06 May 2025DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Punjab CM Maryam Nawaz Grants Rs. 2.5 Million to Kahuta Bar Association

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کہوٹہ بار ایسوسی ایشن کو 25 لاکھ روپے کی گرانٹ

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,عمران ضمیر ،06,جون2025)– وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا بار ایسوسی ایشن کہوٹہ کے لیئے 25لاکھ روپے کا چیک۔ وزیر قانون پنجاب اور این پی اے راجہ صغیر احمد نے حوالے کیا۔ صدر بار ایسوسی ایشن کہوٹہ زاہد ستی اور جنرل سیکرٹری خالد ظہیر راجہ نے ایم پی اے راجہ صغیر احمد کی موجودگی میں 25لاکھ کا چیک وصول کیا۔ اس موقع پر بار ایسوسی ایشن کہوٹہ کے صدر زاہد ستی اور جنرل سیکرٹری خالدظہیر راجہ نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز،وزیر قانون پنجاب اور ممبر صوبائی اسمبلی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے وکلاء کے مسائل کے حل کی طرف ایک مثبت پیش رفت قرار دیا۔

Kahuta (Pothwar.com, Imran Zamir – June 6, 2025):
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz has awarded a Rs. 2.5 million cheque to the Kahuta Bar Association. The cheque was officially handed over by the Punjab Law Minister and MPA Raja Saghir Ahmed. President of the Bar Association Zahid Satti and General Secretary Khalid Zaheer Raja received the cheque in the presence of MPA Raja Saghir Ahmed.

On this occasion, both Zahid Satti and Khalid Zaheer Raja expressed their gratitude to CM Maryam Nawaz, the Punjab Law Minister, and the MPA, terming the grant a positive step toward addressing the problems faced by lawyers.

کہوٹہ: تجاوزات اور ناجائز منافع خوری کے خلاف گرینڈ آپریشن، دو دکانیں سیل، بھاری جرمانے

Grand Operation in Kahuta Against Encroachments and Profiteering, Two Shops Sealed and Heavy Fines

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,عمران ضمیر ،06,جون2025)– تجاوزات اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف اسسٹنٹ کمشنرکہوٹہ ایو شہ ظفر اور چیف میونسپل آفیسر مخدوم بلال کا کہوٹہ شہر میں گرینڈ آپریشن۔ اچانک چھاپوں کے دوران دو دکانات سیل کر دی گئیں۔ جبکہ متعدد دکانداروں
کو ہزاروں روپے بھاری جرمانہ کیا گیا۔تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ کمشنرکہوٹہ ایو شہ ظفر اور چیف میونسپل آفیسر مخدوم بلال نے ہمراہ ا نفورسمنٹ انسپکٹر راجہ عامر اشتیاق، محمد طفیل اور دیگر کے ہمراہ قدیر بازار کہوٹہ، مین بازار کہوٹہ، پنجاڑ روڈ، کوٹلی لنک روڈ کہوٹہ سمیت کہوٹہ شہر میں تجاوزات، ناجائز منافع خوری اور مضر صحت و غیر معیاری اشیاء خوردونوش کی فروخت پر بھاری جرمانے و چالان کیئے اور اس دوران دو دکانوں کو سیل کیا۔ ایوشہ ظفر اورمخدوم بلال نے کہا کہ ناجائز منافع خوراور تجاوز کنندگان کو معا ف نہیں کیا جائے گا۔

Zero Plastic & Pollution Awareness Walk Held in Kahuta by Assistant Commissioner and TMO

کہوٹہ: اسسٹنٹ کمشنر اور ٹی ایم او کے زیر اہتمام زیرو پلاسٹک و آلودگی کے خلاف آگاہی واک کا انعقاد

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,عمران ضمیر ،06,جون2025)– اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ایو شہ ظفر اور تحصیل میونسپل آفیسر کہوٹہ مخدوم بلال نے کہوٹہ شہرمیں زیرو پلاسٹک اینڈ پلوشن واک کا اہتمام کیااور پمفلٹ تقسیم کیئے۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے مقامی کارکنا ن بھی ہمراہ تھے۔

Atif Satti Appointed as SDO Highways in Murree, Congratulations Pour in from Kahuta’s Political and Social Circles

عاطف ستی کی بطور ایس ڈی او ہائی وے مری تعیناتی پر کہوٹہ کی سیاسی و سماجی شخصیات کی مبارکباد

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,عمران ضمیر ،06,جون2025)– تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل ہوتھلہ کے رہائشی ایس ڈی او ہائی وے خالد ستی اور سابق وائس چیئرمین ہوتھلہ اسد ستی کے بھائی عاطف ستی کو ایس ڈی او ہائی وے ترقی ملنے اور ضلع مری میں تعیناتی پر کہوٹہ کے مختلف سیاسی وسماجی شخصیات اور معززین علاقہ نے مبار ک باد دی ہے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button