11 June 2025DailyNewsHeadlineOverseas newsPothwar.com

London: Mohammed Mehmood charged with the murder of Muhammad Junaid Khan in Bradford

لندن: بریڈ فورڈ میں محمد جنید خان کے قتل کے الزام میں محمد محمود پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔

لندن (پوٹھوار ڈاٹ کام، محمد نصیر راجہ – 11 جون 2025): محمد محمود پر بریڈ فورڈ میں چھریوں کے وار کر کے جان لیوا 19 سالہ محمد جنید خان کے قتل کا الزام عائد کر دیا گیا ہے۔
محمد جنید خان جمعہ کو شہر کے ویسٹ باؤلنگ ایریا میں لوفریگ سٹریٹ پر 27 سالہ نوجوان اور 24 سالہ شخص نے چاقو کے وار کر کے ہلاک کر دیا۔
ویسٹ یارکشائر پولیس نے بتایا کہ ووڈرائیڈ روڈ، بریڈ فورڈ کے 18 سالہ محمد محمود پر قتل کی کوشش، حقیقی جسمانی نقصان پہنچانے اور عوامی مقام پر چاقو رکھنے کا بھی الزام ہے۔
فورس نے کہا کہ مسٹر محمود کو ریمانڈ پر تحویل میں لے لیا گیا اور بعد میں بریڈ فورڈ مجسٹریٹس کی عدالت میں پیش ہونا ہے۔
بلیک میلنگ کے شبہ میں گرفتار 17 سالہ نوجوان کو مزید تفتیش کے لیے ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔
انکوائری میں سات دیگر افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، جن کو یا تو ضمانت پر رکھا گیا ہے یا تفتیش کے تحت رہا کیا گیا ہے۔

London (Pothwar.com, Mohammad Naseer Raja – June 11, 2025): Mohammed Mehmood has been charged with the murder of Muhammad Junaid Khan, a 19-year-old man who was fatally stabbed in Bradford.

Muhammad Junaid Khan died on Loughrigg Street, in the West Bowling area of the city, on Friday, with a 27-year-old man and a 24-year-old man also stabbed.

Mohammed Mehmood, 18, of Woodroyd Road, Bradford, is also charged with attempted murder, assault causing actual bodily harm and possession of a knife in a public place, West Yorkshire Police said.

Mr Mehmood was remanded into custody, the force said, and is due to appear at Bradford Magistrates’ Court later.

A 17-year-old arrested on suspicion of blackmail has been bailed pending further investigations.

The inquiry has seen seven others arrested, with those held either bailed or released under investigation.

چوہدری محمد عرفان اور رئیسہ کا نکاح ترکیہ کی تاریخی نیلی مسجد میں انجام پایا

Nikah Ceremony of Chaudhry Muhammad Irfan and Raeesa Held at Istanbul’s Historic Blue Mosque

ڈیوزبری۔ یوکے (پوٹھوار ڈاٹ کوم – 11, جون، 2025):انگلینڈ کے چوہدری محمد لیاقت کے صاحبزادے کا نکاح استنبول کی بلیو مسجد میں ہوا۔ برٹش کشمیری فیملیز اور پاکستان سے آنے والے خاندان اور مہمان ایک ہفتہ تک ترکیہ میں قیام پزیر رہے۔ برمنگھم کے چوہدری محمد لیاقت کے بیٹے چوہدری محمد عرفان اور ڈیوزبری (یوکے) کے چوہدری محمد کبیر کی صاحبزادی رئیسہ کی رسم نکاح کی تقریب دو براعظموں ایشیا اور یورپ کو ملانے والے عظیم مُلک ترکیہ کے شہر استنبول کی تاریخی نیلی مسجد (بلیو ماسک) میں منعقد ہوئی۔ مئی دو ہزار پچیس 2025 کو ترکیہ میں منعقدہ اس پُرمسرت تقریب میں برطانیہ اور پاکستان سے گئے ہوئے ڈیرھ سو افراد نے شرکت کی۔ سلطان احمد مسجد جسے بلیو مسجد کہا جاتا ہے۔ تاریخی نوعیت کی ہے۔ جو ترکی کے سلاطین کے عہد میں سولہ سو تعمیرسترہ میں کی گئی تھی۔ جسے دیکھنے کیلئے دنیا بھر کے سیاح بھی جاتے ہیں۔ چوہدری محمد لیاقت کے بیٹے اور چوہدری محمد کبیر کی بیٹی کا نکاح جامع مسجد (بلیو مسجد) کے امام صاحب نے پڑھایا۔ خطبہ نکاح ہوا۔ نکاح کے بعد مٹھائی تقسیم کی گئی۔ بعد ازاں استنبول کے ایک ویڈنگ ہال میں نکاح کی تقریب میں شریک تمام مہمانوں کو کھانا کھلایا گیا۔ جبکہ شام کو سیر و تفریحی اور سیاحت کی گئی۔ اس موقع پر شام کو باسفورس میں چار گھنٹے تک دریا میں کشتی کی سیر کی گئی۔ وہاں خوب رونق و میلہ ہوا۔ جس سے تقریب کو چار چاند لگ گئے۔ ترکیہ میں قیام کے دوران تمام مہمانوں نے مختلف تاریخی مقامات دیکھے۔ شاپنگ کی جبکہ سیر و سیاحت سے لطف اندوز ہوئے۔ یوں سب کو مشترکہ طور پر ترکیہ میں یورپ کے سب سے برے شہر استنبول کو دیکھنے کا موقع ملا۔ برطانیہ سے گئے ہوئے افراد نے وہاں ایک ہفتہ تک قیام کیا۔ اور پھر واپس برطانیہ لوٹ آئے۔رسم نکاح کی تقریب میں شرکت کرنے والے مہمانوں میں لندن سے پروفیسر محمد حسین چوھان کی فیملی، برمنگھم سے چوھدری نور محمد کی فیملی، حاجی محمد اسماعیل کی فیملی، چوہدری محمد لیاقت کی فیملی، ارشد کی فیملی، محمد رشید کی فیملی، محمد امجد کی فیملی، ادریس کی فیملی، محمد طاہر کی فیملی، محمد نذارت کی فیملی، چوہدری محمد رشید ن لیگ کی فیملی، احسان الحق کی فیملی جبکہ ڈیوزبری سے حاجی محمد شفیع کی فیملی، چوہدری محمد کبیر کی فیملی، محمد خلیل کی فیملی، محمد صدیق کی فیملی، محمد قدیر کی فیملی، محمد بشیر کی فیملی، محمد شکیل کی فیملی، سلاؤ سے محمد ایاز اور برمنگھم سے حاجی محمد اکبر کے صاحبزادے واجد اکبر جبکہ اسلام آباد پاکستان سے تشریف لانے والے دوست و احباب اور عزیز و اقارب و دیگر موجود تھے۔

Khurram Shehzad Rajput Returns to the UK After a Successful Visit to Pakistan, Warmly Welcomed at Heathrow Airport

خرم شہزاد راجپوت پاکستان کے کامیاب دورے کے بعد وطن واپس، ہیتھرو ایئرپورٹ لندن پر پرتپاک استقبال

لندن۔یوکے (پوٹھوار ڈاٹ کوم – 11, جون، 2025): خُرم شہزاد راجپوت پاکستان کے کامیاب دورے کے بعد برطانیہ واپس پہنچ آئے ہیں۔ ہیتھرو ائر پورٹ لندن پر انہیں عزیز و اقارب، دوست و احباب، کارکنان اور کمیونٹی ممبران نے خوش آمدید کہا۔ ہار پہنائے اور پھولوں کے گلدستے پیش کیے۔ جس پر سماجی کارکن نے ان کا شکریہ ادا کیا۔ کمیونٹی کی خدمت میں پیش پیش سرگرم کارکن، عالمی انسانی حقوق تحریک کے علمبردار، امن کے داعی اور پاکستان کمیونٹی کے دِلوں کی دھڑکن، ہردلعزیز راہنما، بہترین لیڈرشپ، معروف سماجی، کاروباری و سیاسی شخصیت راجہ خُرم شہزاد راجپوت جو چودہ 14 مئی دو ہزار پچیس عیسوی کو برطانیہ سے پاکستان کے نجی دورہ پر تشریف لے گئے تھے۔ وہاں تین 3 ہفتوں کے قیام کے بعد تین 3 جون 2025 کو واپس برطانیہ پہنچے ہیں۔ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد سمیت لاہور، جہلم اور راولپنڈی میں مصروفیات رہی ہیں۔ انہیں پنجاب اسمبلی لاہور کے علاوہ متعدد نجی و سرکاری، فلاحی و رفاہی تنظیموں، وکلا چیمبر و بار اور تعلیمی اداروں میں بحیثیت مہمان خصوصی مدعو کیا گیا تھا۔ مُلک و قوم کا وقار بڑھانے، برطانیہ یورپ میں سیاحت، تجارت اور سرمایہ کاری کی ترغیب دینے، انسانی حقوق کےلئے کام، کوششوں، کاؤشوں، محنت، ذہانت اور اعلیٰ خدمات پر ایوارڈز سے نوازا گیا۔ وطن عزیز سے وہ اہلیان پاکستان کی جانب سے محبتوں، وطن کی مٹی کی سُوندھی خوشبو، اخوت، کشمیر کے میٹھے چشموں کے پانیوں کی شفافیت، کشمیر کی بھارت کے پنجہ استبداد سے جلد آزادی کا سندیسہ، پُھولوں کی مہک، میٹھے، خوشبودار اور لذیز آموں سمیت دیگر پھلوں کا ذائقہ عِلم دوستی، کتابوں سے محبت اور بھائی چارے کا پیغام جبکہ پنجاب کی پگ لائے ہیں۔ پگ جو پنجاب کی روایتی، ثقافتی اور شناختی علامت ہے۔ پنجاب کے بہادروں کے سر کا تاج، شیر پنجاب کا فخر شان اور اعزاز ہے۔

 

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button