17 April 2025DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Severe Storm and Hail in Kahuta: Woman Dies as Tree Falls on House, Power Outages and Sanitation Issues Reported

کہوٹہ میں شدید طوفان اور ژالہ باری، درخت گرنے سے خاتون جاں بحق، بجلی کی آنکھ مچولی اور صفائی کا نظام درہم برہم

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،17اپریل2025)—کہوٹہ اور گردونواح میں شدید طوفان اور ژالہ باری نے تباہی مچا دی، جس سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے۔ سب سے افسوسناک واقعہ یونین کونسل پنجاڑ کے گاؤں کلائیاں میں پیش آیا، جہاں تیز ہواؤں کے باعث چیڑ کا ایک بڑا درخت جڑ سے اکھڑ کر ایک مکان پر گر گیا۔ اس اندوہناک حادثے میں مقامی ڈرائیور فیض اللہ ستی کی والدہ جاں بحق ہو گئیں۔ درخت گرنے سے مکان کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

طوفان کے نتیجے میں کہوٹہ بھر میں بجلی کی فراہمی معطل رہی۔ کئی علاقوں میں درختوں کے گرنے اور بجلی کے نظام کو نقصان پہنچنے کے باعث بجلی کی آنکھ مچولی جاری رہی، جبکہ بعض مقامات پر گھنٹوں تک بجلی بند رہی۔

بارش کے باعث صفائی کے نظام کی خرابیاں بھی کھل کر سامنے آ گئیں۔ کہوٹہ کی سڑکیں جگہ جگہ گندگی سے اٹی ہوئی نظر آئیں، گٹر ابل پڑے اور بروقت صفائی نہ ہونے کے باعث تعفن پھیل گیا۔ شہریوں نے میونسپل اداروں کی غفلت پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔

مقامی افراد نے متعلقہ حکام سے فوری اقدامات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کی بحالی، گرے ہوئے درختوں کی صفائی اور علاقے کی مکمل صفائی کے لیے فوری کارروائی کی جائے۔

Mator (Pothwar.com, Kabir Ahmed Janjua – April 17, 2025) — A powerful storm accompanied by heavy hail hit Kahuta and surrounding areas, causing significant damage and disruption. The most tragic incident was reported from the village of Kalaiyan in Union Council Panjar, where a large pine tree (cheer ka darakht) was uprooted by strong winds and fell onto a house. The impact led to the unfortunate death of the mother of Faizullah Satti, a local driver. The sudden collapse of the tree caused extensive structural damage to the residence as well.

Throughout Kahuta, power outages were widespread, with electricity supply disrupted intermittently due to falling trees and infrastructure damage. Residents experienced frequent power fluctuations, with some areas remaining without electricity for several hours.

In addition to the storm’s impact on power infrastructure, light rainfall also revealed serious shortcomings in the waste management system. Streets across Kahuta were seen littered with garbage, as overflowing drains and lack of timely cleanup led to unhygienic conditions. The storm exposed inefficiencies in the sanitation services, prompting residents to voice their frustration over the negligence of municipal authorities.

Locals have demanded immediate action from the concerned departments, including restoration of electricity, removal of fallen trees, and a thorough cleanup of affected neighborhoods.

پی ٹی آئی کے سینئر رہنما کرنل (ر) محمد شبیر اعوان کا کہوٹہ کا دورہ، فاتحہ خوانی اور شادی کی تقریبات میں شرکت

Senior PTI Leader Col. (R) Muhammad Shabbir Awan Visits Kahuta, Attends Funerals and Wedding Ceremonies

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،17اپریل2025)
پی ٹی آئی کے سینئر رہنماء سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان کا کہوٹہ دورہ،مختلف مقامات پر حاضری دی، شادی کی تقریبات میں حاضری جبکہ فوتگی والے گھروں میں فاتحہ خوانی کی،کرنل محمد شبیر اعوان نے ہمراہ تحصیل صدر پی ٹی آئی عنائت اللہ ستی،عدیل افضل اور نوید ستی کے ہمراہ کہوٹہ محلہ آڑہ والے راجہ وقاص جمیل کے بیٹے کی وفات پر ان کے لواحقین سے تعزیت کے بعد فاتحہ خوانی کی انہوں نے محلہ چاہات کے مقام پر عمیر بن ذوالفقار کی وفات پر ان کے لواحقین سے تعزیت کے بعد مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی،یونین کونسل ہوتھلہ کے گاؤں موہڑہ والے بزرگ سیاسی شخصیت سیکرٹری محمد بشیر کی وفات پر ان کے لواحقین سے تعزیت کے بعد مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی جبکہ یونین کونسل ہوتھلہ کے ہی گاؤں کلیال والے انعام کیانی (پنجاب پولیس) کے بھائی کی سبحان کیانی کی دعوت ولیمہ میں شرکت کی اور ان کو مبارکباد پیش کی۔

Traffic License and Driving School Services Suspended in Kahuta for 3 Months, Residents Forced to Visit Rawalpindi


کہوٹہ ٹریفک پولیس آفس میں لائسنس اور ڈرائیونگ سکول کی خدمات تین ماہ سے معطل، شہریوں کو راولپنڈی جانے پر مجبور

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،17اپریل2025)
کہوٹہ ٹریفک پولیس آفس میں پچھلے 3 ماہ سے موٹر کار جیپ وغیرہ کے لائیسنس بننا اور ڈرائیونگ سکول بھی بند ہونے کا انکشاف، لائیسنس بنوانے والے تحصیل کہوٹہ کے رہائشی ٹریفک پولیس راولپنڈی کے چکر کاٹنے پر دوبارہ مجبور ہو گئے جبکہ تحصیل کلرسیداں اور دوسری تحصیلوں میں لائسنس بننے کی سہولت اب بھی دستیاب ہے تحصیل کہوٹہ ایٹمی تحصیل ہونے کے باوجود بنیادی سہولتوں سے محروم ہے جبکہ تحصیل کہوٹہ کے بطن سے جنم لینے والی تحصیلوں میں حکومت سہولت فراہم کر رہی ہیں کچھ عرصہ قبل تحصیل کہوٹہ کی عوام کو کہوٹہ شہر میں ڈرائیونگ لائسنس بننے کی سہولت بھی چھین لی گئی اور یہاں پر سٹی ٹریفک پولیس کہوٹہ کے زیرانتظام عام عوام کیلئے ڈرائیونگ سکول بھی موجود تھا جس کی انتہائی مناسب فیس تھی جسے بند کر دیا گیا جس سے یہاں کے ایم این اے اور ایم پی اے کی عوام کو بنیادی سے سہولتیں دینے کے دعوؤں کی حقیقت بھی سامنے آ گئی عوامی سروے میں تحصیل کہوٹہ کی عوام نے دونوں سہولیات ختم ہونے پر ن لیگ کے نمائیندوں اور مقامی قیادت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا عوام نے چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ دوسری تحصیلوں کی طرح کہوٹہ ٹریفک پولیس کے دفتر میں دوبارہ لائیسنس بنانے کی سہولت اور ڈرائیونگ سینٹر بحال کر کے دونوں سہولتیں فراہم کی جائیں تا کہ عوام راولپنڈی جانے سے بچ سکیں۔

Renowned Kahuta Figure Hakeem Naeem Ali Shamsi Returns Home After Performing Umrah, Receives Warm Welcome

کہوٹہ کی معروف شخصیت حکیم نعیم علی شمسی عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن واپس، ائرپورٹ پر شاندار استقبال

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ 16اپریل2025)
کہوٹہ کی معروف سیاسی، سماجی، علمی و مذہبی شخصیت حکیم نعیم علی شمسی عمرئے کی ادائیگی کے واپس وطن پہنچ آئے، اہر پورٹ پر دوستوں، عزیزوں نے پر تباک استقبال کیا، حکیم نعیم علی شمسی اپنی اہلیہ محترمہ اور بچوں کے ہمراہ ماہ رمضان کے آخری عشرے میں گے اور عید کے بعد واپس وطن پہنچے،حکیم نعیم علی شمسی کو عمرئے کی ادائیگی پر سابق ممبر ایم سی کہوٹہ مظہر اقبال بھٹی ایڈووکیٹ، سابق ممبر ایم سی کہوٹہ قاضی عبد القیوم، صدر مسلم لیگ ن یو تھ ونگ تحصیل کہوٹہ رفاقت جنجوعہ، حاجی انور ستی، حاجی محمد سلیم، ارسلان کیانی ایڈووکیٹ،صحافی پرویز اقبال،پریس کلب کہوٹہ کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری،پوٹھوہا یونین آف جنرنلیسٹس تحصیل کہوٹہ کے سینئر نائب صدر کبیر احمد جنجوعہ سمیت بڑھی تعداد میں سیاسی وسماجی اور مذہبی شخصیات نے ان کی رہائش گاہ پر آ کر ان کو مبارکباد پیش کی حکیم نعیم علی شمسی نے تمام معززین کومدینے پاک کی کجھوریں کھلاہیں اور آب زم زم بھی پلایا۔

Raja Anjum Shehzad, Grandson of Veteran Politician Raja Muhammad Azad, Ties the Knot — Prominent Political and Social Figures Attend Walima Ceremony

بزرگ سیاسی شخصیت راجہ محمد آزاد کے پوتے راجہ انجم شہزاد کی دعوت ولیمہ، سیاسی و سماجی شخصیات کی بھرپور شرکت

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ 16اپریل2025)
بزرگ سیاسی شخصیت راجہ محمد آزاد آف لونہ راجگان کا پوتا اور راجہ امجد حسین کا صاحبزادہ راجہ انجم شہزاد رشتہ ازواج میں منسلک،دعوت ولیمہ کی تقریب میں مسلم لیگ ن کے ایم پی اے راجہ صغیر احمد سمیت سیاسی وسماجی شخصیات کی شرکت، ان کی دعوت ولیمہ کی تقریب ان کے آبائی گاؤں میں منعقدہوئی جس میں پاکستان مسلم لیگ ن کے MPAراجہ صغیر احمد، سابق ممبر ایم سی کہوٹہ عبد الحمید قریشی ایڈووکیٹ، معروف سیاسی وسماجی شخصیت ٹھیکیدار راجہ ساجد محمود، ماسٹر محمد اخلاق لونہ،محمد عاصم، سابق کو نسلر راجہ جلیل لونہ،صوفی نذاکت حسین سمیت بڑھی تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔

Former DG PBS Muhammad Bashir Janjua and Advocate Hanzala Bashir Offer Condolences on the Passing of Muhammad Gulfraz

ماسٹر عابد حسین کے بہنوئی محمد گلفراز کی وفات پر محمد بشیر جنجوعہ اور ایڈووکیٹ حنظلہ بشیر کی فاتحہ خوانی و تعزیت

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ 16اپریل2025)
ماسٹر عابد حسین کے بہنوئی محمد گلفراز کی وفات پر فاتحہ خوانی،محمد بشیر جنجوعہ ڈی جی/ سنسز کمشنر (ر) ادارہ شماریات پاکستان اور ایڈووکیٹ حنظلہ بشیر جنجوعہ نے دوبیرن کلاں تحصیل کلر سیداں والے صوفی عبد الرحمن (مرحوم) کے داماد اور ماسٹر عابد حسین کے بہنوئی محمد گلفراز کی وفات پر فاتحہ خوانی کی اور سوگواران سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button