24 April 2025DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan: Pak Army Subedar Zamin Hasnain Laid to Rest with Military Honors in Morra Kanyal
نائب صوبیدار ضامن حسنین جعفری کو موہڑہ کنیال کلرسیداں میں فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک کر دیا گیا

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –24 , اپریل، 2025) — نائب صوبیدار ضامن حسنین جعفری کو ان کے آبائی قبرستان موہڑہ کنیال کلرسیداں میں فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔پاک فوج کے نائب صوبیدار ضامن حسنین پنو عاقل چھاؤنی میں اپنی فوجی خدمات سر انجام دے رہے تھے کہ دوران ڈیوٹی دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔ مرحوم کا جسد خاکی کلرسیداں کے نواحی علاقے موہڑہ کنیال لایا گیا جہاں انہیں بدھ کے روز فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔ پاک فوج کے چاک و چوبند فوجی دستے نے مرحوم کو سلام پیش کی اور چیف آف آرمی سٹاف، صدر اور کور کمانڈر کی جانب سے مرحوم کی قبر پر پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں۔ مرحوم نے پسماندگان میں بیوہ سمیت بچے سوگوار چھوڑے ہیں۔
Kallar Syedan (Pothwar.com – Ikram ul Haq Qureshi – April 24, 2025) — Subedar Zamin Hasnain Jafri of the Pakistan Army was laid to rest with full military honors in his ancestral graveyard in Mohra Kanyal, near Kallar Syedan.
Subedar Hasnain, who was serving at Pano Aqil Cantonment, suffered a fatal heart attack while on duty. His body was brought to his hometown, where he was buried on Wednesday amid a solemn ceremony attended by fellow soldiers, family, and locals.
A smartly turned-out contingent of the Pakistan Army presented a salute to the fallen soldier, and floral wreaths were laid on his grave on behalf of the Chief of Army Staff, the President of Pakistan, and the Corps Commander.
The late Subedar Hasnain is survived by his wife and children, who mourn the loss of a beloved family man and a dedicated serviceman.
دریائے جہلم سے نامعلوم شخص کی نعش برآمد، خادم آباد ویلفیئر ٹرسٹ نے امانتاً دفن کر دیا
Unidentified Body Recovered from River Jhelum, Buried Temporarily by Welfare Trust
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –24 , اپریل، 2025) —دریائے جہلم سے نامعلوم شخص کی نعش ملی ہے جس نے داڑھی رکھی ہوئی تھی سر کے بال بھی لمبے تھے دائیں ٹانگ پر پٹی بندھی ہوئی تھی۔ نعش کو خادم آباد ویلفیئر ٹرسٹ نے امانتا دفن کر دیا ہے نعش کی شناخت کرنے والے احباب درج ذیل موبائل نمبر سے رابطہ کریں۔
Voluntary Repatriation of Afghans Continues from Choa Khalsa; 115 Depart, Including 59 from One Family
چواخالصہ سے افغانیوں کی رضاکارانہ واپسی جاری، ایک ہی خاندان کے 59 افراد سمیت 115 افغانستان روانہ
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –24 , اپریل، 2025) —چواخالصہ سے افغانیوں کے انخلا کا سلسلہ جاری،گزشتہ روز 115 افراد رضاکارانہ طور پر افغانستان روانہ ہو گئے جن میں ایک ہی خاندان کے 59 افراد بھی شامل ہیں خاندان کے سربراہ کے مطابق وہ اور ان کے بھائی نے پاکستان آ کر پشاور شادی کی تھی بھائی کا انتقال ہو گیا مگر وہ اپنے گھرانے کے 59 افراد کے ہمراہ افغانستان روانہ ہو گئے۔
Wave of Robberies Hits Kallar Syedan: Cash, Jewelry, and Phones Looted in Multiple Incidents
کلر سیداں میں ڈکیتی و چوری کی وارداتیں، نقدی، زیورات اور موبائل فونز لوٹ لئے گئے
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –24 , اپریل، 2025) —محمد بلال نے مقدمہ درج کروایا کہ میں میڈیسن کا کام کرتا ہوں، کام سے فارغ ہو کر واپس راولپنڈی جا رہا تھا کہ دو نقاب پوش ڈاکو جو موٹر سائیکل پر سوار تھے نے گن پوائنٹ پر 54000 روپے کی رقم اور دو عدد موبائل فونز چھین لئے اور فرار ہو گئے۔محمد ازرم سکنہ گائوں سیری نے مقدمہ درج کروایا کہ نامعلوم ملزمان نے اس کے گھر میں داخل ہو کر گھر سے سات لاکھ پچاس ہزار روپے کی رقم اور لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات چوری کرلئے۔ عدنان ارشد سکنہ نئی آبادی اراضی بانڈی نے مقدمہ درج کروایا کہ تین افراد جو اسلحہ سے مسلح تھے نے گھر میں گھس کر گن پوائنٹ پر لاکھوں روپے کی رقم، طلائی زیورات اور دیگر اشیائ لوٹ لیں اور فرار ہو گئے۔نعیم انجم سکنہ کلر سیداں نے مقدمہ درج کروایا کہ اس کی دکان اور گھر سے مختلف ملزمان ڈیڑھ لاکھ روپے کی نقدی چوری کرکے فرار ہو گئے۔