26 April 2025DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Mother of Two Ends Life by Jumping into Well in Saroha Chaudhrian Village

دو بچوں کی ماں نے کنویں میں چھلانگ لگا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا، افسوسناک واقعہ سروہا چوہدریاں میں پیش آیا

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –26 , اپریل، 2025) —کلر سیداں – سروہا چوہدریاں گاؤں میں دو بچوں کی ماں نے کنویں میں چھلانگ لگا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا

کلر سیداں کے نواحی گاؤں سروہا چوہدریاں میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک 40 سالہ خاتون، جو دو بچوں کی ماں تھیں، نے ذہنی پریشانی کے باعث کنویں میں چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی۔

مقامی ذرائع کے مطابق خاتون کافی عرصے سے ذہنی دباؤ کا شکار تھیں۔ واقعہ صبح تقریباً 9 بجے پیش آیا جب خاتون نے گھر سے نکل کر قریبی کنویں میں چھلانگ لگا دی۔ اہلِ خانہ اور دیہاتیوں نے واقعے کی اطلاع فوری طور پر ریسکیو 1122 کو دی۔

ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد لاش کو کنویں سے نکال کر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

یہ دلخراش واقعہ علاقے میں غم کی لہر دوڑا گیا ہے۔ اہلِ علاقہ کے مطابق خاتون ایک محبت کرنے والی ماں تھیں مگر اندر ہی اندر ذہنی اذیت سے گزر رہی تھیں۔ یہ سانحہ ذہنی صحت کے مسائل کو سنجیدگی سے لینے اور بروقت مدد فراہم کرنے کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com – Ikram ul Haq Qureshi – April 26, 2025) — Tragedy Strikes as Mother of Two Takes Her Own Life in Saroha Chaudhrian Village

A heart-wrenching incident took place in the quiet village of Saroha Chaudhrian near Kallar Syedan, where a 40-year-old woman, mother of two, ended her life by jumping into a well.

According to local sources, the woman had been suffering from mental health issues for some time. On the morning of the incident, around 9:00 AM, she left her home and, in a state of distress, leapt into a nearby well. The family and villagers were shocked upon discovering what had happened and immediately called Rescue 1122.

Rescue teams arrived at the scene promptly and initiated efforts to retrieve the body. After strenuous work, the body was recovered and shifted to the local hospital for necessary procedures.

The incident has left the entire community in shock and grief. Neighbours described the woman as a loving mother who had been struggling silently. This tragedy has once again highlighted the importance of mental health awareness and the need for timely support for those suffering from psychological issues.

کلر سیداں: ٹھوس شواہد نہ ہونے پر پولیس نے راجہ احسان کو مقدمہ سے بے گناہ قرار دے دیا

Kallar Syedan Police Clear Accused Raja Ehsan After Lack of Evidence in Property Dispute Case

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –26 , اپریل، 2025) — کلرسیداں پولیس کے تفتیشی آفیسر نے دوران تفتیش ٹھوس شوائد و گواہان پیش نہ کرنے پر امان رمضان آف باؤلی کی مدعیت میں درج مقدمہ خارج کر کے ملزم راجہ احسان کو مقدمہ سے بے گناہ قرار دے دیا۔ مدعی امان رمضان نے ملزم راجہ احسان کیخلاف مقدمہ درج کروایا تھا کہ میں 12 سال سے بسلسلہ روزگار دوبئی میں مقیم ہوں۔ سال 2020 اپنے جدی و ملکیتی کھیوٹ سے موضع ڈیرہ خالصہ میں اپنے مکان بنا کر رہائش پذیر ہوں۔ میں اپنے کھر کی مرمت اور چار دیواری کے اندر ایک ہال تعمیر کروا رہا ہوں گزشتہ شب مسمیان احسان اشرف اور نبیل ہمراہ آٹھ نامعلوم افراد ایک عدد کرولا اور دو عدد سوزوکی آلٹو میں سوار ملزمان میرے گھر کے دروازے پر آئے اور گالم گلوچ کرتے ہوے میرے گھر پر قبضہ کرنے کی کوشش کی۔سب انسپکٹر احمد ندیم کے مطابق مدعی مقدمہ دوران تفتیش ٹھوس شوائد و گواہان پیش نہ کر سکا جس پر تفتیشی آفیسر نے ملزم احسان اشرف کو مقدمہ سے بے گناہ قرار دے دیا ہے۔

Pakistan Rah-e-Haq Party Holds Rally After Friday Prayers to Express Solidarity with Palestinian Brothers

پاکستان راہ حق پارٹی کے زیراہتمام بعد نماز جمعہ فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیئے ریلی نکالی گئی

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –26 , اپریل، 2025) —پاکستان راہ حق پارٹی کے زیراہتمام بعد نماز جمعہ فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیئے مرید چوک سے اسرائیل مردہ باد ریلی مرید چوک کلرسیداں سے نکالی گئی جس میں جماعت اسلامی کے مقامی امیر جاوید اقبال،الخدمت فاؤنڈیشن کے صدر محمد توقیر اعوان،جماعت اسلامی یوتھ کے صدر عبدالودود نے شرکت کی بھلاکھر سے سابق کونسلر بھلاکھر جبران صفدر کیانی نے بھی اپنی ریلی کے ہمراہ کلرسیداں کی مرکزی ریلی میں شمولیت اختیار کر لی، پاکستان راہ حق پارٹی صوبہ پنجاب کے صدر شیخ محمد اقبال نے شرکا ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے پاک فوج کا سپہ سالار بھارت کی ہر جارحیت کا جواب دینے کے لیے تیار ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کا بچہ بچہ اسرائیل سے نفرت کرتا ہے اور ہم جہاد کے لیے تیار ہیں پاکستانی حکومت ہمیں اجازت دے، پاکستان راہ حق پارٹی ملک کے کونے کونے میں اسرائیل مردہ باد ریلیوں کا انعقاد کر رہی ہے جس کا مقصد قوم کو اسرائیلی بربریت سے آگاہ کرنا ہے،
سنی علماء کونسل کے رہنما مفتی نعمان عباسی نے کہا کہ 16 ماہ سے زائد کا عرصہ گزر گیا فلسطین کے مسلمان ظلم کی چکی میں پس رہے ہیں ہمیں اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کر کے انہیں گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرنا چاہیئے۔جماعت اسلامی کے امیر جاویداقبال اور مفتی قاسم چلاسی نے خطاب میں کہا کہ اسرائیل ناجائز ریاست ہے یہ اللہ کے باغی لوگ ہیں جن کی تاریخ اللہ کی نافرمانیوں سے عبارت یے علامہ نویر عباسی مدنی اور مولانا جاوید نے کہا کہ 57 اسلامی ممالک کو متحد ہو کر اسرائیل کے خلاف آواز بلند کرنی چاہیئے اگر تمام اسلامی ملک اسرائیلی مصنوعات کا اشیاء کا بائیکاٹ کریں تو اسرائیلی جارحیت کا راستہ روکا جا سکتا ہے۔پاکستان ہومن راٹس کے مرکزی جنرل سیکرٹری محبوب صدیقی اور شیخ برہان علی نے اسرائیل کے خلاف شٹرڈاؤن ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ مسلم امہ اسرائیلی جارحیت کو طاقت سے روکنے کا اعلان کرے،شرکا سے وسیم معاویہ، مفتی آکاش عباسی،حافظ محمد احسان نے بھی خطاب کیا۔پاکستان راہ حق پارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر قاری نثار احمد نے فلسطین کے مسلمانوں کے لیے خصوصی دعا کی،جس کے بعد شرکا پرامن طور پر منتشر ہو گئے۔

PML-N Leader Asad Aziz Honored with Grand Dinner in Islamabad During Visit from UK

مسلم لیگ ن کے رہنما نمبردار اسد عزیز کے اعزاز میں اسلام آباد میں پرتکلف عشائیہ، برطانیہ سے دورہ پاکستان پر موجود ہیں

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –26 , اپریل، 2025) —مسلم لیگ ن کے رہنما برطانیہ سے پاکستان رخصت پر آئے ہوئے نمبردار اسد عزیز کے اعزاز میں توصیف خالد ستی نے اسلام آباد کے لنڈی کوتل شنواری میں پرتکلف عشائیہ دیا جس میں۔ ریاض جنجوعہ،ملک ناصر،زاہد خان،راجہ محمد قاسم،رانا ارسلان،شیخ حسن سرائیکی،عبدالھادی مغل، اکرام الحق قریشی و دیگر نے شرکت کی نمبردار اسڈ عزیز نے توصیف خالد ستی کا شکریہ ادا کیا

Chaudhry Tariq Saeed’s Daughter from Doberan Kallan Ties the Knot with Raja Fakhar Iman of Kotli, Azad Kashmir

دوبیرن کلاں کے چوہدری طارق سعید کی بیٹی کی شادی کوٹلی آزاد کشمیر کے راجہ فخر ایمان سے انجام پائی

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –26 , اپریل، 2025) —دوبیرن کلاں کے چوہدری طارق سعید کی دختر کی شادی کوٹلی آزادکشمیر کے راجہ فخر ایمان کے ساتھ انجام پائی۔رخصتی کی تقریب میں راجہ ندیم احمد، بیرسٹر صغیر احمد راجہ، شیخ قمر اسلام، اکرام الحق قریشی،منیر چشتی،عابد زاہدی، ملک یاسر، کامران عزیز، عبدالعزیز پاشا، قیصر اقبال ادریسی، چوہدری ارشد محمود، پرویز اقبال وکی، مقصود بھٹی، انوارالحق راجہ، سید مبارک نقوی،توقیر احمد، ساجد محمود راجہ، راجہ شیراز غضنفر،خان یعقوب،خان شبیر خان،خان حمزہ خان،چوہدری توقیر اسلم،ظفر اقبال ظفری، گلفراز کیانی، چوہدری أصف نورانی، کاشف سعید،ثاقب سعید،ماسٹر شریف،ماسٹر صدیق خان اور دیگر نے شرکت کی۔

Chowk Pandori Shopkeeper Raja Tajammal Nawab’s Father-in-Law Raja Gulistan Passes Away; Funeral Held in Nandna Jattal

چوک پنڈوری کے دوکاندار راجہ تجمل نواب کے خسر راجہ گلستان انتقال کر گئے، نماز جنازہ نندنہ جٹال میں ادا کی گئی

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –26 , اپریل، 2025) —چوک پنڈوری کے دوکاندار راجہ تجمل نواب کے خسر راجہ گلستان انتقال کر گئے نماز جنازہ گاوں نندنہ جٹال میں ادا کی گئی جس میں سابق چیئرمین محمد زبیر کیانی،مناظر جنجوعہ،راجہ آفتاب حسین،اخلاق بھٹی،محمد عباس و دیگر ںے شرکت جبکہ مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد،چوہدری نعیم بنارس،راجہ نعمان ظہیر و دیگر نے ان کے گھر جاکر لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا

Retired Water Supply Scheme Employee Abdul Majeed Siddiqui Passes Away; Funeral Held in Jinnah Colony, Kallar Syedan

واٹر سپلائی اسکیم کلر سیداں کے ریٹائرڈ اہلکار عبدالمجید صدیقی انتقال کر گئے، نماز جنازہ جناح کالونی کلر سیداں میں ادا کی گئی

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –26 , اپریل، 2025) —واٹرسپلائی اسکیم کلرسیداں کے ریٹائرڈ اہلکار عبدالمجید صدیقی انتقال کر گئے نمازجنازہ جناح کالونی کلرسیداں میں ادا کی گئی جس میں سابق سٹی ناظم شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود،چوہدری زین العابدین عباس،شیخ حسن سرائیکی،ڈاکٹر طارق ریاض شیخ،مسعود احمد بھٹی،شیخ سلیمان شمسی، شیخ شعور قدوس،شیخ زین اخلاق،حاجی طارق تاج،شیخ شکیل احمد، چوہدری مجید اشرف و دیگر نے شرکت کی۔

Chaudhry Zameer Hussain’s Wife Passes Away; Funeral Held in Mohra Hayal, Chauk Pindori

چوہدری ضمیر حسین کی اہلیہ انتقال کر گئیں، نماز جنازہ گاؤں موہڑہ حیال چوکپنڈوری میں ادا کی گئی

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –26 , اپریل، 2025) —چوہدری ضمیر حسین کی اہلیہ انتقال کر گئیں نماز جنازہ گاؤں موہڑہ حیال چوکپنڈوری میں ادا کی گئی جس میں رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد،محمود شوکت بھٹی،محمد زبیر کیانی،ہمایوں کیانی،محمد جاوید مرزا، احسان الحق قریشی،طیب اعوان،خضر الرحمان،چوہدری عبدالوحید،قاضی عبدالرؤف،ماسٹر محمد اظہر، چوہدری طارق جاوید،شیخ سلیمان شمسی، چوہدری تصور حسین،چوہدری محمد احسان، مسعود احمد بھٹی و دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button