DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta: Public Action Committee Strongly Protests Water Supply Charges Hike
کہوٹہ میں واٹر سپلائی چارجز میں اضافے کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی کا شدید احتجاج

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,عمران ضمیر ،4جون2025) عوامی ایکشن کمیٹی کہوٹہ کے اجلاس میں اراکین نے واٹر سپلائی کہوٹہ کے ماہانہ چارجز میں اضافے کو مسترد کر دیا۔ ظالمانہ ٹیکس کو 200روپے ماہانہ سے بڑھا کر 1500روپے گھریلو کنکشن جبکہ کمر شل چارجز ماہانہ سے بڑھا کر 3000کرنے کی تجویز کو عوامی ایکشن کمیٹی کہوٹہ نے سر اسر زیادتی اور ظلم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر یہ فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو بھر پوراحتجاج ہو گا۔ شہری پہلے ہی گندے نالے کا پانی استعما ل کرنے پر مجبور ہیں۔ واٹر سپلائی کہوٹہ کے چالیس سالہ پرانے سورس کو بڑھانے کی بجائے شہر بھر میں بغیر کسی نقشے اور پلاننگ کے واٹر سپلائی لائنز بچھا کر شہریو ں سے نئے واٹر کنکشن کی مد میں پانچ ہزار روپے فی کنکشن کی وصولی پر شہری پہلے ہی سراپا ء احتجاج ہیں۔ کہوٹہ شہر کی 80فیصد آابادی واٹر سپلائی اور پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں۔ اپوزیشن اور عوامی ایکشن کمیٹی انجمن
تاجران کہوٹہ کی موثر آواز سے پریشان ہوکر حکومتی جماعت کے مقامی اراکین کی جانب سے نئی




