کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی – 13, اپریل، 2025) —کلر سیداں پولیس نے بجلی چوری کرنے کے الزام میں 5 افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔ چوہدری جمال لطیف ایس ڈی او آئیسکو سب ڈویژن کلر سیداں کے مطابق ڈیٹکشن ٹیم نے ڈریال، درکالی معموری اور گوجرخان روڈ پر دوران چیکنگ تین صارفین مناظر حسین،فیصل محمود، محمد رحمان سکنہ گوجرخان روڈ کیخلاف بجلی چوری کرنے کے الزام میں الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔ استعغاثے کے مطابق مذکوران پی وی سی تاروں سے کنڈے لگا کر بجلی چوری کرنے کے مرتکب پائے گئے۔ درین اثنا ایس ڈی او چوآ خالصہ نے گاؤں جسوالہ کے رہائشی محمد یونس اور راجہ محمد وسیم ڈھوک سدھن کنوہا کیخلاف بجلی چوری کرنے پر الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi – April 13, 2025) — Kallar Syedan police have registered cases against five individuals accused of electricity theft. According to Chaudhry Jamal Latif, SDO IESCO Sub-Division Kallar Syedan, the detection team filed separate FIRs during inspections conducted in Daryal, Darkali Mamuri, and Gujar Khan Road areas. The accused, identified as Manzar Hussain, Faisal Mehmood, and Muhammad Rehman — residents of Gujar Khan Road — were allegedly caught stealing electricity using illegal PVC wire connections (kundas).
Meanwhile, the SDO of Choha Khalsa reported two more cases of electricity theft. FIRs have been lodged against Muhammad Younis, a resident of village Jaswala, and Raja Muhammad Waseem from Dhok Sadhan Kanwa. All five suspects now face legal proceedings for power theft.
کلر سیداں: مزید تین غیر قانونی مقیم افغان باشندے گرفتار، تعداد 12 ہو گئی
Three More Illegal Afghan Nationals Arrested in Kallar Syedan, Total Now Reaches 12
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی – 13, اپریل، 2025) —تھانہ کلر سیداں پولیس نے تین مزید غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کو گرفتار کر کے ہولڈنگ سنٹر حاجی کیمپ شفٹ کر دیا ہے جس کے بعد گرفتار غیرملکی افغانیوں کی تعداد 12 ہو گئی ہے۔ گرفتار ہونے والوں میں پرویز خان،مشال خان،نعمت اللہ،عالم زیب،عرفان اللہ،لقمان خان،سیف الرحمان،خان محمد، گلاب خان اور سید جان شامل ہیں۔گزشتہ روز پولیس نیخان محمد،گلاب خان اور سید جان کو گرفتار کیا تھا۔ پولیس کے مطابق مزید غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کی گرفتاری کیلئے مختلف ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔
CM Maryam Nawaz Inaugurates Field Hospital in Kanoha for Free Treatment and Medicines
وزیراعلیٰ مریم نواز فیلڈ ہسپتال کنوہا پہنچ گئیں، مریضوں کو مفت علاج اور ادویات فراہم کی جائیں گی
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی – 13, اپریل، 2025) —وزیراعلی مریم نواز فیلڈ ہسپتال کنوہا پہنچ گیا جو پیر اور منگل کے ایام میں یہاں موجود ریے گا اور مریضوں کے مفت ٹیسٹ اور علاج کے ساتھ ساتھ ادویات بھی مہیا کی جائیں گی مسلم لیگ ن کنوہا کے رہنما چوہدری شاہد گجر نے لوگوں سے اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کی درخواست کرتے ھوئے کہا کہ مریض اپنا شناختی کارڈ ضرور اپنے ساتھ لائیں انہوں نے فیلڈ ہسپتال کی فراہمی پر ارکان اسمبلی راجہ اسامہ سرور اور راجہ صغیر احمد کا شکریہ ادا کیا ہے
Assistant Commissioner Shabana Nazir Visits Kallar Syedan THQ Hospital, Reviews Facilities and Patient Care
اسسٹنٹ کمشنر شبانہ نذیر کا ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں کا دورہ، مریضوں کی خیریت دریافت کی
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی – 13, اپریل، 2025) — اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں شبانہ نذیر نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں کا دورہ کیا اور ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا وارڈز میں داخل مریضوں سے ان کی ان کی خیر یت دریافت کی اور علاج معالجہ کے بارے میں استفسار کیا۔ایم ایس ڈاکٹر عابدہ پروین نے ہسپتال میں ڈاکٹروں کی کمی سمیت دیگر مسائل سے اے سی کو آگاہ کیا۔تحصیل دار کلر سیداں بابر اسلام بھی ان کے ہمراہ تھے۔
TLP Holds Rally in Sar Sooba Shah to Express Solidarity with Gaza
غزہ اور فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے سرصوبہ شاہ میں ٹی ایل پی کی ریلی، عوام کی بڑی تعداد میں شرکت
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی – 13, اپریل، 2025) —غزہ اور فلسطین کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیئے ہفتہ کی شام سرصوبہ شاہ میں ٹی ایل پی کے زیراہتمام ریلی نکالج گئی جس میں لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی،مظاہرین نے کتبے اٹھا رکھے تھے جس میں اسرائیل کے خلاف نعرے درج تھے شرکا لبیک لبیک لبیک یا رسول اللہ کے نعرے بلند کر رہے تھے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امت آج اپنوں کے رویوں کی وجہ سے خوار ہو رہی ہے مسلم حکمران یہودیوں کے ایجنٹ کا کردار ادا کر رہے ہیں عالمی انصاف کے ٹھیکیداروں کو غزہ کی تباہی نظر نہیں آتی یہ خود اس ظلم و بربریت میں ملوث دکھائی دیتے ہیں مسلم ممالک کے حکمرانوں کا رویہ مجرمانہ ہے انہیں عزاب الہی کو دعوت نہیں دینی چاہیے اسرائیل کا واحد علاج جہاد ہے۔
PM Shahbaz Sharif’s Message Heard Before Calls, Announces Fulfillment of Promise to Reduce Electricity Tariffs
کسی بھی نمبر پر کال سے پہلے وزیراعظم شہباز شریف کی آواز: “ہم نے بجلی کے نرخوں میں کمی کا وعدہ پورا کیا ہے”
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی – 13, اپریل، 2025) —آج کل آپ کسی بھی نمبر پر رنگ کرتے ہیں تو رنگ سے قبل وزیراعظم میاں شہباز شریف کی آواز سنائی دیتی ہے جس میں وہ کہہ رہے ہوتے ہیں کہ السلام علیکم ہم نے بجلی کے نرخوں میں کمی کا وعدہ پورا کردیاہے۔