27 April 2025DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Underground Telephone Cable Stolen in Choa Khalsa Kass, Multiple Robbery Incidents Reported

چوآ خالصہ میں زیر زمین ٹیلیفون کیبل چوری، مختلف وارداتوں میں نقدی، موبائل اور موٹرسائیکل بھی چھینے گئے

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –27 , اپریل، 2025) — پی ٹی سی ایل کے ملازم راجہ رابر احمد نے مقدمہ درج کروایا کہ میں نالہ سرین چوآ خالصہ کا پل کراس کر کے چوآ خالصہ کیطرف جا رہا تھا کہ میں نے دیکھا کہ تین سو فٹ زیر زمین ٹیلیفون کیبل کسی نے چوری کر لی گئی ہے جس کی وجہ سے ایک سو کے قریب صارفین کے نمبر بند ہو گئے ہیں۔ چوری ہونے والی کیبل کی مالیت ایک لاکھ روپے بنتی ہے۔ دریں اثناء طارق رحمان نے مقدمہ درج کرایا کہ تین نامعلوم ڈاکوؤں نے اس کے بیٹے سے 33 ہزار روپے کی رقم اور موبائل فونز چھین کر فرار ہو گئے،عمیر فاروق نے بتایا کہ نامعلوم ملزم نے اس کا موٹر سائیکل چور کر لیا ہے۔ سردار تاج نے مقدمہ درج کرایا کہ نامعلوم ملزمان نے رات کی تاریکی میں اس کی گندم کاٹ کر چوری کر لی ہے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi — April 27, 2025):
In a series of alarming incidents, multiple cases of theft and robbery have been reported in the Choa Khalsa and surrounding areas.

According to a complaint lodged by PTCL employee Raja Robert Ahmed, while crossing the Nala Sareen bridge towards Choa Khalsa, he noticed that approximately 300 feet of underground telephone cable had been stolen. This theft has caused service disruption, resulting in nearly 100 customers losing their telephone connectivity. The estimated value of the stolen cable is reported to be around one hundred thousand rupees.

In another incident, Tariq Rehman filed a complaint stating that three unidentified robbers intercepted his son and forcibly took thirty-three thousand rupees in cash along with mobile phones before fleeing the scene.

Separately, Umair Farooq reported that an unknown individual stole his motorcycle, adding to the rising concerns about the deteriorating law and order situation in the region.

In yet another case, Sardar Taj filed a complaint alleging that unknown thieves, taking advantage of the darkness of night, harvested and stole his wheat crop.

The rising wave of thefts and robberies has left the residents worried, and they are urging the local police and authorities to take swift action to apprehend the culprits and ensure public safety.

گورنمنٹ گرلز ہائی سکول تریل کی طالبہ ماہ نور اخلاق کی آرٹ مقابلوں میں شاندار کامیابی، تحصیل میں پہلی اور ضلع میں دوسری پوزیشن حاصل


Government Girls High School Trail Student Mahnoor Ikhlaq Excels in Art Competitions, Secures First Position at Tehsil and Second at District Level

Mahnoor Ikhlaq

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –27 , اپریل، 2025) —گورنمنٹ گرلز ہائی سکول تریل کی طالبہ ماہ نور اخلاق نے آرٹ کے مقابلوں میں نمایاں کامیابی حاصل کی۔تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ آف پنجاب کی جانب سے منعقدہ آرٹ مقابلوں میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول تریل کلاس نہم کی طالبہ ماہ نور اخلاق نے تحصیل کلرسیداں میں پہلی پوزیشن جبکہ ضلع لیول پر راولپنڈی میں دوسری پوزیشن حاصل کر کے اعزاز اپنے نام کیا۔اس موقع پر ماہ نور اخلاق نے اپنی کامیابی کو اساتذہ کی محنت اور والدین کی دعاؤں کا نتیجہ قرار دیا ہے۔

89 Individuals Assessed for Disability at THQ Kallar Syedan, 67 Recommended for Disability Certificates

ٹی ایچ کیو کلر سیداں میں معذوری کے تعین کیلئے 89 افراد کا معائنہ، 67 کیلئے معذوری سرٹیفکیٹ کی سفارش

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –27 , اپریل، 2025) —ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں ایم ایس ڈاکٹر عابدہ پروین کی سربراہی میں ڈاکٹروں پر مشتمل پینل نے معذوری کے تعین اور ان کی رجسٹریشن کیلئے 89 افراد کا چیک اپ کیا جن میں سے 67 افراد کو معذوری سرٹیفکیٹ کے اجرا کی سفارش کی گئی ،10فراد کو راولپنڈی ریفر کیا گیا ہے ،09 افراد کو فٹ قرار دیتے ہوئے 03 افراد کے کیسز کو التوا رکھا گیا۔


Spiritual Blessings of Darbar Aalia Hujra Shah Muqeem Will Continue, Says Pir Syed Asad Ali Gilani During Meeting with Kallar Syedan Delegation

دربار عالیہ حجرہ شاہ مقیم کا فیض جاری رہے گا، پیر سید اسد علی گیلانی کی کلر سیداں وفد سے گفتگو

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –27 , اپریل، 2025) —دربار عالیہ حجرہ شاہ مقیم کے سجادہ نشین پیر سید اسد علی گیلانی نے کہا کہ دربار کا فیض جاری رہے گا لوگوں کی رہنمائی اور مدد کا فریضہ سرانجام دیتے رہیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلرسیداں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جس نے مسلم لیگ ن کے رہنما راجہ ندیم احمد کی سربراہی میں حجرہ شاہ مقیم میں ان سے ملاقات کی وفد میں پاکستان پیپلز پارٹی کلرسیداں سٹی کے جنرل سیکرٹری نصیر اختر بھٹی، چوہدری شاہد گجر،اکرام الحق قریشی بھی موجود تھے پیر سید اسد علی شاہ گیلانی نے کہا کہ پیر سید اعجاز علی گیلانی کی تعلیمات و تربیتی کام جاری رہیں گے انہوں نے کہا کہ پیر اعجاز علی گیلانی کی اجازت سے ضلع کونسل کا الیکشن لڑا انہی کے فیض سے ضلع کونسل اوکاڑہ کا بلاقاںلہ چیئرمین منتخب ہوا اس کے بعد انہوں نے ہی پھر سیاست میں حصہ لینے پر پابندی عائد کردی انہوں نے ہی خود میری جانشینی کا اعلان کیا میں آج جو کچھ بھی ہوں یہ سب انہی کا فیضان ہے اس موقع پر پیر سید مدد علی سرکار بھی موجود تھے۔وفد نے اس موقع پر پیر سید اعجاز علی شاہ گیلانی کی رحلت پر فاتحہ خوانی کرتے ہوئے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔


Complete Shutdown Observed in Kallar Syedan and Surrounding Areas in Solidarity with Palestinians; Gatherings and Rallies Held

کلرسیداں اور گردونواح میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال، اجتماعات اور ریلیوں کا انعقاد

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –27 , اپریل، 2025) —فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیئے ہفتہ کے روز کلرسیداں و گردونواح میں شٹر ڈاؤن ہڑتال رہی تمام بازار اور کاروباری ادارے بند رہے چوآخالصہ اور شاہ باغ میں اجتماعات بھی منعقد ہوئے کلرسیداں کے تمام بازار بشمول چوآ روڈ،پنڈی روڈ،گوجرخان روڈ،مغل بازار،مین بازار،نیلم بازار اور مرید چوک میں تمام کاروباری ادارے مارکیٹیں مکمل بند رہیں چوکپنڈوری اور دوبیرن کلاں میں بھی شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوئی چوآخالصہ اور شاہ باغ میں جزوی ہڑتال ہوئی بعد دوپہر کچھ دوکانیں کھل گئی تھیں چوآخالصہ میں اجتماع بھی منعقد ہوا جس سے طاہر محمود بھٹی نے خطاب کیا جبکہ شاہ باغ میں بھی ریلی نکالی گئی جس میں اسرائیلی پرچم بھی جلائے گئے۔

Inspector Syed Sibtain ul Hassnain Reappointed as SHO of Kallar Syedan Police Station

انسپکٹر سید سبطین الحسین دوبارہ ایس ایچ او تھانہ کلرسیداں تعینات

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –27 , اپریل، 2025) —سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی نے انسپکٹر سید سبطین الحسنین کو تھانہ کلرسیداں کا ایس ایچ او تعنیات کر دیا یہ اس سے قبل بھی ایس ایچ او کلرسیداں تعنیات رہ چکے ہیں۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button