13 April 2025DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: School Principal and Two Officials Suspended for Inviting PTI Leader as Chief Guest in Prize Distribution Ceremony

کہوٹہ: انعامی تقریب میں پی ٹی آئی رہنما کو مہمان خصوصی بلانے پر اسکول پرنسپل اور دو افسران معطل

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،13اپریل2025)
گورنمنٹ پرائمری سکول جنہٹل کی ہیڈ مسٹریس کو پی ٹی آئی رہنماء راجہ طارق محمود مرتضیٰ کو بطور مہمان خصوصی بلانا مہنگا پڑھ گیا،محکمہ تعلیم کے تین افسران معطل،گورنمنٹ پرائمری سکول جنہٹل میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات میں پی ٹی آئی کے رہنماء سابق چیئرمین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مرتضی کو بطور مہمان خصوصی بلایا،جس پر محکمے نے سیاسی سرگرمیوں کے ملوث کی پاداش بنا کر پرنسپل میڈم سونیا نصیر اور 2 افسران ماجد ہاشمی اور وقاص احمد کر دیا، تفصیل کے مطابق سرکاری تعلیمی ادارے بھی سیاست کا شکار ہونے لگے ن لیگی قیادت کو سینئر راہنما پاکستان تحریک انصاف حلقہ PP7 راجہ طارق محمود مرتضٰی کا مہمان خصوصی بننا ایک آنکھ نہ بھایاگورنمنٹ پرائمری سکول جنہٹل کی پرنسپل میڈم سونیا نصیر اور 2 افسران ماجد ہاشمی اور وقاص احمد کو صرف اس لئے معطل کیا گیا کہ انہوں نے راجہ طارق محمود مرتضیٰ کو سالانہ تقریب تقسیم انعامات میں مہمان خصوصی بلوایا یہاں یہ بات بھی قابل زکر ہے کہ راجہ طارق محمود مرتضٰی نے اس سکول کی اپ گریڈیشن میں انتہائی اہم کردار ادا کیا جبکہ اس نئی بننے والی بلڈنگ میں سرکاری فنڈنگ کے ساتھ ساتھ اپنی جیب سے بھی لاکھوں روپے فنڈنگ کی جبکہ محکمہ تعلیم کے اعلٰی افسران کے خلاف ان کی اس دوغلی پالیسی اور موجودہ ن لیگی قیادت کے خلاف ضلع راولپنڈی کے اساتذہ اور سول سوسائٹی کا احتجاج بھی جاری ہے جبکہ دوسری طرف اسی روز گورنمنٹ سکول بھگون کے مقام پرمسلم لیگ ن کے موجودہ ایم پی اے حلقہ پی پی سیون کو مہمان خصوصی بلایا گیا اور سٹیج سے ان کے نعرے بھی لگوائے گئے جس پر بچوں کے والدین نے احتجاج بھی کیا۔

Matore (Pothwar.com, Kabir Ahmed Janjua – April 13, 2025) — The headmistress of Government Primary School Jannatlal faced disciplinary action after inviting PTI leader Raja Tariq Mehmood Murtaza as the chief guest for the school’s annual prize distribution ceremony. The Department of Education suspended Principal Madam Sonia Naseer along with two officials, Majid Hashmi and Waqas Ahmed, citing involvement in political activities on school premises.

According to details, the inclusion of a senior PTI figure — former Chairman RDA Raja Tariq Mehmood Murtaza — did not sit well with the current PML-N leadership. Critics argue that public education institutions are increasingly becoming entangled in political bias.

Notably, Raja Tariq Murtaza has played a significant role in the school’s development, contributing both through government channels and personal donations worth hundreds of thousands of rupees.

Meanwhile, the suspension sparked backlash from local teachers and civil society in Rawalpindi, who condemned what they call a “double standard.” On the same day, a PML-N MPA from PP-7 was invited as a chief guest to another government school event in Bhagowal, where political slogans were reportedly chanted from the stage, drawing protests from concerned parents.

مٹور: چیئرمین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہر کی ڈاکٹر بابر اعوان سے ملاقات، ملکی و علاقائی سیاست پر تفصیلی گفتگو

Chairman UC Hothla Raja Amir Mazhar Meets Dr. Babar Awan to Discuss National and Regional Political Affairs

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،13اپریل2025)
ملک کے نامور قانون دان و سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر بابر اعوان سے چیئرمین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہر کی ملاقات،ملکی،علاقائی سیاست اور یوسی کے معملات پر تفصیلی گفتگو، تفصیل کے مطابق سابق ممبر ضلع کونسل راولپنڈی وچیئرمین یونین کونسل ہوتھلہ راجہ عامر مظہر امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ نے نامور قانون دان و سابق وفاقی برائے پارلیمانی امور و وزیر قانون ڈاکٹر بابر اعوان سے ان کے آفس میں ملاقات کی،سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر بابر اعوان سے سابق ممبر ضلع کونسل راولپنڈی و چیئرمین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہر نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال کے علاوہ علاقائی سیاست اور اپنی یونین کونسل ہوتھلہ کے معملات پر تفصیلی گفتگو کی یاد رہے ملک کے نامور قانون دان و سابق وفاقی برائے پارلیمانی امور و وزیر قانون ڈاکٹر بابر اعوان کا تعلق یونین کونسل ہوتھلہ تحصیل کہوٹہ سے وہ اپنے آبائی علاقہ اور عوام سے بے حد پیار کر تے ہیں انہوں نے بطور وفاقی وزیر اپنے علاقے میں سکول، سڑکوں، بی ایچ یو کے علاقہ کہوٹہ،کلر سیداں، کوٹلی ستیاں سمیت آزاد کشمیر کی عوام کے لیے کہوٹہ میں پاسپورٹ آفس کا بھی قیام کیا تھا جو ان کا عوام کے لیے ایک بہت بڑا تحفہ اور اپنے علاقے سے محبت کا منہ بولتا ثبوت تھا۔

Tehreek-e-Labbaik Rawalpindi Holds Meeting at Gulberg Green, Discusses Palestinian Situation and Organizational Goals


کہوٹہ: تحریک لبیک پنڈی کا اجلاس گلبرگ گرین جنجوعہ اسکوائر میں منعقد، فلسطین اور تنظیمی اہداف پر تفصیلی گفتگو

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر،13اپریل2025)— گزشتہ روز 12اپریل 2025بروز ہفتہ تحریک لبیک پنڈی کا اجلاس بمقام,گلبرگ گرین جنجوعہ اسکوائر منعقد ہوا۔ امیر ضلع راولپنڈی کرنل (ر) وسیم جنجوعہ اور ناظم ِ اعلیٰ ضلع راولپنڈی علامہ ربنواز فارقی نے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں جملع پی پی ز نے شرکت کی۔ امیر ضلع راولپنڈی مرکز کے اہداف کے حوالے سے تمام پی پی ز سے تفصیلاََ رپورٹ طلب کی۔ موجودہ حالات کے پیش نظر فلسطین کے حوالے سے مختلف دوست احباب نے اپنی تجاویز دیں۔ آخر میں ضلع راولپنڈی اور پی پی ز اور تحصیل کے جملہ عہدیداران مرکز کے تحریک لبیک کے لیٹر کے مطابق مرکز کی جاری کردہ ہدایات پر چلتے ہوئے اپنے متعلقہ علاقے میں کام کرنے کا عہد کیا۔ اور کسی بھی قسم کے شر پسند عناصر اور غیر تحریکی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف تحریک لبیک پاکستا ن کے آئین کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔ میٹنگ ان کیمرہ سیشن ہوئی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button