18 April 2025DailyNewsGujarKhanHeadlinePothwar.com
Gujar Khan: Sohawa: Speeding Car Crashes into Tree Near Al-Jannat Shinwari Hotel, Two Dead, One Injured
سوھاوہ: الجنت شنواری ہوٹل جی ٹی روڈ کے قریب تیز رفتار کار درخت سے ٹکرا گئی، دو افراد جاں بحق، ایک زخمی

گوجرخان (پوٹھوار ڈاٹ کام – 18 اپریل 2025)سوہاوہ میں جی ٹی روڈ پر الجنت شنواری ہوٹل کے قریب ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔
عینی شاہدین اور ریسکیو 1122 کے مطابق، تیز رفتاری کے باعث کار بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرا گئی، جس سے گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔
ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ جاں بحق اور زخمی افراد کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سوہاوہ منتقل کیا گیا۔
جاں بحق افراد کی شناخت درج ذیل ہے:
-
محمد یعقوب ولد امیر علی، عمر 65 سال
-
شاذل ولد سیف اللہ، عمر 23 سال
زخمی شخص کی شناخت:
-
رضوان ولد ارشد، عمر 29 سال
پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، ابتدائی معلومات کے مطابق تیز رفتاری حادثے کا سبب بنی۔ محکمہ ٹریفک نے ڈرائیورز سے اپیل کی ہے کہ وہ رفتار کی حد کا خیال رکھیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ ایسے حادثات سے بچا جا
Gujar Khan (Pothwar.com – April 18, 2025): A tragic road accident occurred near the Al-Jannat Shinwari Hotel on GT Road in Sohawa, resulting in the deaths of two individuals and leaving one injured.
According to eyewitnesses and Rescue 1122 officials, the accident happened when a speeding car lost control and collided with a roadside tree. The impact was severe, causing significant damage to the vehicle.
Rescue 1122 teams promptly arrived at the scene, providing immediate assistance. The deceased and the injured were transported to the Tehsil Headquarters (THQ) Hospital in Sohawa.
The victims have been identified as:
-
Muhammad Yaqoob, son of Amir Ali, aged 65
-
Shazil, son of Saifullah, aged 23
The injured individual is:
-
Rizwan, son of Arshad, aged 29