21 April 2025DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Grand Inauguration of Al-Qasim University in Pindora Marks New Era in Regional Education

کلرسیداں دھانگلی روڈ پر واقع گاؤں پنڈورہ میں القاسم یونیورسٹی کا قیام

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –22 , اپریل، 2025) —کلرسیداں دھانگلی روڈ پر واقع گاؤں پنڈورہ میں القاسم یونیورسٹی کا قیام، اسلامک کیمونیٹی ہانگ کانگ کے سربراہ قمر زمان منہاس نے کروڑوں کی لاگت سے تین منزلہ پرشکوہ عمارت کو اپنی والدہ مختار بیگم ایجوکیشنل کمپلیکس کے نام سے منسوب کردیا اسلامک ٹرسٹ جاپان کے ڈائریکٹر چوہدری غالب حسین نے اپنی والدین کے ایصال ثواب کی نیت سے یونیورسٹی کے لیئے پانچ لاکھ روپے کی امداد کا اعلان کیا۔

سابق وفاقی وزیر مذہبی امور اور چانسلر بھیرہ یونیورسٹی پیر سید امین الحسنات نے یونیورسٹی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقوام عالم میں مقام کے حصول کا واحد ذریعہ جدید علوم میں مہارت اور دیانتداری ہے اسلام نے سب سے ذیادہ تعلیم حاصل کرنے پر زور دیا مگر ہم نے اسلامی تعلیمات کو ترک کرکے ایسی تعلیم کے حصول پر اپنی توجہ مرکوز رکھی جس سے ہمیں صرف نوکری مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ وہ پیرانہ سالی کے باوجود دو افراد کے سہارے پر کلرسیداں آئے ہیں میں صرف یہ بتابا چاہتا ہے کہ ملک گرداب کی لپیٹ میں ہے کہیں سے خیر اور اطمینان کی خبر نہیں ملتی کہیں دھماکہ تو کہیں پاکستان جیسے اسلامی ملک میں ٹرین کو یرغمال بنا کر مسافروں کو موت کے گھاٹ اتار دیا جاتا ہے ہر وقت تکلیف دہ خبریں سننے اور پڑھنے کو ملتی ہیں مگر میں چاہتا ہوں کہ اس ناامیدی میں بھی امید بڑھاؤں کیونکہ مایوس شخص کی امید بڑھانا بھی نیک عمل ہے اللہ ہماری بستیوں کو اجڑنے سے بچائے انہوں نے القاسم ہونیورسٹی کی کامیابی کے لیئے خصوصی دعا کی۔دربار عالیہ موہڑہ شریف کے سجادہ نشین پیر سید عمر فاروق گل بادشاہ نے کہا کہ فلاحی کاموں کے لیئے افراد کا انتخاب اللہ خود کرتا ہے اب جدید میعاری تعلیم کے ساتھ ساتھ طلبہ کی تربیت اور کردار سازی بھی اشد ضروری ہے انہوں نے کہا کہ برصغیر میں اسلام کی اشاعت و ترویج میں صوفیا کا بڑا کلیدی کردار ہے جنہوں نے اپنی حکمت محبت اخلاق اور کردار سے اسلام کو پھیلایا،کرنل وسیم جنجوعہ نے کہا کہ کلرسیداں میں نجی شعبہ میں یونیورسٹی کا قیام تاریخی واقعہ ہے،

جاپان اسلامک ٹرسٹ کے ڈائریکٹر چوہدری غالب حسین نے کہا کہ وہ دیاغیر میں رہ کر بھی اپنے علاقوں کی تعمیر و ترقی اور محروم لوگوں کی بحالی کے لیئے کوشاں رہتے ہیں معاشرے کے بگاڑ اور خرابیوں کے خاتمے کے لیئے ایک تعلیم یافتہ ماں ہی کلیدی کردار ادا کر سکتی ہے انہوں نے کہا کہ فلاحی کاموں میں خرچ کرنے سے رزق اور امدنی میں کمی نہیں بلک ہ تیزی سے اضافہ ہوتا ہے اپ اس کا ایک بار تجربہ کرکے دیکھ لیں انہوں نے اپنے والدین کے ایصال ثواب کے لیئے القاسم یونیورسٹی کے لیئے پانچ لاکھ کی نقد امداد کا اعلان بھی کیا۔ریٹائرڈ جسٹس چوہدری محمد طارق نے کہا کہ سرکاری مدارس کے نتائج متاثر کن نہیں تعلیم اور صحت پر ہمارے ہاں توجہ دینے کی بجائے انہیں بوجھ سمجھا جاتا ہے حکمران مسائل کم کرنے کی بجائے تماشائی کا کردار ادا کرتے ہیں ہمارے علاقے میں لوگوں نے اپنی مدد اپ کے تحت ساڑھے تین کروڑ کی لاگت سے سموٹ سے بیول سڑک تعمیر کی ہے یہ کام حکومت کو کرنا چاہیئے تھا انہوں نے کہا کہ جدید علوم کے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا انہوں نے فلاحی کاموں میں زمرد خان اور قمر زمان منہاس کی خدمات کو سراہتے ہوئے اسے دوسروں کے لیئے قابل تقلید قرار دیا۔سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض نے کہا کہ ہمارے منتشر اور شتر بے مہار معاشرے کو اس وقت اصلاح اور اسلامی تعلیمات کی اشد ضرورت ہے انہوں نے زور دیا کہ لوگ اسلام کے نعروں کے ساتھ ساتھ اس کی روح کے مطابق اپنی زندگیوں کو بھی ڈھالیں تاکہ ہم بھی اقوام عالم میں اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرسکیں۔

پاکستان فلمز سنسر بورڈ کے رکن محمد ظریف راجا نے کہا کہ کوئی شخص اللہ کی دی ہوئی توفیق کے بغیر فلاحی کام نہیں کر سکتا انہوں نے کہا کہ دور جدید میں بچوں کو صرف حافظ بنانا کافی نہیں بلکہ ضرورت اس امر کی ہے کہ نئی نسل کی جدید خطوط پر تربیت دی جائے تاکہ وہ مستقبل کے چیلنجوں کا سامنا کرسکیں، زمرد خان نے کہا کہ بھیرہ یونیورسٹی تعلیم و تربیت کا بڑا مرکز ہے ریٹائرڈ جسٹس چوہدری محمد طارق گارڈن کالج میں میرے استاد رہے ان سے بہت کچھ سیکھنے کے مواقع ملے ہیں جبکہ قمر زمان منہاس خدمت خلق کا استعارہ ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان سویٹ ہوم میری وجہ سے نہیں اللہ کے فضل و کرم سے چل رھا یے میں نے کئی بار موت کو اپنے قریب پایا بینظیر بھٹو کی شہادت کے وقت بھی وہاں موجود تھا اللہ نے کئی بار مجھے نئی زندگی دی میں نے سیاست ترک کرکے خود کو یتامی بچوں کی خدمت کے لیئے وقف کر رکھا ہے نبی صلعم کی نسبت جیسے بچوں سے پیار میری سب سے بڑی دولت ہے میں جو کچھ ان بچوں کے لیئے سوچتا ہوں اللہ وہ کردیتا ہے یتیم بچوں کی خدمت سے بڑا دنیا میں کوئی اعزاز نہیں ہے سویٹ ہوم کیبچے اج ملک کی ہر بڑی یونیورسٹی اور نامور تعلیمی ادارے میں تعلیم حاصل کر ریے ہیں مجھے فخر یے کہ ہمارے دو درجن بچے آج قائداعظم ہونیورسٹی میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

دربار عالیہ نیاریاں شریف کے سجادہ نشین پیر شمس العارفین صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اج کے پرفتن دور میں تمام اطراف سے اسلام پر یلغار جاری ہے وقت دعا ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ ہمیں نئی نسل کو بھی جدید علوم سے آراستہ کرنا ہو گا عشق مصطفی سے خالی دل تن من دھن قربان کر ہی نہیں سکتا اج مسلم امہ تقسم ہے فلطسین اور کشمیر میں مظالم ڈھائے جا رہے ہیں ہمیں اج درہیش صورتحال سے نکلنے کے لیئے اللہ نبی صلعم اور صحابہ کی زندگیوں سے روشنی لینی ہو گی انہی کی زندگیوں پر عمل پیرا ہو کر ہی ہم دشمنوں کا مقابلہ کر سکتے ہیں تلوار کے ساتھ ساتھ کردار سے بھی دل فتح کر لیے جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ شیشے توڑنے سے نہیں کردار سے کامیابی قدم چومتی ہے۔اسلامک ٹرسٹ ہانگ کانگ کے سربراہ حاجی قمر زمان منہاس نے کہا کہ القاسم یونیورسٹی کے قیام کا مقصد پوٹھوہار اور آزادکشمیر کے ہونہار بچوں کو اپنے گھروں کے قریب جدید علوم سے اراستہ معیاری تعلیمی سہولیات کی فراہمی ہے

اس ادارے میں مصر سے قرآ اتے ہیں طالبات کے لیئے الگ عمارت ہے ہمارے اس ادارے کی طالبات پی ایچ ڈی کر رہی ہیں یہی طالبات ہمارے معاشرے میں مثبت تبدیلیاں لائیں گی میں نے اپنی والدہ سے منسوب تین منزلہ پرشکوہ عمارت میں 130 کمرے تعمیر کیئے ہیں مذید دوسو کنال رقبہ حاصل کر لیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ زمرد خان اور حاجی محمد شریف جیسے لوگ صدیوں بعد جنم لیتے ہیں یونیورسٹی کے سرپرست اعلی حاجی محمد شریف نے کہا کہ حکومت نے تحصیل کلرسیداں کی اڑھائی لاکھ کی ابادی کے لیئے کوئی تعلیمی ادارہ قائم نہ کیا اج ہم نے معززین علاقہ کے تعاون سے یہاں ہونیورسٹی قائم کی ہے یہ کلرسیداں میں ہی نہیں بلکہ چند کلومیٹر کی دوری پر ازادکشمیر کے لوگوں کی تعلیمی ضروریات پوری کرے گی ہم کوشش کریں گے کہ کوئی بچہ بچی جدید معیاری علوم سے محروم نہ رہ جائے اس موقع پر ملک محمد شاکر،حاجی محمد عرفان،محمد اعجاز بٹ،توقیراعوان،چوہدری ابرار حسین،بیرسٹر چوہدری شہریار،بیرسٹر احمد صغیر راجہ،پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری ظہیر محمود،چوہدری اسد الرحمان،شیخ محمد حنیف،مولنا عبدالشکور نقشبندی،خلیفہ محمود اختر نقشبندی و دیگر بھی موجود تھے

Kallar Syedan (Pothwar.com – Ikram-ul-Haq Qureshi, April 22, 2025): A significant milestone in the educational development of the Pothohar region was achieved with the establishment of Al-Qasim University in the village of Pindora, located on Dhuangali Road in Kallar Syedan. Funded by Haji Qamar Zaman Minhas, head of the Islamic Community Hong Kong, the three-story majestic building has been named Mukhtar Begum Educational Complex in honor of his late mother.

During the inauguration ceremony, Chaudhry Ghalib Hussain, Director of Islamic Trust Japan, announced a donation of Rs. 500,000 for the university in memory of his late parents.

Pir Syed Aminul Hasnat, former Federal Minister for Religious Affairs and Chancellor of Bhera University, emphasised in his speech that true progress among nations comes through excellence in modern education and sincerity. He lamented the deviation from Islamic principles in pursuit of education merely for employment and called for a return to values-based education.

Pir Syed Umar Farooq Gul Badshah, custodian of Darbar Mohra Sharif, stated that individuals chosen for welfare work are divinely guided. He highlighted the critical need for character-building along with modern education, citing the vital role of Sufis in spreading Islam through wisdom and love.

Colonel (R) Waseem Janjua called the university’s establishment in the private sector a historic event for Kallar Syedan. Chaudhry Ghalib Hussain reiterated that even while living abroad, he strives to contribute to his homeland’s development, emphasising the crucial role of educated mothers in improving society.

Justice (R) Chaudhry Muhammad Tariq criticised government’s neglect of education and healthcare, revealing that locals had to self-finance a road project worth Rs. 35 million. He praised Qamar Zaman Minhas and Zamurrad Khan as role models for community service.

Former Provincial Minister Chaudhry Muhammad Riaz urged society to align with Islamic teachings in both spirit and practice to regain lost global stature.

Muhammad Zarif Raja, a Pakistan Film Censor Board member, emphasised the need for modern education alongside religious instruction to prepare youth for contemporary challenges.

Zamurrad Khan, founder of Pakistan Sweet Homes, shared emotional reflections on his service to orphans and credited divine blessing for the initiative’s success, proudly noting that dozens of Sweet Home children are now studying at top universities, including Quaid-e-Azam University.

Pir Shams-ul-Arifeen Siddiqui, custodian of Darbar Niarian Sharif, warned of increasing global challenges facing Islam and urged a focus on equipping the next generation with both modern knowledge and spiritual strength. He stressed that real success comes through strong character, not force.

Qamar Zaman Minhas, the university’s founder, explained that the mission of Al-Qasim University is to offer quality higher education to the talented youth of Pothohar and Azad Kashmir, near their homes. The institution includes separate facilities for female students, some of whom are already pursuing PhDs. He announced the construction of 130 rooms and the acquisition of an additional 200 kanals of land for future expansion.

Haji Muhammad Sharif, Patron-in-Chief of the university, criticized the lack of government institutions in Kallar Syedan, home to over 250,000 people. He vowed to ensure that no child is deprived of modern education.

Several community leaders and dignitaries were also present at the event, including Malik Muhammad Shakir, Haji Muhammad Irfan, Chaudhry Abrar Hussain, Barrister Shehryar, Barrister Ahmed Saghir Raja, and Chaudhry Zaheer Mehmood, President of PPP Rawalpindi District.

کلر سیداں: ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی اور زیگ زیگ ٹیکنالوجی نہ اپنانے پر بھٹہ خشت مالک کیخلاف مقدمہ درج

Brick Kiln Owner Booked in Kallar Syedan for Violating Environmental Laws and Ignoring Zigzag Technology

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –22 , اپریل، 2025) — انسپکٹر ماحولیات راولپنڈی نے ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات کے ہمراہ ماحولیاتی آلودگی اور زیگ زیک ٹیکنالوجی پر عملدرآمد نہ کرنے پر بھٹہ خشت کے مالک کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا۔انسپکٹر ماحولیات راولپنڈی عطا محمد نے مقدمہ درج کروایا کہ انسداد ماحولیاتی آلودگی کے سلسلے میں انہوں نے بھاٹہ روڈ پر واقع گرمالی گاوں میں کلیم اینڈ علیم مالک برکس کمپنی کا معائنہ کیا اور دیکھا کہ بھٹہ خشت سے کالا دھواں نکل رہا تھا جبکہ بھٹہ کی بھرائی زیگ زیک ٹیکنالوجی کے مطابق نہ تھی جو سموگ رولز اور ہائی کورٹ کے احکامات کی کھلم کھلا خلاف ورزی تھی اور بھٹہ خشت فضائی آلودگی اور سموگ کا باعث بن رہا تھا۔ جس پر تھانہ کلر سیداں پولیس نے زیر دفعات 268 اور 278 ت پ کے تحت مالک کیخلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی۔

Son of Retired Superintendent Raja Pervez Akhtar Ties the Knot; Prominent Figures Attend Walima Ceremony in Kallar Syedan


ریٹائرڈ سپرنٹنڈنٹ راجہ پرویز اختر کے صاحبزادے راجہ محمد علی کا نکاح، کلر سیداں میں دعوتِ ولیمہ، معزز شخصیات کی شرکت

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –22 , اپریل، 2025) —ریٹائرڈ سپرنٹنڈنٹ پنجاب ہیلتھ انجینئر ڈیپارٹمنٹ راجہ پرویز اختر کے فرزند راجہ محمد علی رشتہ اذدواج میں منسلک ہو گئے دعوت ولیمہ کلرسیداں میں ہوئی جس میں ریٹائرڈ ڈپٹی کمشنر چوہدری ربنواز منہاس،ریٹائرڈ ایس ڈی او پی ایچ ای ڈی رانا مجاہد علی،سابقہ ڈائریکٹر واسا چوہدری محمد صفدر،سابق ملڑی اکائونٹس آفیسر خالد بٹ،سید زبیر احمد، عماد الحسن ایڈووکیٹ،مرزا ابراہیم بیگ ایڈووکیٹ، سبط الحسن ایڈووکیٹ، منصور شبیر ایڈووکیٹ، چوہدری دانش مقبول ایڈووکیٹ،سب انجینئر منشا خان،چوہدری اسد،سب انجینئر داود شاہ، حاجی ظفر محمود،محمد فیضاب،تصور علی، عرفان احمد،راوف احمد،جمیل احمد،ملک امیر،محمد نعیم،غلام محمد،مسعود بھٹی،چوہدری زعیم،ملک سہیل اشرف،ڈاکٹر عنصر جنجوعہ، چوہدری زین العابدین عباس، مسعود احمد بھٹی، زاہد حیدری، محمد فیضاب،حافظ جواد،محمد رضوان بھٹی،شیخ حسن ریاض و دیگر نے شرکت کی۔

Chaudhry Sobhan Cheema of Sui Cheemian Graduates in Accounts and Finance from Punjab University; Warm Congratulations Pour In


سوئی چیمیاں کے چوہدری سبحان چیمہ نے پنجاب یونیورسٹی سے اکاؤنٹس اینڈ فنانس میں ڈگری حاصل کر لی، مبارکبادوں کا سلسلہ جاری

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –22 , اپریل، 2025) —سوئی چیمیاں کے چوہدری تنویر چیمہ کے فرزند چوہدری سبحان چیمہ نے پنجاب یونیورسٹی سے اکاؤنٹس ایند فنانس سے ڈگری حاصل کر لی ادہر سابق ناظمین صاحبزادہ بدر منیر،ملک جمیل عادل،حاجی ابرار حسین،قاضی عبدالمجید،شیخ حسن سرائیکی،چوہدری توقیر اسلم نے سبحان چیمہ کو ڈگری حاصل کرنے پر دلی مبارکباد دی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button