12 June 2025DailyNewsHeadlineOverseas newsPothwar.com
London: Tragedy in Heckmondwike: Father and Daughter Die in House Fire, Investigation Underway
ویسٹ یارکشائر میں افسوسناک واقعہ: باپ اور بیٹی گھر میں آگ لگنے سے جاں بحق، تحقیقات جاری

لندن (پوٹھوار ڈاٹ کام، محمد نصیر راجہ – 12 جون 2025): ویسٹ یارکشائر کے علاقے ہیکمنڈوائک میں واقع رسل کلوز میں ایک گھر میں آگ لگنے سے 38 سالہ سہیب احمد اور ان کی نو سالہ بیٹی مناہل احمدآف یوسی سوئی چیمیاں جاں بحق ہو گئے۔ پولیس نے دونوں کی شناخت جاری کر دی ہے۔
پولیس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ اتوار کے روز پیش آیا، جب گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔
سہیب احمد کی 11 سالہ بیٹی بھی شدید زخمی حالت میں ہسپتال میں زیرِ علاج ہے، جہاں ڈاکٹروں کے مطابق اس کی حالت “تشویشناک مگر مستحکم” ہے۔
ویسٹ یارکشائر پولیس کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔کرکلیز کونسلر علی ارشد نے پیر کے روز بتایا کہ حادثے کے وقت بچی کی ماں ملک سے باہر تھی، جبکہ خاندان کا تیسرا بچہ، ایک لڑکا، اپنے دادا دادی کے ساتھ مقیم تھا۔
یہ واقعہ مقامی کمیونٹی کے لیے انتہائی صدمہ انگیز ہے، اور عوام کی جانب سے متاثرہ خاندان کے ساتھ گہرے ہمدردی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ پولیس جلد مزید تفصیلات فراہم کرے گی۔
London (Pothwar.com, Mohammad Naseer Raja – June 12, 2025): A father and his nine-year-old daughter who died in a house fire in West Yorkshire have been named by police as Sohaib Ahmed, 38, and Manahal Ahmed of UC Sui Cheemian.
Both died following a blaze at a property in Russell Close, Heckmondwike, on Sunday.
West Yorkshire Police said Mr Ahmed’s 11-year-old daughter, who was seriously injured in the fire, remained in hospital, where her condition was described as “critical but stable”.
A force spokesperson said an investigation into the cause of the fire was ongoing. Speaking on Monday, Kirklees councillor Ali Arshad said the girl’s mother had been out of the country when the fire broke out, while a third child, a boy, had been staying with his grandparents.