19 May 2025DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Lack of Medical Specialists at THQ Leaves Patients Suffering Despite Health Minister’s Visit

کہوٹہ: ٹی ایچ کیو ہسپتال میں ماہر ڈاکٹرز کی کمی، وزیر صحت کے دورے کے باوجود مریض پریشان

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،19مئی2025)
ٹی ایچ کیو ہسپتال کہوٹہ میں سہولیات کا فقدان،ٹی ایچ کیو ہسپتال کہوٹہ میں نہ ریڈیالوجسٹ نہ جنرل سرجن نہ آرتھو پیڈک سرجن اور نہ ہی ای این ٹی سپیشلسٹ ڈاکٹر ہے تفصیلات کے مطابق منسٹر ہیلتھ کے وزٹ کے بعد بھی عوام کو سہولیات نہ مل سکی ٹی ایچ کیو کہوٹہ ہسپتال کہوٹہ میں ریڈیالوجسٹ، جنرل سرجن، آرتھو پیڈک سرجن، اور ای این ٹی ڈاکٹرز نہ ہونے کی وجہ سے کہوٹہ کی عوام ذلیل و خوار ہونے لگی ہے نیز آئی سپیشلسٹ ڈاکٹر بھی ایک ماہ کی چھٹی پر چلی گی ہے اس کے علاوہ ہسپتال میں چیک اپ کے لیے آنے والے مریضوں کو ایک دو گولی کے علاوہ باقی دوائی باہر سے لینی پڑ رہی ہے وارڈ میں داخل مریض بھی باہر سے دوائی لانے پر مجبور ہیں غریب عوام کو ایکسرے الٹرا ساونڈ آنکھوں کا چیک اپ ہڈیوں کے علاج رسولی پتے کے علاج ناک کان گلے کے علاج کے لیے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ہزاروں روپے لگا کر یا تو پرائیویٹ کلینک کی چاندی لگی ہے یا عوام کو پنڈ ی یااسلام آباد کا رخ کرنا پڑ رہا ہے کے کیسز کے لیے ہزاروں روپے لگا کر کوٹلی ستیاں کے چکر لگانے پڑ رہے ہیں حلقہ پی پی سیون کی عوام کا وزیر اعلی پنجاب مریم نواز وزیر صحت خواجہ عمران نذیر اور حلقے کی منتخب قیادت ے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Mator (Pothwar.com, Kabir Ahmed Janjua – May 19, 2025) – Despite a recent visit from the Health Minister, the Tehsil Headquarters (THQ) Hospital Kahuta continues to operate under severe shortages of essential medical staff and resources, leaving the local population in distress.

According to details, THQ Hospital Kahuta lacks several key specialists, including a radiologist, general surgeon, orthopaedic surgeon, and ENT specialist. Additionally, the only eye specialist has been on leave for over a month, further compounding the hospital’s inability to provide basic healthcare services.

Patients who visit the hospital for treatment are often given just one or two pills and are forced to purchase the remaining medicines from outside. Even those admitted to the wards are required to buy medication externally. The poor and underprivileged are facing immense difficulties, especially in accessing services such as X-rays, ultrasounds, eye exams, bone treatments, gallbladder surgeries, and ENT care.

With no viable options at the government facility, locals are left with two costly choices: seek treatment at private clinics or travel to Rawalpindi or Islamabad. For some specialized cases, patients are even referred to Kotli Sattian, incurring further financial and physical burdens.

Residents of PP-7 have strongly urged Punjab Chief Minister Maryam Nawaz, Health Minister Khawaja Imran Nazeer, and local elected representatives to take immediate notice and address the healthcare crisis in Kahuta.

کہوٹہ: عید الاضحی کی آمد پر جانوروں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں، متوسط طبقے کے لیے قربانی مشکل

Kahuta: Skyrocketing Livestock Prices Ahead of Eid-ul-Adha Make Sacrifice Difficult for Middle Class

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،19مئی2025)
عید الاضحی کی آمد آمدکہوٹہ اور گردو نواح میں جانوروں کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں، مہنگائی نے متوسط طبقہ کے افراد کے لئے قربانی کا حصول مشکل بنا دیا۔ جیسے جیسے عید الاضحیٰ قریب آرہی ہے ویسے ہی شہریوں نے سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے لئے جانوروں کی خریداری کا عمل بھی شروع کر رکھا ہے، دنبوں، بکروں، اور چھتروں کی قیمتیں زیادہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کی زیادہ تر تعداد، بیل گائے، اونٹ اور کٹا کی اجتماعی قربانیوں میں ہی حصہ ڈالنے کو ترجیح دے رہی ہے، روز بروز بڑھنے والی کو ہے مہنگاہی کی وجہ سے متوسط طبقہ کے افراد کے لئے قربانی کا حصول بھی مشکل ہو چکا ہے۔

Kahuta: Encroachments Worsen Amid Administrative Negligence, Pedestrian Movement Severely Affected

کہوٹہ: انتظامیہ کی غفلت، شہر میں تجاوزات کی بھرمار، پیدل چلنا بھی مشکل ہو گیا

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،19مئی2025)
کہوٹہ انتظامیہ کی لاپر وائی،شہر بھر کے دوکانداروں نے تجاوزات کے خاتمے کے احکامات “ہوا “میں اڑا دے، کہوٹہ شہر میں تجاوزات کی بھر مار، پیدل چلنا بھی مشکل ہو گیا۔ دکانداروں نے اپنا مال فٹ پاتھوں پر سجا کر پیدل چلنے والوں کیلئے مسائل پیدا کر رکھے ہیں جبکہ ریڑھی بانوں مین بازار سمیت شہر بھر میں سڑک کے کنارے اپنی ریڑھیاں کھڑی کر کے ٹریفک مسائل میں اضافے کا سبب بن رہے ہیں جنہیں کوئی پوچھنے والا نہیں۔مین بازار،چھنی بازار، بوھڑ بازار، پنجاڑ روڈ، پنجاڑ چوک، مٹور چوک، تحصیل چوک، کلر چوک، تھانہ روڈ پر تجاوزات مافیا نے پنجے گاڑھ رکھے ہیں۔ پنجاب کے دیگر شہروں میں تجاوزات مافیا کیخلاف گرینڈ آپریشن کئے گئے میں کہوٹہ شہر میں صورتحال بالکل مختلف ہے۔ تجاوزات مافیا نے شہر پر قبضہ مکمل کرنے کے بعد شہر کے تمام چوکوں پر بھی ڈیرے جمائے ہیں عوامی و سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں بلا تفریق آپریشن کر کے تجاوزات کا خاتمہ کروائیں تا کہ عوام کی مشکلات میں کمی واقع ہو سکے۔

Kahuta: Agha Syed Mushtaq Naqvi Praises Pakistan Army’s Bravery, Says Entire Nation Proud of Their Heroism

کہوٹہ: آغا سید مشتاق نقوی کا افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین، دشمن کو دلیری سے جواب دینے پر پوری قوم کو فخر

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،19مئی2025)
ڈیرہ مشتاق شاہ سٹی کے رہائشی معروف سماجی شخصیت آغا سید مشتاق نقوی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ افواج پاکستان کی بہادری کے چرچے پوری دنیا میں عام ہے، افواج پاکستان نے دشمن کو جس دلیری کے ساتھ جواب دیا اس پر پوری قوم کو فخر ہے انہوں نے پاک بھارت جنگ میں تاریخی کامیابی پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان نے مودی کے گھر میں گھس کر دشمن کو منہ توڑ جواب دے کر بہادری و شجاعت کی ایسی مثال قائم کی ہے کہ آج افواج پاکستان کی بہادری کے چرچے پوری دنیا میں عام سنائی دے۔ رہے ہیں، افواج پاکستان نے دشمن ملک بھارت کو جس دلیری کے ساتھ جواب دیا اس پر پوری پاکستانی قوم کو فخر ہے اور پاکستان کا بچہ بچہ پاک افواج کو سلام پیش کرتا ہے، مودی کو اپنی طاقت کا غرور تھا اور طاقت کے نشے میں افواج پاکستان کے امن کے پیغام کو کمزوری سمجھ کر بزدلانہ حملے کر رہا ہے لیکن افواج پاکستان نے مودی کے غرور کو ایسا خاک میں ملایا کہ مودی کی آنے والی نسلیں بھی یادرکھیں گی انہوں نے کہا ڈیرہ مشتاق شاہ سٹی اور گر د و نواح کی عوام اپنی افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کر تے ہیں۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button