14 April 2025DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Illegal LPG Cylinder Refilling, Poses Deadly Threat, Authorities Accused of Inaction

کلرسیداں میں غیر قانونی ایل پی جی سلنڈروں کی بھرائی سے کوئی بڑا سانحہ رونما ہو سکتا ہے

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –14 , اپریل، 2025) — کلرسیداں اور گردونواح میں غیر قانونی ایل پی جی سلنڈروں کی بھرائی سے کسی بھی وقت کوئی بڑا سانحہ رونما ہو سکتا ہے۔ شہروں اور گنجان آباد علاقوں میں بڑے اور چھوٹے ایل پی جی گیس سلنڈروں میں گیس منتقلی کا سلسلہ کھلے عام جاری ہے جب کہ انتظامیہ اور سول ڈیفنس کے اہلکار ان کیخلاف کارروائی کرنے کی بجاے مبینہ طور پر پشت پناہی کر کے اس جرم میں برابر کے شریک ہیں۔ کلرسیداں کے کاروباری اور سماجی حلقوں نے صورتحال پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com – Ikram ul Haq Qureshi, April 14, 2025) — A major tragedy could strike at any moment in Kallar Syedan and surrounding areas due to the rampant illegal refilling of LPG cylinders. The transfer of gas into both large and small cylinders is being carried out openly in densely populated areas and towns, in clear violation of safety regulations.

Despite the visible risk, local authorities and civil defense personnel have allegedly turned a blind eye to these illegal activities and are even accused of providing protection to those involved. Residents, including members of the business and social communities, have voiced deep concern over the dangerous situation and have called on the Deputy Commissioner of Rawalpindi to take immediate action.

Locals warn that without strict enforcement and immediate intervention, the continued negligence could result in catastrophic consequences.

تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے، جدید اور نظریاتی تعلیم وقت کی اہم ضرورت ہے – آصف نذیر بٹ

“Education is Every Child’s Basic Right; Modern and Ideological Learning Is the Need of the Hour” – Asif Nazir Butt

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –14 , اپریل، 2025) —مسلم لیگ ن لیبر ونگ یوسی غزن آباد کے صدر آصف نذیر بٹ نے کہا ہے کہ تعلیم ہر بچے کا پیدائشی بنیادی حق ہے مضبوط قوم کی تشکیل میں بامقصد جدید اور نظریاتی تعلیم کا فروغ وقت کی اشد ضرورت ہے انہوں نے گورنمنٹ گرلزایلمنٹری سکول گکھڑادمال میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سرکاری مدارس میں اعلی تعلیمیافتہ اور تربیت یافتہ اساتذہ موجود ہیں عوام سرکاری مدارس میں دستیاب جدید سہولیات سے استفادہ کریں انہوں نے کہا کہ سرکاری مدارس میں آنے والے طلبہ کو آگے بڑھنے کے یکساں مواقع ملتے ہیں سرکاری مدارس میں طلبہ طالبات کی کردار سازی بھی کی جاتی ہے طلبہ کو تحریک پاکستان کے مقاصد سے روشناس کرایا جاتا ہے انہوں نے سکول کی تمام معلمات اور انچارج کو بہترین تعلیمی ماحول مہیا کرنے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عوام علاقہ سکول کی کارکردگی پر مطمئن ہیں اس موقع پر خالد اطہر ایڈووکیٹ، نمبردار حسن اختر،مزمل۔کیانی،محمد رمضان،محمد گلزار و دیگر بھی موجود تھے۔

Chaudhry Owais Zahoor from Dhok Baba Faiz Bakhsh Earns Degree in Accounts and Finance from Punjab University

ڈھوک بابا فیض بخش کے بھائی چودھری اویس ظہور نے پنجاب یونیورسٹی سے اکاؤنٹس اینڈ فنانس میں ڈگری حاصل کر لی

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –14 , اپریل، 2025) —یونین کونسل سموٹ کے گاؤں ڈھوک بابا فیض بخش سے تعلق رکھنے والے چودھری ارسلان ظہور کے بھائی چودھری اویس ظہور نے پنجاب یونیورسٹی سے اکاؤنٹس اینڈ فنانس میں ڈگری حاصل کر لی.

Dua e Chehlum of Dr. Waseem Atlas Held Near Looni Salyal, Attended by Former MPA Mehmood Shaukat Bhatti and Other Notables


ڈاکٹر وسیم اطلس کی تقریب چہلم لونی سلیال کے قریب منعقد، سابق ایم پی اے محمود شوکت بھٹی سمیت معززین کی شرکت

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –14 , اپریل، 2025) —مقامی شیل پٹرول پمپ کے مالک مرزا سہیل اطلس کے بھائی ڈاکٹر وسیم اطلس کی تقریب چہلم کلرسیداں کے قریب لونی سلیال میں ہوئی جس میں سابق رکن پنجاب اسمبلی محمود شوکت بھٹی، جہانگیر احمد، بیرسٹر احمد صغیر راجہ، حافظ سہیل اشرف، چوہدری اخلاق حسین، مسعوداحمد بھٹی،شیخ خورشیداحمد، راجہ ظفر محمود، چوہدری زین العابدین عباس، صوبیدار ظفر اقبال بیگ،حاجی محمد اسحاق، سیٹھ ضابر حسین،عابد حسین زاہدی،سیکرٹری مظفر اقبال بیگ، عابد حسین زاہدی،شیخ حسن سرائیکی،حاجی ریاست حسین، چوہدری توقیر اسلم،عابداللہ سیٹھی،یاسر بشیر راجہ ایڈووکیٹ و دیگر نے شرکت کی۔

Renowned Spiritual Leader Pir Syed Ijaz Hussain Shah Gilani Passes Away After Prolonged Illness; Funeral Held in Hujra Shah Muqeem


ملک کے معروف روحانی رہنما پیر سید اعجاز حسین شاہ گیلانی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے، نماز جنازہ حجرہ شاہ مقیم میں ادا کی گئی

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –14 , اپریل، 2025) —ملک کی معروف روحانی شخصیت اور دربار عالیہ حجرہ شاہ مقیم کے سجادہ نشین پیر سید اعجاز حسین شاہ گیلانی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے نماز جنازہ اتوار کی شام حجرہ شاہ مقیم میں ادا کی گئی جس میں ملک کے طول و عرض سے ہزاروں لوگوں نے شرکت کی جن میں ملک بھر کی سیاسی شخصیات مذہبی رہنماوں پیران عظام اور علمائے اکرام نے کثیر تعداد میں شرکت کی کلرسیداں و گردونواح سے سینکڑوں لوگوں نے نمازجنازہ میں شرکت کی جن میں پاکستان پیپلز پارٹی کلرسٹی کے جنرل سیکرٹری نصیراختر بھٹی،ماسٹر طارق منہاس،ملک شہزاد،چوہدری حسن اختر،عمر نصیر بھٹی،دانش بٹ،فیصل اعجاز بٹ،مبشر جمیل،صدام حسین،سائیں نوید،شمشیر حسین،ذوالفقار علی،بلال ذوالفقار،محمد فیصل،حافظ عبدالحمید،چوہدری عارف حسین،ماسٹر محمود حسین،چوہدری طاہر،راجہ طارق،شاہد محمود،محمد نعیم و دیگر نے شرکت کی

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button