Kahuta AC and CMO Approve Rs. 40 Million Grant for City Development Projects
کہوٹہ: اے سی اور سی ایم او نے شہر کی ترقیاتی منصوبوں کے لیے 4 کروڑ روپے کی گرانٹ کی منظوری دے دی
Raja Imran Zamir13 hours ago
کہوٹہ ( پوٹھوار ڈاٹ کام، عمران ضمیر , 03مئی 2025)— اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ایو شہ ظفر اور چیف میونسپل آفیسر کہوٹہ مخدوم بلال نے کہو ٹہ شہر کے لیئے تقریباََ چار کروڑ کی گرانٹ کے مختلف منصوبوں کی منظوری دے کر فنڈز جاری کر دیئے۔ان منصوبوں میں 97لاگت سے 12فٹ چوڑی
کہوٹہ ٹنگی روڈ، 65لاکھ روپے کی لاگت سے 12فٹ چوڑی کالج کالونی روڈ،88لاکھ روپے کی لاگت سے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کہوٹہ کے ساتھ نالہ کی تعمیر و درستگی جبکہ تحصیل چوک کہو ٹہ تا فرنڈز ہوٹل کلر چوک کارپٹ روڈ کی تعمیر، کہوٹہ سٹی کی خوبصورتی کے لیے مختلف منصوبہ جات کہوٹہ کلب کی امپروومنٹ اور پارک کی تنزئین و آرائش کہوٹہ شہر روڈ پر سٹاپر، بریکر اور روڈ کی مارکنگ سمیت کیٹ آز جبکہ راجہ نصیر احمد شہید روڈ پر دونوں اطراف درخت اور گھاس لگائیں جائیں گے۔شہریوں نے درینہ عوامی مطالبات پورے کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ایو شہ ظفر اور چیف میونسپل آفیسر کہوٹہ مخدوم بلال کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ میونسپل کمیٹی کہوٹہ میں عوام کے ٹیکسوں کی رقم سے اہم مسائل کے لیے فنڈز جاری کرنا مزکورہ افسران کا شاندار کارنامہ ہے۔ جس پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
Kahuta (Pothwar.com – Imran Zamir, May 3, 2025): Assistant Commissioner Kahuta, Ayesha Zaffar, and Chief Municipal Officer Makhdoom Bilal have approved and released funds for several development projects worth approximately Rs. 40 million for the city of Kahuta. The projects include the construction of a 12-foot-wide Kahuta-Tangi Road at a cost of Rs. 9.7 million, and a 12-foot-wide College Colony Road costing Rs. 6.5 million. Additionally, Rs. 8.8 million have been allocated for the construction and repair of a drainage channel beside the Government Boys High School.
Other projects include the carpeting of the road from Tehsil Chowk to Friends Hotel Kallar Chowk, beautification initiatives across Kahuta city, improvement of the Kahuta Club, and the renovation of local parks. Road safety enhancements such as stoppers, speed breakers, and road markings are also part of the plan. Furthermore, tree plantation and grass landscaping will be carried out on both sides of Raja Naseer Ahmed Shaheed Road.
Residents have expressed their gratitude to AC Ayesha Zaffar and CMO Makhdoom Bilal, stating that addressing long-standing civic demands using taxpayers’ money is a commendable step by the officers, deserving public appreciation.
کہوٹہ: ورلڈ تائیکوانڈو کیئر پروگرام کے تحت 700 یتیم و مستحق بچوں کو مارشل آرٹس کی تربیت دے کر بااختیار بنایا گیا
Kahuta: World Taekwondo Care Program Empowers 700 Orphaned and Needy Children Through Martial Arts Training
کہوٹہ ( پوٹھوار ڈاٹ کام، عمران ضمیر , 03مئی 2025)— پاکستا ن تائیکوانڈو فیڈریشن اور ورلڈ تائیکوانڈو فیڈریشن کے اشتراک سے”ورلڈ تائیکوانڈو کیئر پروگرام“ اختتام پذیر ہو گیا۔ سات سو یتیم اور مستحق بچوں کو مارشل آرٹس کی تربیت دے کر با اختیار بنایا گیا۔ صدر پاکستا ن تایکوانڈو فیڈریشن کر نل (ر) وسیم جنجوعہ کی کاوشوں سے چھپے ہوئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لیئے شاندارپروگرام اکتوبر 2024 سے 30اپریل 2025تک جاری رہا۔ ورلڈ کیئر پروگرام میں ارم ماڈل سکول و کالج کہوٹہ کے ساڑھے چار سو بچوں نے حصہ لیا۔ اسلام آباد F-6-1ماڈل سکول سے 100بچوں جبکہ وارئیر کلب کلبرگ سے 150بچوں نے اس پروگرام میں حصہ لیا۔ اس پروگرام کا مقصد مختلف مقاما ت پر سات سو یتیم و مستحق بچو ں کو منظم تائیکوانڈو تربیت فراہم کرنا تھا۔ پروگرام کا مقصد بچوں میں نظم وضبط اور جسمانیفٹنس کو فروغ دینا تھا۔ اس موقع پر شاندار اختتامی پر وقا ر تقریب ارم سکول اینڈ کالج کہوٹہ کے وسیع و عریض گراؤنڈ میں منعقد ہو ئی۔ ترجمان پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن نے اس موقع پر بتایا کہ ہر بچے کو تجربہ کار کوچز سے پیش وارنہ تربیت فراہم کی گئی۔ جس سے نہ صرف وہ تائیکوانڈوکی بنیادی مہارتیں سیکھ سکے بلکہ ان میں احترام، ثابت قدمی اور خود کو بہتر
بنانے کی لگن بھی پیداہوئی۔ ترجمان نے مزید کہا کہ ہمیں ورلڈ تایئکوانڈو کی سر پرستی میں اتنا با مقصد پروگرام منعقد کرنے پر فخر ہے۔ کمزور طبقے کے بچوں کو با اختیار بنانے میں کھیل اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ یہ اقدام ورلڈ تائیکوانڈو کے عالمی سطح پر انسانی فلاح،امن اور شمولیت کے فروغ کے
عزم کی ایک روشن مثال ہے۔
کہوٹہ: انتظامیہ دفاتر تک محدود، دکانداروں کی من مانی عروج پر، عوام خود ساختہ مہنگائی کی چکی میں پسنے لگے
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ، 3مئی2025)
کہوٹہ انتطامیہ کے ملازمین دفاتر تک محدوددوکاندار عوام کو لوٹنے لگے کہوٹہ میں خود ساختہ مہنگائی کا طوفان برپا متعلقہ انتظامیہ کی غفلت یا لا پرواہی؟ دکانداروں نے عوام کے چھکے چھڑا رکھے ہیں ریٹ لسٹیں نمائشی پروگرام تک محدود عوام مہنگائی کی چکی میں پیسنے لگے،گوشت، پھل سبزیاں اور گوشت مقررہ ریٹ سے زیادہ فروخت ہو رہے ہیں پرائس کنٹرول کمیٹیاں غیر فعال ہونے کے باعث گراں فروشوں کو کھلی چھٹی مل گئی،ڈی سی راولپنڈی سے عوامی مطالبہ ہے کہ پرائس کنٹرول کمیٹیاں فعال کی جائیں اور گراں فروشوں کے خلاف غیر جانبدار کاروائی عملمیں لائی جائے، تفصیلات کے مطابق تحصیل کہوٹہ میں عوام خود ساختہ مہنگائی کی چکی میں پیسنے لگے کہوٹہ کے مضافاتی علاقوں میں دکانداروں نے پھل سبزیوں کے اپنے اپنے ریٹ مقرر کر رکھے ہیں جبکہ قصاب عوام کو ناقص مضر صحت غیر تصدیق شدہ اور مہنگا گوشت فروخت کر رہے ہیں جبکہ متعدد دکانداروں نے ریٹ لسٹ تک آویزاں نہیں کی ہوتی عوامی سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنرراولپنڈی سے مطالبہ کیا ہے پر اس کنٹرول کمیٹی کو فعال کرتے ہوئے تحصیل بھر میں گراں فروشوں کے خلاف غیر جانبدار کاروائیاں عمل میں لائی جائیں۔