03 June 2025DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Kamran Salim Kayani and Raja Abbas Pappu Thank MPA Raja Sagheer Ahmed for Development Works

کامران سلیم کیانی اور راجہ عباس پپو کا ایم پی اے راجہ صغیر احمد سے ملاقات، ترقیاتی کاموں پر شکریہ ادا

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،3جون2025)
نوجوان سیاسی شخصیت کامران سلیم کیانی اور کونسلر راجہ عباس پپو کی ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب راجہ صغیر احمد سے ملاقات، مٹور تا سدا کمال روڈ کی رپیرینگ کرانے پر شکریہ ادا کیا، حلقے بھر میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام کرانے پر ان کا شکریہ ادا کیا، راجہ صغیر احمد حلقے عوام کے تمام مسائل ان کی دھلیز پر حل کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار یونین کونسل مٹور کے گاؤں بگلہ راجگان کے رہائشی نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت کامران سلیم کیانی اور کونسلر راجہ عباس پپونے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب راجہ صغیر احمداپنے والد مرحوم باوا غلام فرید کے نقشے قدم پر چلتے ہوئے عوام کے مسائل کر رہے ہیں انہوں نے سابقہ دور میں بھی حلقہ پی پی سیون میں بے شمار ترقیاتی کام کراے ہیں اور اس بار بھی وہ اسی سلسلے کو آ گے لیے جا رہے ہیں حلقے کی عوام کو ان پر پہلے بھی اعتماد تھا اور اب بھی ہے انشاء اللہ الیکشن جب بھی ہونگے حلقے کی عوام اپنا ووٹ اپنے قائد راجہ صغیر احمد کو ہی دیں گے۔

Mator (Pothwar.com, Kabir Ahmed Janjua – June 3, 2025) — Young political figure Kamran Salim Kayani and Councillor Raja Abbas Pappu met with Member Provincial Assembly Punjab, Raja Sagheer Ahmed, to express their gratitude for the repair work of the Matore to Sada Kamal Road and for executing development projects worth millions across the constituency.

In a joint statement, both leaders from Union Council Matore’s village Bagla Rajgaan, praised Raja Sagheer Ahmed for addressing public issues at their doorstep. They appreciated his commitment to continuing the legacy of his late father, Baba Ghulam Fareed, by serving the people with dedication.

They added that Raja Sagheer had initiated numerous development projects during his previous tenure in PP-7 and is continuing that momentum. “The people of the constituency had faith in him before and still do. God willing, whenever elections are held, the people will once again cast their votes in favour of their leader, Raja Sagheer Ahmed,” they stated.

راجہ عرفان سرور کا مخالفین کے منفی پراپیگنڈے کو مسترد، عوامی خدمت جاری رکھنے کا عزم

Raja Irfan Sarwar Vows to Continue Public Service Despite Opposition Propaganda

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،3جون2025)
میرے سیاسی مخالفین چوکوں چراہوں میں بیٹھ پر صرف منفی پروپگنڈے کرتے ہیں میں کھوکھلے دعوئے نہیں بلکہ عوامی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتا ہوں ممبران قومی وصوبائی اسمبلی راجہ اسامہ اشفاق سرور اور راجہ صغیر احمد کی وساطت سے تھوہاخالصہ میں کروڑوں روپے کے کام کرائے ہیں تھوہا خالصہ کے میں 200بجلی کے پو ل، 14بجلی کے ٹرانسفارمر،ڈیڈھ کروڑ روپے کی گرانٹ سے 18گلیات، تھوہا آر ایچ سی میں 2کروڑ 80لاکھ روپے کے فنڈر لگے اور تھوہا خالصہ کے18گاؤں میں سوئی گیس کے پاہپ لائنیں ڈلواہیں ہیں خدمت کا سلسلہ جاری رہے گا،مخالفین “پھُس پھُس “کرتے رہیں ہم عوام کی خدمت کریں گے،ان خیالات کا اظہار(فرزند تھوہا راجگان) نوجوان قیادت راجہ عرفان سرور امیدوار برائے چیئرمین یونین کونسل مٹورنے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر یوتھ ونگ کے راجہ عاشر جنجوعہ بھی موجود تھے،راجہ عرفان سرور امیدوار برائے چیئرمین یونین کونسل مٹورنے مزید کہا کہ عوام کی خدمت ہر کے نصیب میں نہیں ہوتی ہے اللہ اپنی مخلوق کے لیے اپنے بندوں کو ڈیوٹی لگاتا ہے بعض لوگ عہدوں پر رہ کر بھی عوام کے لیے کچھ نہیں کر سکتے مگر بعض پر اللہ کی اتنی مہربانی ہوتی ہے کہ کسی بھی سیٹ پر نہ ہو کر بھی عوام کی بے شمار خدمت کرتے ہیں میں اللہ پاک کا شکر ادا کر تا ہوں جو میری مدد کر تا ہے اور فنڈز دینے پر مسلم لیگ ن کے ایم این اے راجہ اسامہ اشفاق سرور اور ایم پی اے راجہ صغیر احمد کا شکریہ ادا کر تے ہیں۔

Annual Urs of Hazrat Molana Muhammad Yaqoob (RA) to Be Held on June 6 at Darbar Baghar Sharif

دربار بگھار شریف میں حضرت مولانا محمد یعقوبؒ کا سالانہ عرس 6 جون بروز جمعہ منعقد ہو گا

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،3جون2025)
ثاقی کوثر نعت کونسل کے سرپرست اعلیٰ معروف سماجی و مذہبی شخصیت راجہ صغیراحمد بگہاروی نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دربار عالیہ نقشبندیہ مجددیہ بگھار شریف تحصیل کہوٹہ میں پیر طریقت رہبر شریعت حضرت قبلہ عالم مولانا حضرت محمد یعقوب ؒکا سالانہ عرس مبارک زیر سر پرستی پیر طریقت رہبر شریعت صاحبزادہ ڈاکٹر ساجد الرحمن سجادہ نشین دربار عالیہ نقشبندیہ مجددیہ بگھار شریف 9 ذی الحجۃ عید سے دن پہلے مورخہ 6جون2025بروز جمعتہ المبارک صبح دس تا نماز ظہر منعقد ہو گا جس میں ملک پاکستان کے مشہور علماء کرام، پیر عظام اور ثناء خوان مصطفی تشریف لائیں گے تما م اہل ایمان عاشقان مصطفیﷺ کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button