گوجرخان (پوٹھوار ڈاٹ کوم، 05 جون 2025):اہلِ علاقہ کے لیے ایک اہم اور خوش آئند خبر — سکھو موڑ کے مقام پر اراضی ریکارڈ سنٹر کی عمارت کی تعمیر کا کام باضابطہ طور پر شروع کر دیا گیا ہے۔ یہ منصوبہ پچاس لاکھ روپے کی خطیر رقم سے مکمل کیا جا رہا ہے اور توقع ہے کہ چھ ماہ کے اندر مکمل ہو جائے گا۔
یہ عوامی خدمت کا ایک اہم منصوبہ ہے، جس کا مقصد علاقے کے عوام کو شفاف، آسان اور فوری اراضی ریکارڈ سروسز مہیا کرنا ہے۔ اس سہولت سے مقامی شہریوں کو دور دراز دفاتر کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں پڑے گی، اور جائیداد سے متعلقہ امور کی انجام دہی میں خاطر خواہ بہتری آئے گی۔
علاقہ مکینوں نے اس اہم اور عوامی فلاحی منصوبے کے آغاز پر وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف، سابق چیئرمین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی راجہ شاہد جنجوعہ اور ایم پی اے (پی پی-9) راجہ شوکت عزیز بھٹی کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے، جن کی کاوشوں سے یہ سہولت سکھو کے باسیوں کے لیے ممکن ہو سکی۔
Gujar Khan (Pothwar.com, June 05, 2025) —An important development for the local residents – construction work on the Land Record Centre building has officially started at Sukho Mor. The project, funded with a substantial amount of 50 million rupees, is expected to be completed within six months.
This significant public service project aims to provide the people of the region with convenient and transparent access to land records. The local community has extended heartfelt thanks to Chief Minister of Punjab Maryam Nawaz Sharif, former Chairman of Punjab Land Record Authority Raja Shahid Janjua, and Member Provincial Assembly (PP-9) Raja Shaukat Aziz Bhatti for their efforts in bringing this vital facility to the area.
The Land Record Center is anticipated to greatly benefit residents by minimizing the need to travel to distant offices and by improving efficiency in property-related services.