride to Kallar Syedan
برطانیہ /کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –13،جون، 2025) —سرصوبہ شاہ کی نواحی بستی ڈہوک مغلاں سے تعلق رکھنے والے معروف کاروباری ماسٹر محمد آزاد اور برطانیہ میں مقیم محمد سہراب مغل کے بہنوئی ڈاکٹر مدثر اقبال نے برطانیہ سے نیورولوجی میں ڈگری حاصل کرکے عوام علاؤہ کا نام روشن کیا ہے ڈاکٹر مدثر اقبال کا تعلق بھی ڈہوک مغلاں سے ہے اور یہ آج کل کینیڈا میں مقیم ہیں ڈاکٹر مدثر اقبال نے 1999 میں کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج سے ایم بی بی ایس کی ڈگری لی تو 2005 میں آئرلینڈ سے انٹرنل میڈیسن میں ایم آر سی پی آئی میں ڈگری حاصل کرلی پھر یہ 2012 میں آئرلینڈ سے ہی نیورولوجی میں سی ایس سی ایس ٹی کرنے میں کامیاب رہے اور حال ہی میں انہوں نے جون 2025 میں نیورولوجی میں ایف آر سی پی کی ڈگری برطانیہ سے حاصل کرکے بڑا سنگ میل عبور کرنے میں کامیاب رہے جس سے ان کے عزیز و اقارب ہی نہیں بلکہ کلرسیداں کے عام افراد بھی ان کی ان کامیابیوں پر نازاں ہیں۔
Father and Daughter from UC Sui Cheemian Die in House Fire in Yorkshire; Second Daughter Hospitalized
یارکشائر میں گھر میں آگ لگنے سے یوسی سوئی چیمیاں نژاد باپ اور بیٹی جاں بحق، دوسری بیٹی زخمی
برطانیہ/ یوسی سوئی چیمیاں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –13،جون، 2025) —برطانیہ کے علاقہ یارک شائر میں گھر میں آگ لگنے سے پاکستانی نژاد باپ بیٹی جاں بحق جبکہ دوسری بیٹی ہسپتال میں زیر علاج ہے یہ واقعہ یارک شائر کے قصبہ ہیکمندوابیک میں پاکستانی نژاد برطانوی شہری 38 سالہ صہیب چیمہ کے گھر اس وقت پیش آیا جب ان کی اہلیہ حج بیت اللہ کے لیئے سعودی عرب گئی ہوئی تھیں وقوعہ کے روز رات گئے تین بجے صہیب چیمہ کام سے گھر آئے اور کپڑے دھونے کے لیئے واشنگ مشین چلائی اور سو گئے جس کے بعد شارٹ سرکٹ سے آگ بھڑک اٹھی جس سے صہیب چیمہ اور ان کی 9 سالہ بیٹی جھلس کر جاں بحق ہو گئے جبکہ ان کی ایک گیارہ سالہ بیٹی تاحال مقامی ہسپتال میں زیر علاج ہے ایک بیٹا حادثے کے روز اپنی نانی کے گھر جانے کے باعث محفوظ رھا، حادثے میں جاں کی بازی ہار جانے والے باپ بیٹی کو جمعرات کو برطانیہ میں ہی سپرد خاک کردیا گیا صہیب چیمہ کا تعلق یوسی سوئی چیمیاں سے تھا یہ حاجی زاہد چیمہ کے فرزند اور چوہدری تنویر چیمہ کے بھانجے تھے۔
IN manada, it’s the rich versus the poor, the poor always get the stick. Poor man, hello jail.Hope they come to some sort of arrangement, very unlikely.
IN manada, it’s the rich versus the poor, the poor always get the stick. Poor man, hello jail.Hope they come to some sort of arrangement, very unlikely.