کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –22 , اپریل، 2025) —مسلم لیگ ن کے رہنما وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ اسامہ سرور کا دورہ کلرسیداں،صحافی اکرام الحق قریشی کے گھر جا کر ان کے فرزند قاسم رضا کی شادی پربارکباد دی اس سے قبل وہ کلرسیداں پہنچتے ہی اچانک ٹی ایچ کیو ہسپتال کلرسیداں کی ایمرجنسی میں پہنچ گئے جہاں ایک ٹریفک حادثے میں زخموں سے چور شخص پڑا تھا جس کے لواحقین نے شکایت کی کہ ڈاکٹر نے زخمی کو فوری راولپنڈی منتقل کرنے کی ہدایت کی ہے مگر رسیکیو کلرسیداں گاڑی نہیں دے رہے ایم ایس ڈاکٹر عابدہ حسین نے ایم این اے کو بتایا کہ زخمی کو ابتدائی طبی امداد مہیا کر دی گئی اسے راولپنڈی ریفر کیا گیا تھا مگر ڈیڑھ گھنٹے سے ریسکیو گاڑی نہیں پہنچی جس پر راجہ اسامہ سرور نے انچارج ریسکیو کلرسیداں حارث فاروق کو طلب کرلیا جو انہیں مطمئن نہ کرسکے جس کے بعد ان کے ضلعی دفتر نے انہیں فوری طور پر معطل کردیا راجہ اسامہ سرور نے گاؤں درکالی شیرشاہی جا کر مسلم لیگ ن کے سرگرم رہنما عبدالوحید جنجوعہ کی ٹریفک حادثے میں وفات پر ان کے گھر جا کر لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا انہوں نے حادثے میں زخمی ہونے والے اشیاق جنجوعہ کی بھی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحتیابی کی دعا کی بعد ازاں انہوں نے اکرام الحق قریشی کی رھائشگاہ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کلرسیداں کے مسائل کو تیزی سے حل کیا جا رھا یے چار سے زائد سڑکوں کی تعمیر و کشادگی کا کام تیزی سے جاری ہے سوئی گیس کو چوآخالصہ مرکز کے بعد پورے حلقہ این اے 51 کی ہر بستی کو یہ سہولت مہیا کروں گا اس کے لیئے منصوبہ بندی کر لی ہے کلرسیداں میں بہت جلد پاسپورٹ دفتر بھی قائم کریں گے روات کلرسیداں روڈ پر بہت جلد کام شروع کر دیا جائے گا کلرسیداں میں یونیورسٹی کا وعدہ ایفا کروں گا کلرسیداں کی تعمیر و ترقی کو اولیت حاصل رہے گی بعد ازاں وہ گاوں ممیام گئے جہاں انہوں نے لیگی رہنما راجہ ثقلین کی وفات پر فاتحہ خوانی کی اور لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔اس موقع پر مسلم لیگ ن کلرسٹی کے صدر حاجی اخلاق حسین، جنرل سیکرٹری چوہدری زین العابدین عباس،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے صدر شیخ حسن سرائیکی،کرنل انوار حسین عباسی،شیخ سلیمان شمسی اور عبداللہ سرور بھی موجود تھے۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi – April 22, 2025) — Federal Parliamentary Secretary and PML-N leader Raja Usama Sarwar paid a visit to Kallar Syedan on Tuesday. His visit began with a surprise inspection of the THQ Hospital’s emergency department, where he found a victim of a traffic accident in critical condition. The victim’s family complained that although the doctors had referred the patient to Rawalpindi for further treatment, the local Rescue 1122 service had failed to provide an ambulance.
THQ MS Dr. Abida Hussain confirmed to the MNA that first aid was administered and the patient was indeed referred to Rawalpindi, but Rescue 1122 had not arrived for over an hour and a half. In response, Raja Usama Sarwar summoned Rescue Kallar Syedan In-Charge Haris Farooq, who failed to provide a satisfactory explanation. Subsequently, action was taken by the district office, and Haris Farooq was immediately suspended.
Later, Raja Usama visited the home of senior journalist Ikram-ul-Haq Qureshi to congratulate him on the wedding of his son Qasim Raza. He then proceeded to Darkali Sher Shahi village, where he offered heartfelt condolences to the family of PML-N leader Abdul Waheed Janjua, who recently passed away in a traffic accident. He also inquired about the health of accident survivor Ishaq Janjua and prayed for his swift recovery.
Speaking at Ikram-ul-Haq Qureshi’s residence, Raja Usama highlighted ongoing development projects in Kallar Syedan. He mentioned that work on more than four major roads is currently underway. He also announced plans to extend the Sui Gas network beyond the Choha Khalsa center to every settlement in NA-51 and promised the establishment of a passport office in Kallar Syedan soon.
Raja Usama further reiterated his commitment to establishing a university in Kallar Syedan and assured that work on the Rawat-Kallar Syedan Road would begin shortly. He emphasised that the region’s development remains a top priority.
The visit concluded with a trip to the village of Mamiyam, where he expressed condolences over the passing of PML-N leader Raja Saqlain. Accompanying him during various parts of the visit were PML-N Kallar City President Haji Ikhlaq Hussain, General Secretary Ch. Zain-ul-Abideen Abbas, Youth Wing President, Sheikh Hassan Saraiki, Colonel Anwar Hussain Abbasi, Sheikh Suleman Shamsi, and Abdullah Sarwar.
کلر سیداں میں بنیادی مراکز صحت کی نجکاری کیخلاف لیڈی ہیلتھ ورکرز کا احتجاج، پولیو مہم متاثر
Lady Health Workers Protest Privatization of Basic Health Units; Polio Campaign Disrupted in Kallar Syedan
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –22 , اپریل، 2025) — کلر سیداں میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کی جانب سے بنیادی مراکز صحت کی نجی کاری کیخلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے کلر سیداں میں پیر سے شروع ہونے والی پولیو مہم تعطل کا شکار رہی تا ہم اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں شبانہ نذیر نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں ہسپتال میں آئے بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلا کر اس مہم کا باقاعدہ آغاز کیا۔ ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر فرحت ابراہیم نے میڈیا کو بتایا کہ تحصیل کلر سیداں میں 106 کے قریب لیڈی ہیلتھ ورکرز سمیت 08 سنٹری ورکرز، 06 لیڈی ہیلتھ سپروائزر اور 77 رضاکاروں نے اس قومی فریضہ کا بائیکاٹ کر رکھا ہے جس کی وجہ سے تحصیل کلر سیداں کی گیارہ یوسیز میں پولیو مہم کا کام عملا ٹھپ رہا۔ ادھر سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی نے پولیو مہم کی دوران ڈیوٹی کرنے سے انکار پر 06 سکولز ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن سپروائزر کو شوز کاز نوٹسز جاری کر دیئے ہیں۔
Drug Smuggling Attempt Foiled on Kallar Syedan-Dhuangali Road; 1kg of Hashish Recovered
کلر سیداں دھانگلی روڈ پر منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام، ایک کلو چرس برآمد
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –22 , اپریل، 2025) — پنجاب ہائی وے پٹرولنگ چیک پوسٹ شاہ خاکی کے اے ایس آئی حماد فضل نے کلرسیداں دھانگلی روڈ پر کاروائی کرتے ہوئے منشیات آزاد کشمیر سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی اور آزادکشمیر جاتی گاڑی کو روک کر انضمام بشارت سے دوران تلاشی 1000 گرام چرس برآمد کرکے اسے گرفتار کر لیا۔
Sub-Engineer Zaeem Ali of Morra Heeran, Choa Khalsa, Promoted as SDO Public Health Engineering, Posted to Kahuta
سب انجینئر ضعیم علی ترقی پا کر ایس ڈی او پبلک ہیلتھ کہوٹہ تعینات
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –22 , اپریل، 2025) —پبلک ہیلتھ انجینئرنگ گوجرخان کے سب انجینئر ضعیم علی کو ایس ڈی او کے عہدے پر ترقی دے کر ایس ڈی او پبلک ہیلتھ انجینئر کہوٹہ تعنیات کر دیا گیا یاد رہے کہ ضعیم علی کا تعلق یوسی چوآخالصہ کی ڈہوک موہڑہ ہیراں سے ہے
Lightning Strikes Tree in Sahot Bagial, Causing Fire
سہوٹ بگیال میں آسمانی بجلی درخت پر گرنے سے آگ بھڑک اٹھی، درخت مکمل طور پر جل گیا
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –22 , اپریل، 2025) —اتوار کی شام شدید گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی اس دوران سہوٹ بگیال میں آسمانی بجلی کیکر کے ایک درخت پر آ گری جس سے درخت کو اگ لگ گئی درخت اور شاخیں مکمل طور پر جل گئیں۔