01 May 2025DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: RPO Rawalpindi Holds Open Court And Promises Justice Without Political Pressure

کہوٹہ: آر پی او راولپنڈی کی کھلی کچہری، سیاسی دباؤ کے بغیر انصاف کی فراہمی کا وعدہ

کہوٹہ ( پوٹھوار ڈاٹ کام، عمران ضمیر , 01مئی 2025)— کھلی کچہری میں عام ر وائتی انداز سے ہٹ کر ریجنل پولیس آفیسرراولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا کی تھانہ کہوٹہ میں سٹیج سے نیچے آکرسائلیں کے درمیان بیٹھ کر سکایات سنیں۔ ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا کی تھانہ کہوٹہ میں کھلی کچہری سائلین کے مسائل سنے اور موقع پر ان کے حل کے لیے احکامات جاری کئے۔کہوٹہ ڈرائیونگ لائسنس بننا بند ہونا۔ لکڑی چوروں اور محکمہ جنگلات کی ملی بھگت سے گھنے جنگلات کی تباہی و لکڑی چوری، ڈولفن فورس، پولیس پر سیاسی دباؤ دیگر شکایات پر بروقت فوری ایکشن۔سیاسی دباؤ کسی صورت قبول نہیں۔ میرٹ پر کاروائی ہو گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی خصوصی ہدایات پر ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا نے حکومت پنجاب کی اوپن ڈور پالیسی کے
تحت راولپنڈی کی تحصیل کہوٹہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ کھلی کچہری کے موقع پر ایس پی صدر نبیل کھوکھر۔ ایس ڈی پی او کہوٹہ سرکل افضل لودھی۔ ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ سید ذکا الحسن شاہ اور ایس ایچ۔او کلرسیداں بھی موجود تھے۔ آر۔پی۔او راولپنڈی بابر سرفراز الپا نے عام روائتی انداز سے ہٹ کر سٹیج سے نیچے سائلین کے درمیان آکر تسلی سے شکایات سنیں۔ خاتون کی ڈکیتی بارے درخواست پر سات دن کے اندر آر پی او نے رپورٹ طلب کر لی۔ اور کہا کہ اس معاملے کو میں خود دیکھوں گا۔ سابق چیئرمین بیور مسلم لیگ (ن) کے رہنما راجہ فیاض نے کھڑے ہوکر پولیس تھانہ کہوٹہ کے ایس ایچ او کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ میرے گاؤں بیور میں منشیات فروشوں کے خلاف دو مقدمات الگ الگ کاروائیوں میں درج کر کے 9cکے تحت تھانہ کہوٹہ میں مقدمات درج کیئے۔ اس موقع پر مختلف سائلین اپنی اپنی شکایات تحریری پیش کیں۔ شہریوں کی درخواستوں پرمتعلقہ افسران کو فوری کارروائی و انکوائری کے احکامات کے بعد مقررہ ٹائم فریم میں رپورٹ بھجوانے کے احکامات جاری کیے گئے۔اس موقع پر صدرپریس کلب کہوٹہ عمران ضمیر نے آر پی او کو بتایا کہ کہوٹہ سے ڈرائیونگ لائسنس بننا بند کرکے عوام کو راولپنڈی اور کلر سیداں ذلیل کیا جارہاہے۔ پولیس کو سیاسی دباؤ سے آزاد کیاجائے۔اور ڈولفن فورس کے ساتھ کہوٹہ پولیس کو دشوار گزار پہاڑی علاقہ کیلئے گاڑیاں اور جدیدسہولیات فراہم کی جائیں۔جس پر آر۔پی۔او نے کہا کہ کہوٹہ میں جلد ڈرائیونگ لائسنس بنائے جائیں گے۔میرٹ پر کام ہو گا۔ کسی سیاسی دباؤ اور سفارش کو خاطر میں نہیں لایا جائے۔ میرٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق شہریوں کو تھانہ جات کی سطح پر فوری انصاف کی فراہمی اور میرٹ کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔ کھلی کچہری میں کہوٹہ اور گردونواح سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پرآر پی اوراولپنڈی بابر سرفرازالپا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ و زیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق شہریوں کو تھانہ جات کی سطح پر فوری انصاف کی فراہمی اور میرٹ کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔بعدازاں Rpo نے تھانہ کہوٹہ کا وزٹ بھی کیا۔

Kahuta (Pothwar.com – Imran Zamir, May 1, 2025)
In a refreshing departure from tradition, Regional Police Officer (RPO) Rawalpindi, Babar Sarfraz Alpa, descended from the stage to sit among the complainants during an open court held at Kahuta Police Station. Listening attentively to public grievances, the RPO issued immediate directives for resolution on the spot.

The event was held under Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif’s vision and in line with Inspector General Punjab Dr. Usman Anwar’s instructions to ensure citizen access to justice at the local level. Accompanied by SP Saddar Nabeel Khokhar, SDPO Kahuta Circle Afzal Lodhi, and SHOs from Kahuta and Kallar Syedan, the RPO addressed various public concerns, including the suspension of driving license issuance in Kahuta, illegal logging in collusion with the forest department, and undue political influence on police operations.

RPO Alpa assured that no political pressure would be tolerated and that all matters would be dealt with on merit. He particularly responded to a robbery complaint from a female citizen by demanding a detailed report within seven days and pledged personal oversight of the case.

Former chairman and PML-N leader Raja Fayaz appreciated SHO Kahuta’s performance for taking strict action against drug dealers in Bewar village, registering two separate cases under section 9c.

Imran Zameer, President of the Kahuta Press Club, raised concerns about the hardship caused by the halt in local driving license issuance and the lack of resources for police patrolling in the region’s difficult terrain. In response, the RPO promised to resume the licensing process soon and improve logistical support for the local force.

The open court saw a large turnout of residents from Kahuta and surrounding areas. RPO Babar Sarfraz Alpa reiterated that all complaints would be addressed promptly, and strict timelines were set for inquiry reports. He later visited the Kahuta police station for an on-ground review.

کہوٹہ: ڈرائیونگ لائسنس بند ہونے پر صدر پریس کلب کا شدید احتجاج، آر پی او راولپنڈی کا فوری ایکشن اور بحالی کا حکم

Kahuta: RPO Rawalpindi Faces Strong Protest Over Suspension of Driving Licenses, Orders Immediate Action

کہوٹہ ( پوٹھوار ڈاٹ کام، عمران ضمیر , 01مئی 2025)— آر پی او راولپنڈی بابر سرفراز الپا کی تھانہ کہوٹہ میں کھلی کچہری کے دوران صدر پریس کلب کہوٹہ عمران ضمیر کا ڈرائیونگ لائسنس کہوٹہ میں بننا بند ہو نے پر شدید احتجاج۔ کہوٹہ کے عوام کو ڈرئیونگ لائنسنس کے حصول کے لیئے ہزاروں روپے خرچ کر کے کلرسیداں اور راولپنڈی جانا پڑتا ہے۔ عوام ذلیل و خوار ہورہے ہیں۔ کہوٹہ میں ڈرائیونگ لائسنس بنانے کا عمل دوبارہ شروع کر کے دیرینہ عوامی مطالبہ پورا کیا جائے۔ جس پر آر پی او راولپنڈی بابر سرفراز الپانے فوری ایکشن لیتے ہوئے موقع پر ٹریفک حکام سے
اس بارے جواب طلب کیا۔ اور کہا کہ شہریوں کو تکلیف کے بجائے سہولیات فراہم کرنا ہم سب کا فرض ہے۔ تمام رکاوٹیں اور دیگر مسائل حل کر کے جلد از جلد کہوٹہ میں ٹریفک لائسنس بننے کا عمل دوبارہ شروع کیا جائے گا۔

Kahuta: Public Awaits Relief as Tehsil Headquarters Hospital Lacks Radiologist and Digital X-Ray Facility

کہوٹہ: تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال میں ریڈیالوجسٹ اور ڈیجیٹل ایکسرے کی سہولت نہ ہونے پر عوام شدید پریشان

کہوٹہ ( پوٹھوار ڈاٹ کام، عمران ضمیر , 01مئی 2025)— تحصیل کہوٹہ کی عوام کسی مسیحاکی منتظر۔ تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتا ل کہوٹہ میں ریڈیالوجسٹ کی آسامی تویل عرصہ سے بدستور خالی۔ سول ہسپتال کہوٹہ میں جدید ڈیجیٹل ایکسرے پلانٹ کی سہولت بھی مریضوں کو میسر نہ ہے۔ مریض روزانہ ہزاروں روپے گاڑیوں کے کرائے خرچ کر کے ایکسرے کرانے اور میڈیکل رپورٹ کے لیئے تحصیل کوٹلی ستیاں جانے پر مجبور جبکہ صوبائی وزیر صحت پنجاب عمران نذیر گزشتہ ماہ کہوٹہ تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کے دورے پر آئے تو شہریوں و میڈیا نمائندوں صدر پریس کلب کہوٹہ عمران ضمیر نے صوبائی وزیر کی توجہ اس اہم مسلۂ کی جانب مبذول کرائی مگر تاحال کوئی پیش رفت نہ ہوسکی۔شہریوں نے کہا ہے کہ ہسپتال کا عملہ ایم ایس ڈاکٹر ثمینہ بھٹی اور دیگر ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل سٹاف فرض شناس اور محنتی ہیں۔ تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتا ل کہوٹہ میں مزکورہ سہولیات کی فوری فراہمی یقینی بنا کر اہلیان کہوٹہ،ملحقہ دیہاتوں اور آزاد کشمیر کے مریضوں کو سفری مشکلات اور بھاری اخراجات سے نجات دلائی جائے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button