04 June 2025DailyNewsHeadlineOverseas newsPothwar.com
London: A 17-Year-Old and 47-Year-Old Charged After Attempted Murder Outside Maidenhead Masjid
لندن: میڈن ہیڈ مسجد کے باہر حملہ، 17 سالہ لڑکا اور 47 سالہ شخص اقدام قتل کے الزام میں گرفتار

لندن (پوٹھوار ڈاٹ کوم، محمد نصیر راجہ – 4 جون، 2025):ایک 17 سالہ لڑکے اور 47 سالہ شخص پر اقدامِ قتل کے الزام میں فردِ جرم عائد کی گئی ہے، یہ اقدام اُس واقعے کے بعد کیا گیا جس میں ایک شخص کو میڈن ہیڈ مسجد (Holmanleaze) کے باہر شدید زخمی کر دیا گیا تھا۔
تھیمز ویلی پولیس کے مطابق یہ واقعہ جمعہ کے روز دوپہر 1:40 بجے (BST) پیش آیا۔
ملزمان کی شناخت محمد شہزاد (47 سال، ایڈنبرا روڈ، میڈن ہیڈ) اور ایک نابالغ لڑکے کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں برکشائر کے میڈن ہیڈ کے رہائشی ہیں۔ ان دونوں پر شدید جسمانی نقصان پہنچانے (Grievous Bodily Harm – GBH) کے الزام میں فردِ جرم عائد کی گئی ہے۔
نابالغ لڑکے پر عوامی مقام پر چاقو رکھنے کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے۔دونوں ملزمان کو پولیس حراست میں رکھا گیا ہے اور وہ پیر کے روز ریڈنگ میجسٹریٹس کورٹ میں پیش ہوں گے۔
پولیس کے مطابق متاثرہ شخص، جس کی عمر 30 سال کے لگ بھگ ہے، اس وقت ہسپتال میں زیر علاج ہے اور اس کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے تاکہ مکمل حقائق سامنے لائے جا سکیں۔
London (Pothwar.com, Mohammad Naseer Raja – June 04, 2025):A 17-year-old boy and a 47-year-old man have been charged in connection with an attempted murder after a man suffered serious injuries.
Thames Valley Police has been investigating an incident outside Maidenhead Masjid in Holmanleaze at 13:40 BST on Friday.
Mohammad Shahzad, 47, of Edinburgh Road, Maidenhead, and a boy also from Maidenhead in Berkshire, were charged with one count of grievous bodily harm.
The teenager was also charged with possession of a knife in public, said the force.
Both have been remanded in police custody and are due to appear at Reading Magistrates’ Court on Monday. Police said the victim, a man in his 30s, was in a stable condition in the hospital.
راجہ حق داد اور راجہ خداداد آف بھگار شریف کہوٹہ کے بہنوئی لندن کے ویسٹ ڈریٹن میں انتقال کر گئے
Brother-in-law of Raja Haqdad and Raja Khudadad passed away in West Drayton, London
